وفاقی وزیر قومی صحت نے میڈیکل و ڈینٹل پروفیشنلز کیلئے لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے کراچی ریجنل آفس میں باضابطہ طور پر میڈیکل اور ڈینٹل پروفیشنلز کے لیے لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعہ کووزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اہم قدم میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس اور پریکٹیشنرز کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے، یہ ڈیجیٹل اقدام رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے میڈیکل اور ڈینٹل پریکٹیشنرز کو کراچی سے اسلام آباد ہیڈ آفس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور تمام رجسٹریشن سروسز پی ایم اینڈ ڈی سی کراچی ریجنل آفس میں دستیاب ہوں گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی ریجنل آفس بھی آن لائن درخواستوں کے جمع کرانے اور پروسیسنگ میں مدد فراہم کرے گا، جو ڈاکٹرز آن لائن پورٹل پر درخواست فارم بھرنے میں مشکلات کا سامنا کریں گے انہیں ریجنل آفس کے عملے کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نئے گریجویٹس، میڈیکل و ڈینٹل پروفیشنلز اور سپیشلسٹس اپنی رجسٹریشن جلد اور محفوظ طریقے سے مکمل کر سکیں گے، اس نظام سے زیادہ شفافیت، موثریت اور سہولت کو فروغ ملے گا، میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو بلند کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی والوں نے ای چالان سے بچنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جاری کیے جانے والے پے درپے جرمانوں سے بچنے کے لیے لوگوں نے ایک انوکھا طریقہ تلاش کرلیا ہے۔اس ضمن میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ٹی شرٹ وائرل ہوگئی ہے، جس پر سیٹ بیلٹ کا سیاہ پرنٹ بنا ہوا ہے۔یہ ٹی شرٹ دیکھنے میں یوں محسوس ہوتی ہے جیسے گاڑی میں بیٹھا شخص سیٹ بیلٹ باندھے ہوئے ہو۔یہ دلچسپ آئیڈیا ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور ایکس پر تیزی سے مقبول ہورہا ہے، جہاں متعدد صارفین اس ٹی شرٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اسے ٹریفک جرمانوں سے بچنے کا اسمارٹ طریقہ قرار دے رہے ہیں۔یہ رجحان اس وقت شروع ہوا جب کراچی، لاہور اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں ٹریفک پولیس نے جدید ای چالان سسٹم کے تحت جرمانے جاری کرنا شروع کیے۔یہ سسٹم نگرانی کے کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر خلاف ورزیاں شناخت کرتا ہے، جن میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنا، سگنل توڑنا اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال شامل ہیں۔