بانی پی ٹی آئی کو 17جنوری کو سزا ہوئی اور اب 25ستمبر آگیا ہے
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 ستمبر 2025ء ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم نے انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا ، شاید ہمارے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 17 جنوری کو سزا ہوئی اور اب 25 ستمبر آگیا ہے، ہم نے انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا اور ہر دروازے پر جاتے بھی ہیں، شاید ہمارے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا۔
عدالت ہماری آخری امید ہے اور ہم انصاف کے طلب گار ہیں، کیس نہ سننے سے دوریاں پیدا ہوتی ہیں، اور شکوک شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ مزید برآں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ کیلئے وکلا تحریک چلائیں گے اور ہم ساتھ دیں گے۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مضبوط عدلیہ ہی عوام کو ان کے حقوق دلا سکتی ہے، عدلیہ صرف ججز کا نام نہیں بلکہ جمہوریت کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح میڈیا آزاد ہے اسی طرح عدلیہ بھی آزاد ہونی چاہیے، وکلا کی جدوجہد نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ اور وکلا ایک ہیں، دونوں کی جدوجہد نے تاریخ بدلی، نظام کی بہتری کیلئے مستقل جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں متعدد کانفرنسز ہوئیں مگر نتیجہ نہیں نکلا، پی ٹی آئی کے سوا کسی ایک بھی سیاسی جماعت نے بھی بروقت الیکشن کیلئے پٹیشن فائل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود عمل کرانے کیلئے کوئی بھی آگے نہ بڑھا۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور مودی کے تمام مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی آزادی، خودمختاری اور سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔وہ نشتر ہال پشاور میں آپریشن بنیان المرصوص وکٹری سیلیبریشن کے سلسلے میں منعقدہ آل خیبر پختونخوا ملی نغمہ و ٹیبلوز مقابلے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
عدلیہ آزاد نہیں ہے عمران خان کے کیسز میں جو ہورہا ہے سب پلان کے مطابق ہے، گنڈاپور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے عمران خان کے کیسز کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کو علم ہے ایک ڈرامہ چل رہا ہے، عمران خان کے ساتھ کیسز کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب پری پلان منصوبے کے مطابق کیا جارہا ہے، جب تک ایک کیس میں سزا نہیں ہوتی دوسرا کیس بنا دیتے ہیں ایک کے بعد ایک کیس بنایا جارہا ہے، ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے عدلیہ آزادی سے اپنے فیصلے نہیں کرپا رہی۔
انہوں ںے کہا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ کا ایک فورم باقی ہے، ہماری گزارش ہے 25 کروڑ عوام انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھتے ہیں، آپ کو انصاف دینا ہے آپ کے اوپر کیسز کا دباؤ ہے، آپ اپنی پوزیشن پر بیٹھ کر فیصلے کیوں نہیں کر پارہے؟ آپ کو ایک دن مرنا بھی ہے اور اللہ پاک کو بھی جواب دینا ہے، قرآن کی تفسیر پڑھیں اور جواب دیں، آپ کھل کر دلائل کی بنیاد پر فیصلے کریں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کیا پاکستان میں مستقبل میں انسانی حقوق ملیں گے؟ حقیقی آزادی اور انصاف ہوگا؟ آپ انصاف دینے میں ناکام ہورہے ہیں، اس طرح نظام نہیں چل سکتا، عمران خان کی ایک برداشت ہے، آپ نے تمام ادارے مفلوج کردیے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان قوم اور ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر جلسہ ہوگا اور بھرپور جلسہ ہوگا۔
Post Views: 1