لاہور:

پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔

ایڈمیشن پالیسی کے تحت سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 10ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے لیے گئے۔

پرائیویٹ میڈیکل کالج لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایک تہائی فیس جمع ہوگی جبکہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس متعلقہ کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کر دے گی۔

داخلے کے خواہشمند طلبہ حتمی میرٹ لسٹ آنے پر متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہی باقی فیس جمع کروائیں گے۔

اجلاس میں پرائیویٹ اسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس کی باہمی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیشلسٹ کی مانگ کے مطابق ٹرینی ڈاکٹر کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے متعلقہ شعبے میں سپیشلائزیشن کے لیے بھیجا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ساہیوال میں پہلی کامیاب انجیو پلاسٹی پر اظہار مسرت کیا اور کارڈیک مرکز میں سرجری کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔

مریم نواز نے میو اسپتال کو ابلیشن سینٹر میں مریضوں کے علاج کےل یے فول پروف اور شفاف طریقے کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کینسر کے مریضوں کو ہر صورت ریلیف دینے کی ہدایت کر دی۔

پنجاب میں نئے میڈیکل کالج کی الگ بلڈنگ بنانے کے بجائے سرکاری یونیورسٹیوں میں ہی میڈیکل بلاک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے مختلف اداروں کے بورڈ آف مینجمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر اسپتال میں غریب مریض کو روپیہ خرچ کیے بغیر علاج کی سہولت ملنی چاہیے، چاہتی ہوں کہ کینسر کے ہر مریض کا علاج ممکن بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف میڈیکل سٹی کے جلد قیام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پرائیویٹ میڈیکل میڈیکل کالج مریم نواز نواز شریف پنجاب کے کے لیے

پڑھیں:

مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل کا فوری ایکشن، خیبر پختونخوا کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹے  میں واپس مل گئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل نے فوری ایکشن لیا اور خیبرپختون خواے کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹوں کے اندر واپس دلوا دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے کرک کے رہائشی ’ داود خٹک‘ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے درخواست کی تھی ، اس کے 86 لاکھ روپے شیخوپورہ کے چند لوگوں نے غیر قانونی طور پر دبائے ہوئے تھے ، مریم نوازشریف سے داود خٹک کی اپیل پر چیئرمین شکایات سیل شعیب مرزا نے فوری ایکش لیا ۔شکایات سیل کی مداخلت سے خیبرپختونخوا کے رہائشی کو محض دو دن کے اندر 86 لاکھ روپے واپس مل گئے ہیں۔؎

اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں: جسٹس منصور علی شاہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے شکایات سیل نے از خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا اور رقوم کی واپسی کو یقینی بنایا، شہری نے رقم واپس ملنے پر مریم نوازشریف اور شکایت سیل ٹیم کا شکریہ ادا کیاہے ۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل کا فوری ایکشن، خیبر پختونخوا کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹے  میں واپس مل گئے
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر پیغام
  • مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز عالمی کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ملکی سیاست میں شدید ہلچل کے دوران نیویارک پہنچ گئیں
  • اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے: مریم نواز
  • اقبال کے افکار پر عمل کر کے پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے: مریم نواز
  • چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام شروع، نوازشریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہو گا: مریم نواز
  • ٹورزم، ماحولیات بہتری کیلئے خاطر خواہ کام کئے، سموگ میں کمی کے اقدامات دنیا تسلیم کر رہی ہے: مریم نواز