حامد رضا کی گرفتاری پر چیئر مین پی ٹی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حامد رضا سے بات ہوئی تھی ان کی گرفتاری نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد رضا نے خود کو سرینڈر کیا ہے، یہ ان کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد رضا کا ایک ہی کیس ہے ان پر جو الزام لگایا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات ہوگی، تیمارداری بھی ہوگی تو اچھی خبریں آئیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔