اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان اور آسٹریلیا نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق رائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا .

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948 سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ مزید وسعت اختیار کر گئے ہیں، دونوں ممالک جمہوری اقدار، دو ایوانی پارلیمانی نظام کی مشترکہ روایات سے عوامی سطح پر جڑے ہیں.

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے کردار کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آ سکتی ہے، خواتین کو بااختیار بنانے اور زندگی کے ہر شعبے میں شامل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر ہے، مزید اضافے کی بڑی گنجائش موجود ہے.

چیئرمین سینیٹ نے زرعی ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی، معدنی وسائل اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ چاہتے ہیں، ٹیکسٹائل، سرجیکل آلات، آئی ٹی سروسز اور خوراکی مصنوعات میں صلاحیت موجود ہے یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے ایوانِ صنعت و تجارت اور نجی شعبے کیلئے مشترکہ فورم کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا میں مختلف شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے دفاعی تعاون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سکیورٹی، میری ٹائم آگاہی اور امن مشنز میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، آسٹریلیا کی ترقیاتی معاونت کا اعتراف اور امداد کو سراہتے ہیں.

موسمیاتی تبدیلی پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان شدید متاثر ممالک میں شامل ہے، سیلاب اور بارشوں سے صوبے متاثر ہوئے، موسمی تغیرات سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون اور مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں، سپیکر کی حیثیت سے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، پاکستانی آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور زرمبادلہ بھیج رہے ہیں، اعلی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی اشد ضرورت ہے، دفاع اور تجارت میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے، عوامی سطح پر روابط انتہائی اہمیت رکھتے ہیں.

آسٹریلین ہائی کمشنر نے سیلاب میں نقصانات پر اظہار افسوس اور ہمدردی کیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے اور مخیر حضرات سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آگے بڑھیں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے ISC کے بارے میں بھی آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ رواں برس نومبر میں ISC کانفرنس کا آغاز ہوگا، آسڑیلیا کے پارلیمانی وفد کی شرکت کانفرنس کے لئے اہم ہوگی چیئرمین سینٹ نے آسٹریلین پارلیمنٹ کی قیادت کو کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی آئی ایس سی کی سفیر اور چیئرمین سینٹ کی ایڈوائزر مصباح کھر نے بھی آسٹریلین ہائی کمشنر کو آئی ایس سی کے اغراض و مقاصد اور کانفرنس کے موضوع کے بارے میں آگاہ کیا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان اور آسٹریلیا یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کہ پاکستان ضرورت ہے کہا کہ

پڑھیں:

امریکی ناظم الامور کی وزیر ریلوے سے ملاقات، سرمایہ کاری اور تعاون پر اتفاق

اسلام آباد:

امریکی ناظم الامور نے وزیر ریلوے سے ملاقات کی ہے، جس میں سرمایہ کاری اور تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے وزارتِ ریلوے میں اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلوے کے ذریعے علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور باہمی شراکت داری، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے شعبے میں شراکت داری نہ صرف نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گی بلکہ دوطرفہ تعلقات کو بھی مزید مستحکم بنائے گی۔

امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے کی اسٹریٹجک اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ادارے کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ ریلوے کی کامیابی ملکی معیشت کے لیے تقویت کا باعث بنے گی۔

محمد حنیف عباسی نے اجلاس کے دوران بتایا کہ پاکستان ریلوے میں تمام ترقیاتی اقدامات وزیراعظم کے وژن کے تحت کیے جا رہے ہیں اور ادارے میں جدید ڈیجیٹائزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں جبکہ ریلوے اسٹیشنز کی صفائی ستھرائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بڑے اسٹیشنز پر ایگزیکٹو CIP لاؤنجز، جدید ویٹنگ ایریاز، ایسکلیٹرز اور جدید مانیٹرنگ سسٹم قائم کیے جا رہے ہیں جب کہ 40 بڑے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کو مفت وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے پاکستان ریلوے کی ان اصلاحاتی اور جدید اقدامات کی کوششوں کو سراہا اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ناظم الامور کی وزیر ریلوے سے ملاقات، سرمایہ کاری اور تعاون پر اتفاق
  • وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور پاشا کے تعاون سے پاکستانی ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم کیا جائےگا، رانا مشہود
  • نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے وسطی ایشیا سے تجارتی روابط مزید مستحکم
  • حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے، راغب نعیمی
  • عالمی سطح پر قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین
  • اسرائیلی حملے کے بعد خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ فوجی مشقوں اور میزائل وارننگ سسٹم پر اتفاق
  • خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ فوجی مشقیں کرنے اور انٹیلی جنس تبادلے کو بڑھانے پر اتفاق
  • دوحہ حملے کے بعد خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ فوجی مشقوں اور میزائل وارننگ سسٹم پر اتفاق
  • پاکستان اور ایران کا زرعی تعاون کوفروغ دینے پراتفاق