سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-08-21
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کی کمی سے3 ہزار 740 ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔مقامی سطح پر24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت1000 روپے کی کمی سے 3 لاکھ95 ہزار800 روپے ہو گئی جبکہ فی10 گرام سونے کی قیمت بھی858 روپے کی کمی سے 3لاکھ 39 ہزار 334 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت64 روپے کی کمی سے4 ہزار 599 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی55 روپے کی کمی سے3 ہزار942 روپے کی سطح پر آگئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روپے کی کمی کی قیمت سونے کی
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔