WE News:
2026-07-24@09:15:51 GMT

چین کا مزید ممالک کے لیے ویزا فری سہولت میں توسیع کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT

چین کا مزید ممالک کے لیے ویزا فری سہولت میں توسیع کا اعلان

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے 240 گھنٹے ویزا فری ٹرانزٹ پروگرام کو مزید بندرگاہوں تک توسیع دے رہا ہے، جبکہ 40 سے زائد ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ کی سہولت 31 دسمبر 2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔

چینی حکومت کی جانب سے اٹھایا گیا یہ اقدام ملک کو دنیا کے لیے مزید کھولنے کی تازہ ترین کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا ’کے ویزا‘ کیا ہے اور یہ کس طرح حاصل کیا جا سکتا ہے؟

قومی امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، نئی شامل کی جانے والی بندرگاہوں میں گوانگژو، ژوہائی کے ہینگ چن اور ژونگ شان شہر، ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل، اور گوانگژو-شینزن-ہانگ کانگ ایکسپریس ریلوے کے ویسٹ کاؤلون اسٹیشن شامل ہیں۔

With Sweden newly added, the citizens of 48 countries now enjoy unilateral visa-free access to China.

China’s door to the world is opening wider than ever.

We invite more international friends to see China and its progress firsthand. pic.twitter.com/Yr9YDcvxuN

— Mao Ning 毛宁 (@SpoxCHN_MaoNing) November 3, 2025

بدھ سے نافذ ہونے والی اس پالیسی کے تحت 240 گھنٹے کے ویزا فری ٹرانزٹ پروگرام کے لیے اہل بندرگاہوں کی تعداد 60 سے بڑھا کر 65 کر دی گئی ہے۔

اس سہولت کے تحت 55 ممالک کے شہری، مخصوص شرائط پوری کرنے پر، چین کے 24 صوبائی سطح کے علاقوں میں سے کسی بھی نامزد بندرگاہ سے داخل ہو سکتے ہیں اور بغیر ویزا کے 10 دن تک قیام کر کے کسی تیسرے ملک روانہ ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین کی جانب سے ’کے ویزا’ کا اجرا، پاکستانی نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھل گئیں

یہ اقدام امیگریشن اتھارٹی کی جانب سے سرحدی آمد و رفت کے ضوابط میں نرمی کے لیے متعارف کرائی گئی 10 نئی پالیسیوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد چینی اور غیر ملکی شہریوں کے لیے سفری سہولیات بڑھانا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت 10 بین الاقوامی ہوائی اڈوں بشمول تیانجن، نانجنگ، اور چونگ چنگ کو 24 گھنٹے کے ویزا فری ٹرانزٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جہاں غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن چیک سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید برآں، 20 نومبر سے غیر ملکی مسافر چین پہنچنے سے پہلے آن لائن داخلہ فارم پر کر سکیں گے، جبکہ سرحدی چیک پوائنٹس پر دستی یا الیکٹرونک فارم بھرنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

پالیسی میں چین کے سرزمین کے باشندوں کے لیے ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے سفر کو آسان بنانے اور تائیوان کے باشندوں کے لیے چین آمد کے عمل کو بھی سہل کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چین نے 6 ملکوں کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، اسپین سمیت 40 سے زائد ممالک کے لیے ویزا فری پالیسی کی مدت 2026 کے آخر تک بڑھا دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سوئیڈن کو بھی 10 نومبر 2025 سے ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ کے مطابق، یہ اقدامات کمیونسٹ پارٹی کے حالیہ اجلاس میں منظور کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کے مطابق ہیں۔

’جن کا مقصد چین کو عالمی سطح پر مزید کھولنا اور دیگر ممالک کے ساتھ افراد کی آمد و رفت کو فروغ دینا ہے۔‘

مزید پڑھیں: پاکستان کا چینی شہریوں کو 14 اگست سے مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، 2025 کی تیسری سہ ماہی میں چین آنے والے غیر ملکی شہریوں کی تعداد 72 لاکھ 46 ہزار رہی۔

ان میں سے 72 فیصد نے ویزا فری پالیسی کے تحت سفر کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد اضافہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکٹرونک فارم امیگریشن اتھارٹی بندرگاہوں چیک پوائنٹس چین سرحدی آمد و رفت غیر ملکی شہریوں ہانگ کانگ وزارت خارجہ ویزا استثنیٰ ویزا فری ٹرانزٹ پروگرام ویسٹ کاؤلون اسٹیشن

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکٹرونک فارم امیگریشن اتھارٹی بندرگاہوں چین سرحدی آمد و رفت غیر ملکی شہریوں ہانگ کانگ ویزا استثنی ویزا فری ٹرانزٹ پروگرام ویسٹ کاؤلون اسٹیشن ویزا فری ٹرانزٹ ہانگ کانگ ممالک کے کے مطابق غیر ملکی کے ویزا کے تحت کے لیے

پڑھیں:

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

اسلام آباد:

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا