پنجاب کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے پالیسی منظور
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایڈمیشن پالیسی منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے اور اجلاس میں پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔
سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا جبکہ اوورسیز پاکستانیزکے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 10 ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، مختلف ذرائع سے حاصل کرکے ڈارک ویب پر ڈالا گیا: پی ٹی اے
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی میڈیکل کالج کی لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں ایک تہائی فیس جمع کرانا ہوگی، نجی کالجز کی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کر دے گی۔ طلبہ حتمی میرٹ لسٹ آنے پر متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہی باقی فیس جمع کرائیں گے۔
پرائیویٹ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس کی باہمی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ٹرینی ڈاکٹر کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے متعلقہ شعبے میں سپیشلائزیشن کے لیے بھیجا جائے گا۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال میں پہلی کامیاب انجیو پلاسٹی پر اطمینان کا اظہار کیا اور میو اسپتال لاہور کوابلیشن سینٹر میں علاج کے لیے فول پروف اور شفاف طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں نئے میڈیکل کالج کی الگ بلڈنگ بنانے کے بجائے سرکاری یونیورسٹیوں میں میڈیکل بلاک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے مختلف اداروں کے بورڈ آف منیجمنٹ کی منظوری بھی دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب کے ہر اسپتال میں غریب مریض کو روپیہ خرچ کیے بغیر علاج کی سہولت ملنی چاہیے، چاہتی ہوں کہ کینسر کے ہر مریض کا علاج ممکن بنایا جائے۔
’’ بھارت سے فائنل میں بدلہ لینا ہے اور انہیں چھوڑنا نہیں ہے ‘‘، کرکٹ فین کا حارث روف سے مطالبہ
اس موقع پر مریم نواز نے نواز شریف میڈیکل سٹی کے جلد قیام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پرائیویٹ میڈیکل میڈیکل کالج مریم نواز اجلاس میں پنجاب کے کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کردی جائیں، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سابق وزیر صوبہ پنجاب مریم نواز نے کل قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت کے ساتھ لڑا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب اور سیلاب متاثرین کے معاملے پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کرسکتے، وہ غیر ضروری زبان درازی بھی نہ کریں اور جو لوگ کام کر رہے ہیں، انہیں اپنے کام میں رکاوٹ ڈالنے سے روکا جائے۔
ان کے مطابق مریم نواز اور ان کی ٹیم ہمیشہ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں، جبکہ مخالفین ان کے فلاحی اقدامات پر پوائنٹ اسکورنگ کرکے خبروں میں جگہ بناتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے اور وہ پنجاب کا تحفظ کرنا جانتی ہیں۔
مزید پڑھیں:
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاست کرنے کے لیے بہت سے دیگر معاملات موجود ہیں، اس لیے سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کر دی جائیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں میرٹ، گڈ گورننس اور شفافیت کی مثال قائم کی ہے۔
’جن کی اپنی کارکردگی بتانے کے قابل نہیں، وہ دوسروں کے اچھے کام میں کیڑے تلاش کرتے ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پوائنٹ اسکورنگ سیاست سیلاب شفافیت عظمیٰ بخاری گڈ گورننس مریم نواز وزیر اطلاعات وزیر اعلی