پریس کلب میں آغا خان اسپتال کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی اور آغا خان اسپتال کے اشتراک سے عالمی یومِ قلب کے موقع پر کراچی پریس کلب میں ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اراکینِ پریس کلب اور ان کے اہلِ خانہ کے مختلف ٹیسٹ، ای سی جی اور ایکوکارڈیوگرام کیے گئے۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری سہیل افضل خان، آغا خان اسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر عثمان فہیم، گورننگ باڈی کی رکن مونا صدیقی، قاضی یاسر، کفیل احمد، ہیلتھ کمیٹی کے سیکریٹری حامد الرحمٰن، سینئر صحافی طفیل احمد کے ساتھ ساتھ آغا خان اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز اور ٹیکنیشنز بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا غا خان اسپتال کے پریس کلب
پڑھیں:
کراچی میں کانگو وائرس نے ایک اور جان نگل لی
کراچی میں کانگو وائرس کے مرض میں مبتلا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔اسپتال حکام کا بتانا ہے کہ 28 سالہ مریض کو تیزبخاراور پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر داخل کیا گیا تھا مگر وہ علاج کے دوران انتقال کرگیا۔اسپتال حکام کے مطابق کانگو میں مبتلا شخص پیشے کے اعتبار سے قصاب تھا اور مریض کو 2 روز قبل جناح اسپتال لایاگیا تھا۔اسپتال حکام کا مزید بتانا ہے کہ انتقال کر جانے والے مریض میں آج صبح کانگو کی تصدیق ہوئی تھی۔