پنجاب کے میڈیکل کالجز کیلیے داخلہ پالیسی منظور، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔
ایڈمیشن پالیسی کے تحت سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 10ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے لیے گئے۔
پرائیویٹ میڈیکل کالج لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایک تہائی فیس جمع ہوگی جبکہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس متعلقہ کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کر دے گی۔
داخلے کے خواہشمند طلبہ حتمی میرٹ لسٹ آنے پر متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہی باقی فیس جمع کروائیں گے۔
اجلاس میں پرائیویٹ اسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس کی باہمی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیشلسٹ کی مانگ کے مطابق ٹرینی ڈاکٹر کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے متعلقہ شعبے میں سپیشلائزیشن کے لیے بھیجا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ساہیوال میں پہلی کامیاب انجیو پلاسٹی پر اظہار مسرت کیا اور کارڈیک مرکز میں سرجری کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔
مریم نواز نے میو اسپتال کو ابلیشن سینٹر میں مریضوں کے علاج کےل یے فول پروف اور شفاف طریقے کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کینسر کے مریضوں کو ہر صورت ریلیف دینے کی ہدایت کر دی۔
پنجاب میں نئے میڈیکل کالج کی الگ بلڈنگ بنانے کے بجائے سرکاری یونیورسٹیوں میں ہی میڈیکل بلاک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے مختلف اداروں کے بورڈ آف مینجمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر اسپتال میں غریب مریض کو روپیہ خرچ کیے بغیر علاج کی سہولت ملنی چاہیے، چاہتی ہوں کہ کینسر کے ہر مریض کا علاج ممکن بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف میڈیکل سٹی کے جلد قیام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرائیویٹ میڈیکل میڈیکل کالج مریم نواز نواز شریف پنجاب کے کے لیے
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی