data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اوٹاوا: کینیڈین حکومت نے امیگریشن کے محکمے کو عارضی ویزوں کی اجتماعی منسوخی کا اختیار دینے پر غور شروع کردیا ہے، جس سے بھارت اور بنگلادیش کے شہریوں پر نمایاں اثر پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کینیڈین وزارتِ امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) نے حکومت سے یہ اختیار مانگا ہے کہ اگر کسی بڑے پیمانے پر جعلسازی یا ویزا سسٹم کے غلط استعمال کے شواہد سامنے آئیں تو انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی طور پر ویزے منسوخ کیے جا سکیں۔

دستاویزات کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت حکومت کو قانونی طور پر یہ حق حاصل ہوگا کہ مخصوص حالات  جیسے فراڈ، جنگ، یا صحت عامہ کے بحران  میں ویزوں کی اجتماعی منسوخی کی جا سکے۔ اس اقدام سے وزارتِ امیگریشن کو فوری کارروائی کے لیے وسیع قانونی طاقت حاصل ہو جائے گی۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق  IRCC اور CBSA پہلے ہی اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دے چکے ہیں جو ویزا مسترد کرنے اور منسوخی کے اختیارات بڑھانے کے طریقہ کار پر کام کر رہا ہے۔

اگرچہ مسودہ قانون میں کسی ملک کا نام براہِ راست شامل نہیں کیا گیا، لیکن داخلی پریزنٹیشن میں بھارت اور بنگلادیش کو  مخصوص چیلنجز والے ممالک  کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو امیگریشن محکمے کو مستقبل میں اجتماعی ویزا منسوخی جیسے سخت اقدامات اٹھانے کا قانونی اختیار حاصل ہو جائے گا، جو کینیڈا کے ویزا نظام میں ایک بڑی پالیسی تبدیلی سمجھی جائے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور: خوفناک واقعہ، سابق شوہر کے کزن نے ساتھیوں کے ساتھ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے خاتون کو دھوکے سے بلایا اور نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق ضلع قصور سے ہے، جس کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں ناصر، محمد خان اور زاہد شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کا سابق شوہر ناصر اسی ہوٹل میں ملازم ہے، جبکہ اس کے کزن امتیاز نے ایک بہانے سے ہوٹل بلایا۔ منگل کی صبح اسے نشہ آور لسی پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مقدمے میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • کینیڈامیں تعلیم کے خواہش مند بھارتی طلبہ پریشان
  • لاہور: خوفناک واقعہ، سابق شوہر کے کزن نے ساتھیوں کے ساتھ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • نیوجرسی میں بم کی دھمکیوں پر ووٹنگ عارضی طور پر معطل، نیویارک کے پہلے مسلم میئر کی کامیابی متوقع
  • ویزا درخواستوں میں جعلسازی کا الزام، کینیڈا نے بھارتی طلبا کو داخلہ دینے کی شرح میں بڑھی کمی کردی
  • امریکا، برطانیہ اور نا ہی آسٹریلیا! دنیا کا سب سے مہنگا سیاحتی ویزا کس ملک کا ہے؟
  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
  • سوڈان : قیامت خیز مظالم، آر ایس ایف کے ہاتھوں بچوں کا قتل، اجتماعی قبریں اور ہزاروں لاپتہ
  • امریکا: تارکین وطن کے ویزوں کی حد مقرر: ’سفید فاموں کو ترجیح‘
  • ٹرمپ کی 2026 ء کیلیے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر