ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ 20 کروڑ عوام قیدی نمبر 804 کو چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
پشاور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کے ساتھ ساتھ کون کھڑا ہے ہم دیکھ رہے ہیں، حکومت کٹھ پتلی ہے اور چوروں کی حکومت ہے، پنجاب میں سیلاب زدگان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کے ساتھ ساتھ کون کھڑا ہے ہم دیکھ رہے ہیں، حکومت کٹھ پتلی ہے اور چوروں کی حکومت ہے، پنجاب میں سیلاب زدگان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، مریم نواز اتوار والے دن اسکول کے بچوں کو بلا کر اپنے حق میں بیان دلاواتی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تین دن پہلے میں نے بانی پی آئی سے ملاقات کی، جیل میں بانی نے کہا کہ میں کبھی نہیں جھکوں گا، آج خیبر پختونخوا لہو لہان ہے، ملٹری آپریشن مسترد کرتے ہیں، صوبوں کے وسائل کسی کو نہیں دینے دیں گے۔ رہنماء عثمان ڈار نے کہا کہ میری ماں پنجاب میں پیدا ہوئی، دل پختونخوا میں دھڑکتا ہے، خواجہ آصف نے بے شرمی کے تمام ریکارڈ توڑے ہیں، یہ تمام کرسیوں کے پجاری ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ کسی صورت صوبے میں آپریشن نہیں چاہتے، ہم جنگوں سے تنگ آچکے ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنے کے حامی ہیں، افغانستان کے ساتھ ہمارا امن و تجارت کا تعلق ہے، علی امین سے امید رکھتا ہوں کہ وہ وفاق کے ساتھ افغانستان کا معاملہ اٹھائیں گے، مریم نواز کو چیلنج ہے نیوٹرل ایمپائر کے ساتھ ساری پارٹیاں کرلیں پھر بھی الیکشن نہیں جیت سکیں گے اگر فری اینڈ فئیر الیکشن ہو تو۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آٹھ فروری کا الیکشن چوری ہوا، ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ 20 کروڑ عوام قیدی نمبر 804 کو چاہتے ہیں، انصاف کا حصول بہت مشکل ہوگیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے: گورنر خیبرپختونخوا
—فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں، جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔
گورنر کے پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں نے قربانی دی ہے، وزیر اعلیٰ کو خود پتہ نہیں کیا چل رہا ہے۔