2025-11-11@14:12:52 GMT
تلاش کی گنتی: 85042

«دشمن ہیں»:

    اسلام آباد کے سیکٹر جی 11  میں کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق خودکش حملہ آور باجوڑ کا رہائشی تھا اور جمعے کے روز اسلام آباد پہنچا۔ حملہ آور پیر ودھائی سے موٹر سائیکل پر کچہری کے باہر پہنچا تھا اور چادر اوڑھے ہوئے تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی آئی جی اسلام آباد کے مطابق دھماکے میں تقریباً 8 کلو گرام بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کیے گئے۔ ابتدائی شواہد کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا، تاہم ایک موٹر سائیکل اور ایک گاڑی کو بھی مشکوک تصور کیا جارہا ہے، دھماکے کی جگہ...
    اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہورمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔اسلام آبادمیں خودکش حملہ کے بعد لاہورمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،عدالتوں کی سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی،ماتحت واعلی عدالتوں کے ارد گرد پولیس پٹرولنگ بڑھائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ بڑھادی گئی،انٹری پوائنٹس کی کلوزسرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے،مشکوک گاڑیوں کی جامع چیکنگ کی جارہی ہے،شہر میں داخل ہونے والوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ شہر کی حساس تنصیبات پر...
    کیڈٹ کالج وا نا میں بھارت کے آلہ کار دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے کالج سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو بچا کر باہر نکالنے کے آپریشن کی ویڈیو فوٹیج سامنے آ گئی جس میں  پاک فوج کے جوان معصوم بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےنطر آ رہے ہیں۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔  پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی آج  وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا تو اس وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد  کالج میں موجود تھے۔  بچوں اور سویلین ملازموں کی بڑی تعداد کی...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے۔ دشمن کے عزائم خاک میں مل جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے۔ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں۔ ان کا کوئی مذہب اور مذہبی جواز نہیں ہے۔ دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ ہم قومی یکجہتی سے جواب دیں گے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے۔ دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے...
    دہلی بلاسٹ کیس کے بعد عامر اور اسکے بھائی سمیت کئی دیگر نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے اور اس ضمن میں پولیس کیجانب سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کار دھماکہ کیس میں گاڑی کے مالک کے طور پر جو تصویر گردش کر رہی ہے وہ عامر رشید کی ہے جو ضلع پلوامہ کے سمبورہ علاقے کے رہنے والے ہے تاہم اس کے اہل خانہ اس کیس میں اس کے ملوث ہونے سے صاف انکار کر رہے ہیں۔ دہلی کار دھماکہ، جس میں تقریباً 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، کے سلسلے میں اس وقت سبھی ایجنسیز جدید اور سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا رہے ہیں اور تمام...
    فائل فوٹو۔ پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ امریکی ناظم الامور نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہیں، امریکی ناظم الامور نے آج کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، حملے اور دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔
    پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس ترمیم کا حصہ نہیں ہیں، نہ ہم اس حوالے سے ساتھ دیں گے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ریاست آئین اور قانون کا نام ہے، ہم پاکستان کے آئین اور عوام کو مقدم رکھتے ہیں۔ آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے: اپوزیشن رہنماؤں کی تنقیدان کا کہنا تھا کہ یہ اب وکیلوں کی جنگ نہیں عورتوں، بچوں، بزرگوں، ہر ایک کی...
    وانا کیڈٹ کالج پر حملہ، سکیورٹی فورسز نے تمام کیڈٹس کو بحفاظت ریسکیو کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز وانا(آئی پی ایس )سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیڈٹ کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک350 افراد کوبحفاظت ریسکیو کرلیا گیا اور تمام کیڈٹس محفوظ ہیں،سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے، کالج میں اس وقت بھی 300 کے قریب افراد موجود ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکیورٹی...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیر قانون نے پمز اسپتال اسلام آباد میں اسلام آباد خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ وزیر قانون نے زبیر اسلم گھمن ایڈووکیٹ کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسپتال انتظامیہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے یہ بزدلانہ حملے قوم...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس ترمیم کا حصہ نہیں ہیں، نہ ہم اس حوالے سے ساتھ دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ریاست آئین اور قانون کا نام ہے، ہم پاکستان کے آئین اور عوام کو مقدم رکھتے ہیں۔ آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے: اپوزیشن رہنماؤں کی تنقید ان کا کہنا ہے کہ ہم نے سخت رویہ نہیں رکھا، یہاں قانون کے مطابق ملاقات کے لیے آئے ہیں، عدالتیں اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہزاروں مدارس غیر قانونی زمین پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و تعلیمی اصلاحات کے ساتھ ساتھ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی جمہوری استحکام کے لیے ناگزیر ہے، کیونکہ اختیارات کی تقسیم کے بغیر جمہوریت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم پر کام کرنے والی کمیٹی کے اراکین کو اعزازات سے نوازا گیا کیونکہ یہ ترمیم ملک کی جمہوری بنیادوں کو مستحکم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم تھا، وفاق سے نچلی سطح تک فنڈز اور اختیارات کی منتقلی ضروری ہے تاکہ عوامی مسائل کو مقامی...
    ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب میں متحدہ رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم اس ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ لڑ رہی ہے اور اس کیس میں عوامی حمایت اور کراچی کے عوام کا اجتماعی شعور بیدار کرنے کے لئے دستخطی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں کراچی ماسٹر پلان 2020ء کے حوالے سے دستخطی مہم کے آغاز کے سلسلے میں ذمہ داران و کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے مرکزی رہنما سید حیدر عباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کے معاملے کو توانا آواز کے ساتھ اٹھایا ہوا ہے...
    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کے شہری آج بھی چنگ چی جیسی سواریوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، کریم آباد انڈر پاس تین سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوا، ریڈ لائن منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہے، اور ناتھا خان برج اس سال پانچ بار ٹوٹ چکا ہے، جس سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کا بدترین امتزاج بن چکی ہے، سندھ حکومت نے شہر کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے بجائے اہلِ کراچی پر ای چالان  کے نام پر بھتہ مسلط کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حکومت شہریوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا۔ حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی 26ویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری مبشر رحمن ایڈوکیٹ، نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈوکیٹ اور صدر اسلامک لائیرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ...
    حریت رہنما نے ایکس پر لکھا کہ میری دلی ہمدردیاں مرحومین کے اہل خانہ کیساتھ ہیں اور زخمیوں کے جلد شفا یابی کیلئے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ متاثرہ افراد کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر اور سینیئر آزادی پسند رہنما ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے دہلی کار بم دھماکے پر گہری تشویش ظاہر کی۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ دہلی میں ہوئے المناک کار دھماکے کی وجہ سے بے حد افسردہ ہوں، اس دھماکے نے قیمتی جانیں لے لی ہیں اور متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر لکھا کہ میری دلی ہمدردیاں مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کے جلد شفا یابی...
    یہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے،سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے پاکستان کا ہر شہری اس وقت غلام ہے ، کسی کے پاس کوئی حقوق نہیں ہیں ۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لاقانونیت وردی میں ہمارے سامنے کھڑی ہے ۔ یہ اس ملک اوراس کے آئین پر یہ حملہ آور ہیں۔ یہ قانون سازی نہیں آئین اور قانون پر حملہ ہے۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے۔ پاکستان کے آئینی ڈھانچے کو منہدم کیا...
    اسلام آباد: اسلام آباد میں ہوئے خودکش دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھماکا لگ بھگ سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح  سویرے سے بازگشت سنائی دی جانے لگی، 6 بج کر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک ایکس اکاؤنٹ پر "coming soon Islamabad" جیسی ٹویٹس دیکھی گئیں۔ یہ پڑھیں : اسلام آباد کچہری کےباہر دھماکا، 12 افراد شہید، 30زخمی، مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو...
    اسلام آباد: سینیٹرعرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کی وضاحت سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ  کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز، ‘ہوسکتا سینیٹ میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے’ اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔...
    ویب ڈیسک : گلگت بلتستان میں چلاس کی حدود گندلو کےمقام پر خوفناک لینڈسلائیڈنگ کے باعث متعدد افراد کے دب جانے کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق کئی مسافر گاڑیاں لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آگئی ہیں۔  چلاس اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، لینڈ سلائڈنگ کےنتیجےمیں کچھ مسافروں کے دب جانے کی اطلاع ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی گلگت بلتستان نے حادثے کا نوٹس لیتےہوئے سیکریٹری داخلہ کو ریسکیو عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
    اجلاس میں علماء مشائخ نے کہا کہ پاک ایران مستحکم تعلقات، و تجارت خوش آئند اور استعماری قوتوں کیخلاف وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، امن معاہدے کے باوجود فلسطین پر مسلسل اسرائیلی جارحیت معنیٰ خیز اور امریکی صدر وثالثی قوتوں کیلئے کھلا چیلنج اور سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ کے زیر اہتمام بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی زیر صدارت ملک کی موجودہ صوتحال اور فلسطین کشمیر سمیت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ اجلاس میں علماء مشائخ نے کہا ہے کہ تکفیریت، فرقہ واریت، دہشتگردی کیخلاف متحد و بیدار ہیں، ملکی امن و سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے، بھارتی جارحیت، فتنہ خوارج افغانستان کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، پاک...
    اندازہ ہے افغانستان کیا کررہا ہے، دہشتگردوں کو نہ روکا تو بندوبست کرینگے، وزیرداخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کو شواہد دیے ہیں کہ کیسے لوگ وہاں ٹریننگ کر رہے ہیں اور اس کے بعد حملے ہوتے ہیں، افغانستان کے شر پسند عناصر کو نہ روکنے پر کوئی چارہ نہیں کہ ان کا بندوبست کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج 12 بجکر 39 منٹ پر خود کش حملہ ہوا ، 12 لوگ شہید 27 زخمی ہیں، وزیر اعظم نے زخمیوں کے فوری علاج ہدایت کی۔خود کش حملہ اور کچہری کے اندر جانے کا پلان کر رہا...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا مطلب ہے کہ دہشتگرد شکست کھا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی انہوں نے کہاکہ افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے تمام حملوں کے ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں، یہ ممکن نہیں کہ افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر یہاں حملے ہو سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، تاہم دہشتگردی کے پیچھے موجود عناصر تک...
    افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران پڑھے گئے پاکستان مخالف ترانوں نے خطے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران پڑھے گئے ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے اشتعال انگیز اشعار شامل تھے۔تقریب میں پاکستان کے خلاف شدید نفرت انگیز زبان استعمال کی گئی جس نے سفارتی حلقوں میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وزیر نوراللہ نوری نے 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب پر حملوں کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد یہ...
    ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیراعظم نے  کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر...
    پاکستان ریلوے نے کوئٹہ سے پشاور کے درمیان سفر کرنے والی واحد بڑے روٹ کی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو 9 نومبر سے 13 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 تا 14 نومبر بس سروس معطل، مسافروں کے لیے مشکلات ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین سروس کو آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس کو بلوچستان سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے عوام کے لیے ایک اہم سفری ذریعہ سمجھا جاتا ہے، خصوصاً ایسے حالات میں جب قومی شاہراہوں پر امن و امان کی صورتحال غیر یقینی اور ٹریفک حادثات عام ہیں۔ بلوچستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کا بدترین امتزاج بن چکی ہے، سندھ حکومت نے شہر کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے بجائے اہلِ کراچی پر  ای چالان  کے نام پر بھتہ مسلط کردیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی  نے کہا کہ حکومت شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام رہی، لیکن چالان دبئی کے طرز پر عائد کردیے گئے ہیں جبکہ پچھلے 17 برسوں میں کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے صرف 300 بسیں لائی گئیں، جس کے باعث 40 لاکھ سے زائد شہری موٹر سائیکل پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ...
    اپنے بیان میں سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے نے کہا کہ حملہ کرنے والے کسی مذہب یا انسانیت سے تعلق نہیں رکھتے، ایسے عناصر صرف ملک کے دشمن لیکن وہ قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، جوڈیشل کمپلیکس کے قریب دھماکے میں 12 پاکستانی شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی ہر کارروائی ملک...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغان طالبان کے حملوں کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیںاسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، دہشت گردی کے پیچھے موجود عناصر تک پہنچ کر انہیں کیفر کردار تک...
    چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان پر ایک بار پھر دہشت گردی کی جنگ مسلط کی جا رہی ہے۔ لاہور سے اپنے بیان میں علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دہشت گردوں نے وانا پر بچوں کے اسکول پر حملہ کیا، ہماری سیکیورٹی فورسز اور فوج نے انہیں روکا۔ اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمیپارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے لوگ جہنمی ہیں، پوری قوم اپنی ریاست اور اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہم افغانستان...
    فائل فوٹو، بیرسٹر گوہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عدالتوں پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، تمام فورسز کو یقین دلاتا ہوں کہ دہشت گردی پر کوئی سیاست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری مساجد اور عدالتوں پر حملہ کرتا ہے، جہاں بھی بم پھٹے گا وہ پاکستان پر حملہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جیسے مئی 2025ء میں دشمن کو شکست ہوئی، ایسے ہی اب بھی دشمن کو شکست ہو گی۔
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کچہری میں آج ہوئے خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں دھماکے سے قبل وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد اور پولیس موبائل وین کو جائے وقوع پر دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب پمز اسپتال اسلام آباد کے ترجمان ڈاکٹر مبشر کے مطابق دھماکے میں اب تک 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمیپارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پمز اسپتال منتقل کیے جانے والے زخمی افراد کی تعداد 30 ہے، جبکہ زخمیوں میں سے 4 سے 5 افراد کی حالت تشویشناک...
    آج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ آئین مقدس ذمہ داری ہے آج اس ذمہ داری سے بے ایمانی کی گئی، 27 ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ گئی، ہم ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اوریہ ہوکر رہے گا، آج جمہوریت کو دفن کرنے کے لیے ایک قدم آگے بڑھایا جا رہا ہے، اس ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، 26ویں ترمیم کا رہ جانے والا ایجنڈا اب لایا گیا ہے، طاقت کے سر پر قائم عمارتوں کو عوام...
    سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر متحدہ رہنما نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ایک وفاقی دارالحکومت کے بجائے چار صوبائی مراکز بن گئے ہیں جہاں ساری طاقت مرکوز ہو چکی ہیں، جبکہ آئین کا آرٹیکل 140-اے صراحت سے کہتا ہے کہ صوبائی حکومتیں مقامی حکومتوں کے انتخابات کروائیں اور انہیں سیاسی، انتظامی، اور مالیاتی اختیارات تفویض کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے ایوان بالا (سینیٹ) میں 27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو میں مقامی حکومتوں کی اہمیت اور اس سلسلے میں آئینی وضاحتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تاسف کے ساتھ یہ دور دیکھنا پڑتا ہے کہ جب عروج کے وقت ہم سیاستدان انصاف، اصول پسندی اور...
    کوئٹہ: نصیرآباد کے علاقے تھانہ چھترکی حدود کنڈھی سے نامعلوم مسلح افراد نے دو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق مغویوں کی شناخت خادم اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے رہائشی ہیں اور مقامی ٹھیکیدار عطا محمد کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
    اسلام آباد(نیوزدیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان پر ایک بار پھر دہشت گردی کی جنگ مسلط کی جا رہی ہے۔ لاہور سے اپنے بیان میں علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دہشت گردوں نے وانا پر بچوں کے اسکول پر حملہ کیا، ہماری سیکیورٹی فورسز اور فوج نے انہیں روکا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے لوگ جہنمی ہیں، پوری قوم اپنی ریاست اور اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہم افغانستان اور ہندوستان میں بیٹھے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، دہشت گردی ختم کریں گے، معرکہ حق کی طرح ان کو ناکوں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں وائلڈ لائف کا سب سے بڑا اسپتال قائم کیا جارہا ہے، 8.7 ارب روپے سے زائد مالیت کے ایکو ٹورزم منصوبے فطری مقامات کو جدید سیاحتی مراکز میں بدل رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برازیل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے حیوانات اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم شروع کی ہے، جو ہمدردی، اختراع اور انسانیت کی تجدید کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے ماحولیاتی آلودگی کے لیے اقدامات: ’عثمان بزدار کی حکومت میں ایسا کچھ دیکھنے کو ملا ہے؟‘ انہوں نے بتایا کہ پنجاب وائلڈ لائف اینڈ بایو ڈائیورسٹی ری وائیول...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ میرا کیرئیر اتنے سالوں پر محیط نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ  ’میں نے صرف 8 سال کی عمر میں اشتہارات کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا، بعد ازاں ڈراموں اور فلموں کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل ہوگئی'۔ انہوں نے کہا کہ 'میں گزشتہ 7 سال سے ٹی وی اسکرین سے دور تھی تاہم حال ہی میں ڈرامہ ڈائن کے ذریعے شاندار واپسی کی ہے‘۔مہوش نے ایک انٹرویو میں کیرئیر اور اسکرپٹ سے متعلق کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ’لوگ میرے کام کے عرصے کو حقیقت سے زیادہ سمجھتے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے میں کوئی سیاست نہیں کی جائےگی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالتوں پر حملہ دراصل پورے پاکستان پر حملہ ہے اور وہ تمام سیکیورٹی اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشتگردی کے موضوع پر سیاست نہیں ہوگی۔ بیرسٹر گوہر کا اسلام آباد خودکش دھماکے کے مقام کا دورہ pic.twitter.com/DD1a5yUFee — PTI (@PTIofficial) November 11, 2025 بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ دشمن نے ہماری عبادت گاہوں اور عدالتی اداروں کو نشانہ بنایا، اور جہاں بھی دھماکہ ہوگا اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی لیکن اس حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے واقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشتگردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی لیکن اسلام آباد میں دہشتگردی کا حملہ ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد جس کی افغان حکومت پشت پناہی...
    سپریم کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے. جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔یہ پیش رفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے.سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل ہے۔جج اطہر من اللہ نے ڈان کو دستیاب...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں واپسی کا امکان ہے۔ سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کرکٹر شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلان سے قبل ٹیم میں کم بیک کروانا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فٹنس سے میڈیکل پینل اور فزیو مطمئن ہیں، شاداب خان بھی تیزی سے ریکور کر رہے ہیں اور مکمل بولنگ اسپیل بھی کروا رہے ہیں۔ شاداب خان کندھے کی انجری سے صحتیاب، پریکٹس میچ میں شرکت شاداب خان نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ بھی کی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان...
    ذرائع کے مطابق حکومت اور پولیس کے اندر یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ صرف جرمانے لگانے سے ٹریفک کے کلچر میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی، اس کے لیے شہری اداروں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کو شامل کر کے مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں متعارف کرائے گئے ای ٹکٹنگ نظام خصوصاً بھاری جرمانوں اور ناکافی سڑکوں کے انفرااسٹرکچر پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ نے مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم کم کرنے پر غوروخوض کرنا شروع کردیا ہے۔ شہریوں اور سیاسی جماعتوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت، سندھ حکومت اور پولیس پر شدید تنقید کی ہے کہ بھاری جرمانے محض پیسہ کمانے کا ذریعہ بنائے گئے ہیں۔ کم از کم...
    پشاور میں بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بانی پی ٹی آئی کا تحفہ ہیں ہم اس منصوبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم نہ آئینی اور نہ ہی جمہوری ہے، یہ کسی کے فائدلے کیلیے لائی جارہی ہے۔ پشاور میں بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بانی پی ٹی آئی کا تحفہ ہیں ہم اس منصوبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ضلع خیبر تک بی...
    وانا کیڈٹ کالج پر حملہ، سکیورٹی فورسز نے 115افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جب کہ کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریبا 650 افراد موجود تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے اب تک 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اندر موجود تینوں خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے- یہ لوگ مسلسل ٹیلیفون پے افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں ، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے۔عمارت کی کلیئرنس کو بڑی مہارت...
    نیویارک (ویب ڈیسک) پاپ گلوکاری کے بےتاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک ’مائیکل‘ نے ریلیز سے پہلے ہی نئی تاریخ رقم کردی۔ مائیکل جیکسن کی بائیوپک کے پہلے ہی ٹریلر نے 2 بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔ ویو میٹرکس کے اعداد و شمار کے مطابق فلم کے ٹریلر نے ایک ہی دن میں 116 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر کے لائنزگیٹ (Lionsgate) کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بن گیا۔ مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے ’کنگ آف پاپ‘ کی جگہ لے لی اس کے علاوہ، فلم ’مائیکل‘ کا ٹریلر ٹیلر سوئفٹ کے’دی ایراس ٹور‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ تو ’ویک اپ کال‘ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ فوج یہ جنگ پاک افغان سرحد اور دور دراز بلوچستان میں لڑ رہی ہے، یہ ’ویک اپ کال‘ ہے کہ یہ سارے پاکستان کی جنگ ہے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں پاک فوج روز قربانیاں دے رہی ہے، پاک فوج روز قربانیاں دے کر عوام کو تحفظ کا احساس دلا رہی ہے۔ اس ماحول میں کابل حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات کی اُمید رکھنا عبث ہو گا۔ ...
    — فائل فوٹو  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے، 26ویں آئینی ترمیم پر بھی ملاقاتیں ہوئیں لیکن ہمارا مؤقف واضح تھا، ہم اس وقت بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج بھی کھڑے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کر کے چیف جسٹس سپریم کورٹ کر دیا گیا، اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم  لے کر آئیں گے جس کو وزیراعظم چاہیں گے، وہ چیف جسٹس آئیں گے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں اکثریت حکومت...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 27 زخمی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کی دہشتگردانہ کارروائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پوری قوم کی ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ قرار دیتے ہوئے زخمیوں کے جلد شفا یابی کے لیے دعا کی اور حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے مؤقف اختیار کیاکہ بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی،...
    لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے، 26ویں آئینی ترمیم پر بھی ملاقاتیں ہوئیں لیکن ہمارا مؤقف واضح تھا، ہم اس وقت بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج بھی کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کر کے چیف جسٹس سپریم کورٹ کر دیا گیا، اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم لے کر آئیں گے جس کو وزیراعظم چاہیں گے، وہ چیف جسٹس آئیں گے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں اکثریت...
    سوشل میڈیا پر مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور وائرل ’یس کنگ‘ میم کے خالق مائیکل وِلس ہیرڈ 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کی بیٹی مائیکل کرمبی (Mykel Crumbie) نے 9 نومبر 2025 کو کی۔ ہیرڈ کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تعزیتی پیغامات اور یادگاری پوسٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مداحوں اور ساتھی تخلیق کاروں نے ان کی زندگی، مثبت سوچ اور متاثر کن اندازِ گفتگو کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ Loveandlighttv (the yes king guy) has passed away ???????????? pic.twitter.com/VcBKCSRAR7 — Trey… (@trey8890) November 10, 2025 ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بعض آن لائن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مائیکل ہیرڈ کو...
    وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی الیون کچہری کے باہر منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔ وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاک فوج صرف سرحدی علاقوں یا بلوچستان کے دور دراز حصوں میں لڑ رہی ہے، وہ جاگ جائیں۔ آج اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والا خودکش حملہ ایک وییک اپ کال ہے، جو یاد دلاتا ہے کہ یہ جنگ پورے پاکستان کی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ تو ’ویک اپ کال‘ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ فوج یہ جنگ پاک افغان سرحد اور دور دراز بلوچستان میں لڑ رہی ہے، یہ ’ویک اپ کال‘ ہے کہ یہ سارے پاکستان کی جنگ ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں پاک فوج روز قربانیاں دے رہی ہے، پاک فوج روز قربانیاں دے کر عوام کو تحفظ کا احساس دلا رہی ہے۔ اس ماحول میں کابل حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات کی اُمید رکھنا عبث ہو...
    افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔ راشد خان کی ایک تقریب کے دوران ایک خاتون کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کا اعلان کیا۔ راشد خان نے کہا کہ میں نے 2 اگست 2025 کو زندگی کا ایک نیا سفر شروع کیا ہے۔ میں نے ایک ایسی عورت سے اپنا نکاح کیا اور شادی کی جو محبت کی ایک مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں حال ہی میں اپنی بیوی کو ایک تقریب میں لے کر گیا اور بدقسمتی سے اتنی سادہ سی بات پر مفروضے بنائے جا رہے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ وہ میری بیوی ہے اور ہم کچھ بھی...
    کراچی: سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) پی آئی اے نے کہا ہے کہ انجینئرز کسی قسم کی ہڑتال یا کام روکنے کی کارروائی میں شامل نہیں ہیں تاہم قوانین کے مطابق پی آئی اے کی پرواز اسی وقت ریلیز ہوگی جب وہ مکمل طور پر منظور شدہ مینٹی ننس اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہو۔ اپنے بیان میں سیپ نے کہا ہے کہ قوانین اور طریقہ کار کی پابندی کو "ہڑتال" کہنا حقیقت کے خلاف ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی ریگولیٹر ضرور ہے تاہم ہر جہاز کی ایئر ویردینس کی آخری ذمہ داری اور دستخط لائسنس یافتہ ایئرکرافٹ انجینئر کے ہوتے ہیں اگر کسی جہاز کے ریکارڈ، پرزوں کی ٹریسبلٹی یا تکنیکی حالت میں کوئی کمی ہو تو سرٹیفیکیٹ روکنا...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی ترمیم 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل تھی لیکن بعد میں ڈراپ کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوتے، جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں طاقت پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ جب تک ہم بلدیاتی نظام کو مضبوط نہیں کریں گے، فیڈریشن مضبوط نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان کی کون سی قوم پرست سیاسی جماعتیں 27ویں آئینی ترمیم کی مخالف ہیں؟ وزیر دفاع نے کہا ملٹری ڈکٹیٹرز نے لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کروائے، ایوب خان نے بنیادی جمہوریت کا نظام دیا، ضیاالحق کے دور میں سسٹم چلتا رہا،...
    مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔   اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی عرفان صدیقی کو جنت کے اعلی درجات عطا فرمائے اور اہلخانہ کو...
    چیف جسٹس پاکستان بطور عدلیہ سربراہ فوری ایگزیکٹو سے رابطہ کریں، آپ اس ادارے کے اینڈمنسٹریٹر نہیں گارڈین بھی ہیں،عدلیہ اگر متحد نہ ہوئی تو اس کی آزادی اور فیصلے متاثرہوں گے یہ لمحہ آپ سے لیڈرشپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے، ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جاسکتا ہے،میری گزارش اختلاف نہیں، ادارہ جاتی یکجہتی کی اپیل ہے یہ خط کسی فرد کے خلاف نہیں، متن سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے27ویں آئینی ترمیم پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو ایک اور لکھتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ اگر متحد نہ ہوئی تو اس کی آزادی اور فیصلے دونوں متاثرہوں گے۔جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کو لکھے گئے اپنے خط...
    اسلام آباد میں جان لیوا دھماکے پر اپنے رد عمل میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک اب ’حالتِ جنگ‘ میں ہے اور اسلام آباد کی ضلع کچہری میں ہونے والا خودکش حملہ ایک ہنگامی ’ویک اپ کال‘ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں وزیر دفاع کا کہنا ہے حالیہ دھماکے سے واضح ہوتا ہے کہ یہ لڑائی صرف سرحدی یا دور دراز علاقوں تک محدود نہیں بلکہ پورے پاکستان کا معاملہ ہے۔ ھم حالت جنگ میں ھیں کوئ یہ سنجھے کہ پاک فوج یہ جنگ افغان پاکستان سرحدی علاقے میں اور بلوچستان کے دور دراز علاقے میں لڑرہی ھے تو آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ wake up...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی شناخت ہوگی، آپ کو بتائیں گے کہ حملہ آور دراصل کون تھا، کل وانا میں بھی گاڑی سوار خود حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا، وہاں بھی علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وانا اٹیک میں افغانستان میں کمیونیکیشن ہوتی رہی، کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد  جی الیون میں دھماکے کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ افغانستان کیا کر رہا ہے، مگر سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جس نے کچہری واقعہ کیا اسے بھگتنا پڑے گا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھماکے میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ جو کوئی دوسرے ملک سے بھی ملوث ہوا تو معاف نہیں کیا جائے گا۔اسلام آباد کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 12 بج کر 39 منٹ پر خود کش حملہ ہوا، خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خودکش حملہ آور 10 سے 15 منٹ کھڑا رہا، خودکش حملہ آور اندر جانے کی پلاننگ کرتا رہا، پولیس کی گاڑی آئی تو خودکش حملہ آور نے حملہ کر دیا۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حملہ آور افغانستان میں اپنے ہینڈلر سے رابطہ میں تھے، ہمیں اپنے ملک اور سیکیورٹی فورسز کے...
    تصویر: سوشل میڈیا  سربراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، خود کو مستثنیٰ قرار دینے والوں کے ارادے خطرناک ہیں، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل شام سینیٹ سے 27ویں ترمیم کو 64 ووٹوں سے پاس کیا گیا، آپ جانتے ہیں سینیٹ کی تشکیل 26ویں ترمیم کے بعد کیسے ہوئی؟انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ لے کر آئے ہیں، 8 فروری کو ہمارے ووٹ پر ایک یلغار ہوئی، ایک حملہ ہوا اس کے باوجود جنہیں منتخب ہونے دیا گیا ان کا حق ہے کہ...
    اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی کسی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے،امیر جماعت اسلامی کااسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ستائیسویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی۔حکمران طبقے کی لا متناہی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کے لئے 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، سول اور ملٹری بیورو کریسی کے اس نظام میں پاکستان آج بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک سے اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے خریدا گیا قدیم گھر اپنی حیرت انگیز قیمت اور تاریخی حیثیت کے باعث خبروں کی زینت بن گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز نے سڈنی کے ایک مہنگے اور پرتعیش ساحلی علاقے میں 137 سال پرانا ایک شاندار گھر خریدا ہے، جسے مقامی طور پر ایک تاریخی ورثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ گھر 1888 میں تعمیر ہوا تھا اور اپنی کلاسیکی طرزِ تعمیر اور خوبصورت مقام کے باعث انتہائی نایاب سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کپتان نے یہ دو منزلہ گھر تقریباً 16 ملین آسٹریلوی ڈالر میں خریدا ہے۔ 730 اسکوائر میٹر پر مشتمل اس وسیع رہائش گاہ میں پانچ بیڈ رومز اور...
    دھماکہ لال قلعہ گیٹ نمبر ایک کے قریب گاڑی میں ہوا ، دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی،دہلی میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری ،بھارتی میڈیا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں ہوا ،فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی جنہیں اب بجھادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک 9افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں...
    گلگت بلتستان میں چلاس کی حدود گندلو کےمقام پر خوفناک لینڈسلائیڈنگ کے باعث متعدد افراد کے دب جانے کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق کئی مسافر گاڑیاں لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آگئی ہیں۔ چلاس اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، لینڈ سلائڈنگ کےنتیجےمیں کچھ مسافروں کے دب جانے کی اطلاع ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی گلگت بلتستان نے حادثے کا نوٹس لیتےہوئے سیکریٹری داخلہ کو ریسکیو عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔  
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کو شواہد دیے ہیں کہ کیسے لوگ وہاں ٹریننگ کر رہے ہیں اور اس کے بعد حملے ہوتے ہیں، افغانستان کے شر پسند عناصر کو نہ روکنے پر کوئی چارہ نہیں کہ ان کا بندوبست کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج 12 بجکر 39 منٹ پر خود کش حملہ ہوا ، 12 لوگ شہید 27 زخمی ہیں، وزیر اعظم نے زخمیوں کے فوری علاج ہدایت کی۔ خود کش حملہ اور کچہری کے اندر جانے کا پلان کر رہا تھا، موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ کل وانا میں بھی گاڑی سوار...
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اندر موجود تینوں خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، یہ لوگ مسلسل ٹیلیفون پے افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جب کہ کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے اب تک 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اندر موجود تینوں خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، یہ لوگ مسلسل ٹیلیفون پے افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے...
    حملہ اور دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا کی بیرونی دیوار پار کرنے کی کوشش کی چوکس سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آئی ایس پی آر جنوبی وزیرستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام بنا دیاگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ اور دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا کی بیرونی دیوار پار کرنے کی کوشش کی۔چوکس سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادری سے کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 دہشت گرد...
    اسلام آباد تک جنگ لانا کابل سے ایک پیغام، جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے پر اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔ ھم حالت جنگ میں ھیں کوئ یہ سنجھے کہ پاک فوج یہ جنگ افغان پاکستان سرحدی علاقے میں اور بلوچستان کے دور دراز علاقے میں لڑرہی ھے تو آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ wake up call ھے کہ یہ سارے پاکستان کی جنگ ھے جسمیں پاک فوج روز قربانیاں دے رہی...
    احمد منصور :وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی الیون کچہری کے باہر منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔  وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ ”ایکس“ پر جاری پوسٹ میں کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاک فوج صرف سرحدی علاقوں یا بلوچستان کے دور دراز حصوں میں لڑ رہی ہے، وہ جاگ جائیں، آج اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والا خودکش حملہ ایک ”ویک اپ کال“ ہے، جو یاد دلاتا ہے کہ یہ جنگ پورے...
    وانا کیڈٹ کالج میں خوارج کیخلاف آپریشن جاری، 650 افراد میں سے 115 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جب کہ کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ سکیورٹی فورسز نے اب تک 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اندر موجود تینوں خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے- یہ لوگ مسلسل ٹیلیفون پے افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں ، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے۔عمارت کی کلیئرنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جب مردِ آہن جیل سے باہر آئے گا تو موجودہ عدالتی نظام کو بدل کر رکھ دے گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم قانون بناتے ہیں اور خود ہی اس سے استثنیٰ حاصل کر لیتے ہیں، کیا ملک میں ایک ایسا طبقہ بننے جا رہا ہے جو قانون سے بالاتر ہو؟ اگر آصف زرداری پر کرپشن کے الزامات ہیں تو وہ عدالت میں پیش ہو کر صفائی کیوں نہیں دے سکتے؟انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں آئینی ترامیم ہمیشہ اتفاقِ رائے سے کی جاتی ہیں، مگر یہاں چیف جسٹس سپریم کورٹ کا عہدہ ہی...
    پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کےخوف کو سلام، مرد آہن جیل سے باہر آئیگا پھر پتا چلے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا آٸین میں ترمیم حساس معاملہ ہوتا ہے، عوام خوش ہوتی ہے کہ ہماری فلاح کیلٸے ترمیم آتی ہے، عدلیہ ایسی ترمیم سے مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلٸے آج سوگ کا دن ہے، جمہوریت کو دفن کرنے کیلٸے ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، اس باکو ترمیم کو ہم نہیں مناتے، اس ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا رہ جانے والا ایجنڈا اب لایا...
    احسن عباسی: گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ  پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کا انحصار بینکوں پر ہے۔  جمیل احمدنے کہا کہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کم ہے،عالمی حالات بھی اس رجحان کا سبب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین کے مسائل خطے کی مارکیٹس کے ہم آہنگ ہونے کو ضروری بناتی ہیں۔  خطے کی مارکیٹس کے ہم آہنگ ہونے سے خدشات کم ہونگے ۔ خطے کا ہم آہنگ ہونا سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع پیش کرتی ہے۔   پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب کریز پہ موجود ہیں۔ پہلا اوور اسیٹھا فرنینڈو نے کرایا، جس میں صرف ایک رن بنا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ سری لنکا کی قیادت چریت اسالانکا کر رہے ہیں جبکہ کمیل مشارا اپنے ون ڈے کیریئر کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ میچ دن رات کے...
      اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر مبینہ خودکش دھماکے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ رپورٹ کے مطابق 9 شہید اور 21 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، سڑک پر پڑا ہوے ایک سر کے حوالے سے قیاس کیا جا رہا کہ یہ  مبینہ  خودکش بمبار کا سر ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو 1122 اور دیگر ایمبولینسز سے زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ پولیس کی گاڑیوں میں بھی...
    فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 80 کی دہائی میں اسلامائزیشن کا بخار دین کیلئے نہیں امریکا کیلئے تھا۔قومی اسمبلی اجلاس میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملک میں افغان جہاد لڑنے کے لیے تعلیمی نصاب تبدیل کیا گیا، آپ کا نصاب یونیورسٹی آف نبراسکا سے بن کر آیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بندہ گوادر، چترال ،حیدرآباد اور لاہور میں پڑھ رہا ہے، ان میں کچھ مشترک نہیں، اس نصاب کی وجہ سے مذہبی شدت پسندی آئی، اسلام آباد میں دو تین ہزار مدرسے تھے اب ہزاروں ہیں، مدرسے قبضے کی زمینوں پر بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو فوجی ڈکٹیٹرز نے استعمال کیا، سب سے پہلے ایوب...
    فائل فوٹو جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا کے اندر موجود تین خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ کالج میں موجود تینوں خارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے، یہ تینوں دہشتگرد ٹیلیفون پر مسلسل افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں۔خوارج ایک عمارت میں چھپے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے، لیکن پانچ سو کے قریب کیڈٹس اس وقت وانا کیڈٹ کالج میں موجود ہیں۔گزشتہ روز افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ ٹوٹ گیا تھا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دو...
    اسلام آبادجی الیون کچہری کے باہرخود کش دھماکے میں 2وکلاء بھی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کچہری کے باہر خودکش دھماکہ خودکش دھماکے میں 2 وکلاء شہید ہوگئے، ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے ایک وکیل کی شناخت زبیر گھمن کے نام سے ہوئی ہےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ابتک کی رپورٹ کے مطابق پانچ شہید اور تیرہ سے 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، مبینہ خودکش بمبار کر سر سڑک پر...
    اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا کچہری کے باہر  ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ ابتک کی رپورٹ کے مطابق 9 شہید اور  21 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا۔ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو 1122 اور دیگر ایمبولینسز سے زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ پولیس کی گاڑیوں میں بھی زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری...
    اسلام آباد کے علاقے جی-11 ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کی جانب سے خودکش دھماکا کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عدالت کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور تقریباً 13 سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر دھماکے کے بعد سڑک پر ملا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے...
     اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر فتنہ الخوارج کے خود کش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے جوڈیشل کمپلیکس میں کھڑی گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی مل چکا ہے، کچہری کے باہر دھماکے میں ہندوستانی حمایت...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور بار سے خطاب میں کہنا تھا کہ جب 26ویں ترمیم کی جا رہی تھی اس وقت بھی ہمارا موقف تھا کہ ہم آئین کیساتھ کھڑے ہیں اور اب بھی ہم اُسی موقف پر کھڑے ہیں۔ ستائیسویں اورچھبیسویں ترمیم عوام کیلئے نہیں بلکہ خود کو مضبوط  بنانے کیلئے ہے، جب ضرورت پڑتی ہے، سب ایک ہو جاتے ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پندرہ سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے اور اب اگر انتخابات کرانے کی بات ہو رہی ہے تو غیرجماعتی بنیادوں پر۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موجودہ نظام کو بدلنےکیلئے وکلا برادری کیساتھ مل کر...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے 8 نومبر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سپریم کورٹ اکثر طاقتور کے ساتھ کھڑی رہی ہے، عوام کے ساتھ نہیں، اور ذوالفقار علی بھٹو کی عدالتی پھانسی عدلیہ کا ناقابل معافی جرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کارروائیاں بھی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والا سلوک بھی اس جبر کے تسلسل کا حصہ ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے خط...
    چلاس کے مقام گندلو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھ گاڑیاں دب گئی ہیں جبکہ دو گاڑیاں دریا میں جا گریں۔ زرایع کے مطابق حادثہ لینڈ سلائیڈنگ کی شدت کی وجہ سے پیش آیا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ ایم ایس ریجنل کے مطابق ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاکہ ممکنہ طور پر زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور تین گاڑیاں اور سات اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ مزید اطلاعات کے مطابق ریسکیو اہلکار لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور دریا میں گرنے والی گاڑیوں کی تلاش کے لیے...
    پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خود کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا، رضوان کو ہی سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پہلی بارکپتان بنا تھا تو بابراعظم سمیت دیگرکھلاڑیوں سے رابطہ ہواتھا، مجھے کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا، اس پر بات نہیں کروں گا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی ملتے وقت رضوان کو سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں، ان کی رائے لی۔ کپتان شاہین آفریدی...
    سینیٹ آف پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظور کر لیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی اور آئینی بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔ اس ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات، پارلیمانی ڈھانچے اور ریاستی اختیارات کی نئی ترتیب کے متعلق تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا مستقبل کیا ہوگا؟ ان ترامیم کو حزبِ اختلاف اور خصوصاً بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں نے آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف اور وفاقی ڈھانچے کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ بلوچستان میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اور نیشنل پارٹی جیسی سرگرم قوم پرست جماعتوں نے مشترکہ طور پر ترمیم کی شدید مخالفت کی ہے۔ ان...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے 27ویں آئینی ترمیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم حساس معاملہ ہے، عوام خوش ہوتے ہیں کہ ان کے حقوق کا تحفظ ہوگا اور عدلیہ مضبوط ہوگی، مگر آج بدقسمت دن ہے، آج وہ اپنی طاقت کے بل پہ بلڈوز کرنے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ یہ ترمیم جمہوریت کے لیے ایک سوگ کا دن ہے اور اسے منظور کرکے حکومت خود کو ایسے اختیارات دے رہی ہے جس سے سزا سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ  دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اُجاگر کیا، ہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔ ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ امن، سلامتی و ترقی کے موضوع پر پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔امن و استحکام...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد کچہری کے باہر پارک گاڑی میں سلینڈر دھماکا، سلینڈر دھماکا کی زد میں آکر ایک شخص جان بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔ گیس سلنڈر دھماکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے باعث زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی خیال رہے کہ پولیس نے...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے متعلق امور اگلی آئینی ترمیم میں زیر غور آئیں گے۔ انہوں نے وفاقی کابینہ اور دیگر پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے تمام اراکین نے ان کی ترمیم کی حمایت کی اور مشترکہ کمیٹی میں بھی اس پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی: 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل پیش، دو تہائی اکثریت سے منظوری کا امکان مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کچھ پارٹیز کو ہماری ترمیم پر اعتراض تھا، لیکن ان شا اللہ 28ویں ترمیم میں بلدیاتی نظام کی تشریح بہت جلد سامنے آئے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ معروف اداکارثنا جاوید گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی مگر وائرل ہونے والی نئی تصاویر نے اپنی دکان چمکانے والوں کا منہ بند کردیا۔ گزشتہ دنوں سے جوڑے کے درمیان طلاق کی چونکا دینے والی خبروں نے شعیب اور ثنا کے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کیا ہوا تھا، دونوں کی سوشل میڈیا پوسٹیں بنیں جن میں دونوں علیحدہ علیحدہ نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک حالیہ چند دنوں سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وہ کیمسٹری بھی نظر آئی جو کبھی اس جوڑے...