فیصل آباد:

جعلی فٹ بال ٹیم کے بعد بیرون ملک جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار ہوگئی، فیصل آباد ایئرپورٹ پر مارشل آرٹس کے کھلاڑی ظاہر کر کے روس جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی مارشل آرٹس ٹیم فیصل آباد ایئرپورٹ سے  فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے روس جا رہی تھی، جعلی ٹیم میں اقبال مرتضیٰ، عبدالوہاب، شاہزیب خان، سمیع اللہ، محمد سلیمان شامل ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافر مارشل آرٹس مقابلوں میں شرکت کا جھانسا دے کر روس جا رہے تھے، مسافروں کا تعلق لاہور، گجرانوالہ، حافظ آباد، نوشہرہ اور راولپنڈی کے  سے ہے، ابتدائی تفتیش میں تمام مسافروں کو مارشل آرٹس کے کھیل سے لاعلم پایا گیا، ٹیم کے مبینہ ہیڈ اقبال مرتضیٰ کے پاس کوئی رجسٹریشن یا دعوت نامہ موجود نہ تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ٹرینرز شاہ زیب خان اور عبدالوہاب کو بھی کھیل کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں، مسافروں کو آف لوڈ کر کے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان‘ ترک فرینڈشپ سیمینار 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں خصوصی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر پاک ترک فرینڈشپ سیمینار، ترک کلچرل نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی قونصل جنرل ترکیہ لاہور کی اہلیہ ملتم شمشیک تھیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایمان‘ دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،اہل خانہ
  • جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان‘ ترک فرینڈشپ سیمینار 
  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے والے دو مسافر گرفتار
  • احتجاج کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر
  • کراچی، عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش ناکام، 5 مسافر گرفتار
  • کراچی: عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش ناکام، 5 مسافر گرفتار
  • ایئر کرافٹ انجینئرز تنازع، آج بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
  • کراچی: عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد گرفتار
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل
  •  9 مئی کیس: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل