حکمران پاکستان میں عیاشیوں کو بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اٹک (جسارت نیوز ) پاکستان میں اس وقت یکطرفہ ٹریفک چل رہی ہے دستور اور آئین کو ان حکمرانوں نے اکھاڑ بنا رکھا ہے فارم 47 کے نتیجے میں آنے والی حکومت دستور کے ساتھ ایک اور کھلواڑ کرنے پر تلی ہوئی ہے پہلے 26ویں اور اب 27 ویں ترمیم لائی جا رہی ہے یہ اداروں کو اپنے تلے لگانا چاہتی ہے ملکی وسائل اپنے مفادات کی خاطر نظر کر رہے ہیں ترقی اور خوشحالی کی طرف کسی کی نظر نہیں جاتی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری جنرل سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 49 و رکن مرکزی مجلس عاملہ پاکستان اقبال خان نے جہاں مرکز اسلامی دارالسلام میں پریس کانفرنس اور بعد ازاں اندرون شہر کے کارکنان اور دارالسلام کالونی کی عوامی کمیٹی کی طرف سے عشائیہ میں شرکت اور خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ محمد بلال امیر تحصیل وسابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 3 میاں محمد جنید اور ضلعی ناظم نشرو اشاعت سید ثنا اللہ بخاری اور لیاقت عمر بھی موجود تھے ۔اقبال خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمران مملکت خداداد پاکستان میں عیاشیوں کو بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں جو پسماندہ ہے اسے مزید پسماندگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو کرپشن سے پاک ہے یہ عالمی اور قومی سطح پر اپنے مؤقف کو پروموٹ کرتی ہے فلسطین ہو یا غزہ کشمیر ہو یا اندرون ملک سیلابی صورتحال ہو زلزلہ آئے یا کوئی اور آزمائش ہر موقع پر جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کی صورت میں موجود اور پیش پیش ہوتی ہے 21 تا 23 نومبر جمعہ ہفتہ اور اتوار مینار پاکستان کے سائے تلے تاریخی اجتماع عام ہوگا لاکھوں افراد مرد و خواتین شریک ہوں گے بنگلا دیش سمیت 100 سے زائد دیگر ممالک سے بھی وفود شریک ہوں گے اجتماع عام اپنی نوعیت کا منفرد اجتماع ہوگا اس موقع پر اجتماع عام میں مختلف اسٹال لگائے جائیں گے” بنو قابل” اور “میرا برینڈ پاکستان’’ کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیاں نوجوان شرکا کے لیے پیش کی جائیں گی عوام کی توجہ کے لیے پاکستانی مصنوعات استعمال کرنے کی طرف دلائی جائے گی اسی لیے” میرا برینڈ پاکستان” بازار پیش کیا جا رہا ہے ایک سوال کے جواب میں اقبال خان نے کہا ملک میں پرامن تبدیلی کے خواہاں ہیں جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں دونوں طرف افہام و تفہیم اور صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے غلطیاں دونوں طرف سے ہوئی ہیں افغانوں کو ہمارے دشمنوں کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہیے انہیں آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی پاکستان اور اہل پاکستان نے ایک لمبے عرصے تک ان کی خدمت کی ہے دشمن کی چالوں میں نہیں آنا چاہیے
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی طرف
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔