Daily Mumtaz:
2025-09-22@11:23:37 GMT

یواے ای نے 9 ممالک کےلئےویزوں پر پابندی عائدکردی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

یواے ای نے 9 ممالک کےلئےویزوں پر پابندی عائدکردی

ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے لیے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزوں کے لیے درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یواے ای کی جانب سے جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔
امیگریشن سرکلر کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں جن میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔

یو اے ای حکام نے باضابطہ طور پر ویزا معطلی کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی، تاہم مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات اور سفارتی تناؤ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یو اے ای نے ماضی میں بھی کچھ ممالک پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پر پابندی عائد

پڑھیں:

ایران اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کو بڑھا کر 24 کر دیا گیا

سید حمید رضا صانعی کے مطابق پاکستانیوں کی سالوں سے یہ خواہش تھی، خاص طور پر ایامِ اربعین میں زائرین کو ایرانی ایئر لائنز پہلے مشہد اور پھر نجف منتقل کریں، قومی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس طرح کے راستے کا قیام ممکن ہے اور یہ مختلف ممالک میں جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ایرانی وزیر مواصلات اور ہوابازیِ کے سربراہ کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہوائی نقل و حمل کے تعاون کی دستاویز پر دستخط ہوئے، جس کے تحت ایران اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی گنجائش بڑھا کر 24 پروازیں فی ہفتہ کر دی گئی اور اس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر لائن (ہما) کی مشہد کراچی پرواز بھی بحال ہو گئی۔

اسی طرح پروازوں کے راستوں میں رکاوٹوں کا خاتمہ، نیویگیشن کے شعبے میں مشترکہ تعاون اور ہوا بازی کی خصوصی تربیت کی ترقی بھی معاہدے میں شامل ہے۔ ایران کے محکمہ ہوابازی کے معاون سید حمید رضا صانعی کے مطابق پاکستانیوں کی سالوں سے یہ خواہش تھی، خاص طور پر ایامِ اربعین میں زائرین کو ایرانی ایئر لائنز پہلے مشہد اور پھر نجف منتقل کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس طرح کے راستے کا قیام ممکن ہے اور یہ مختلف ممالک میں جاری ہے۔

صانعی نے کہا کہ پاکستانیوں بھائیوں کی خواہش کے مطابق اب ایران اور پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں بڑھائی جا رہی ہیں اور گزشتہ ہفتوں میں کئی ایرانی ایئر لائنز نے پروازوں کے لائسنس حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ زاہدان کے راستے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس روٹ پر کبھی بھی کوئی براہ راست پرواز نہیں ہوئی اور خاص طور پر تاجر اور کاروباری افراد کوئٹہ قطر تہران زاہدان کا طویل سفر کرتے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد اس روٹ پر بھی براہ راست پروازیں شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان محکمہ ایوی ایشن کے ساتھ اچھی میٹنگیں ہوئی ہیں، جن کا حتمی فیصلہ دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن میں کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ ایران ایئر ٹور ایئر لائنز کی ایک ایئربس 300 کے اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے سے تہران سے اسلام آباد کے لیے براہ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، کل ہفتہ وار پروازوں کی تعداد پانچ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ضلع کرک میں غیرقانونی کان کنی پر 60 روز کیلئے مکمل پابندی عائد
  • ایران اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کو بڑھا کر 24 کر دیا گیا
  • لیبیا میں پولیس اہلکاروں کے داڑھی رکھنے پر عائد پابندی ختم
  • پابندیوں کی واپسی ہوئی تو ایران ان پر قابو پا لے گا، ایرانی صدر
  • خیبرپختونخوا : آبی پرندوں کےشکار پر مکمل پابندی عائد
  • محکمہ جنگلی حیات کے پی نے آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی
  • طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
  • دارالحکومت میں 12 قسم  کی سرگرمیوں پر پابندی، دفعہ 144 میں دو ماہ کی توسیع
  • افغانستان: طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی