پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خود کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا، رضوان کو ہی سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پہلی بارکپتان بنا تھا تو بابراعظم سمیت دیگرکھلاڑیوں سے رابطہ ہواتھا، مجھے کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا، اس پر بات نہیں کروں گا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی ملتے وقت رضوان کو سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں، ان کی رائے لی۔ کپتان شاہین آفریدی نے بتایا کہ محمد رضوان نے خود کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا، اور رضوان کے ساتھ مشورے کے بعد ہی میں نے کپتانی قبول کی۔فاسٹ بولر نے کہا کہ بیٹنگ، فیلڈنگ،بولنگ تینوں ڈپارٹمنٹس پر فوکس کیا ہوا ہے، ذمہ داری تمام کھلاڑیوں کو لینی پڑے گی، صرف رضوان، بابر، فخر، صائم، شاہین کا ہی ذمہ داری لینے کا کام نہیں۔بابر اعظم کی فارم کے حوالے سے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ بابر ضرور پرفارمنس اور سنچری کے ساتھ واپسی کریں گے۔ شاہین آفریدی کاکہنا تھا کہ مجھے جس سے مشورہ لینا ہوتا ہے میں لیتا ہوں، ایسا نہیں کہ صرف سابق کپتانوں سے ہی مشورہ لیتا ہوں، رضوان 2023ء سے اب تک سب سے زیادہ ون ڈے فارمیٹ میں رنز کر رہے ہیں، جو کھلاڑی فارم میں نہیں اس کو سپورٹ کرنیکی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط کرنا ہے، کپتان کو سلیکشن میں شامل ہونا چاہیے، سیلیکشن کمیٹی 15 کا اسکواڈ بناتی ہے لیکن کپتان کی رائے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ حسن نواز کا بیٹا ہوا ہے،کافی وقت سے فیملی کے ساتھ ٹائم نہیں گزارا تھا اس لیے اسے سکواڈ سے ریلیز کیا، حسن نوازکو باہر کرنے کا مطلب پلان سے باہر کر دینا نہیں۔شاہین آفریدی نے بتایا کہ حسن نواز اپنی بیٹنگ پوزیشن پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے، حسن نواز جس نمبر پر کھیلتے ہیں اس پر فی الحال بیٹرز پرفارمنس دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹاکر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا تھا۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی۔ ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کپتان شاہین ا فریدی شاہین ا فریدی نے کپتانی سے ون ڈے ٹیم نے کہا کہ رضوان کو بتایا کہ کہ میں

پڑھیں:

27ویں ترمیم آئینی ہے اور نہ ہی جمہوری، یہ کسی کو فائدہ دینے کیلیے ہے، سہیل آفریدی

پشاور میں بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بانی پی ٹی آئی کا تحفہ ہیں ہم اس منصوبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم نہ آئینی اور نہ ہی جمہوری ہے، یہ کسی کے فائدلے کیلیے لائی جارہی ہے۔ پشاور میں بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بانی پی ٹی آئی کا تحفہ ہیں ہم اس منصوبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ضلع خیبر تک بی آر ٹی بس سروس کو بڑھانے کا اعلان کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ میں خود جائزہ لینے آیا ہوں، نئے روٹس جس میں باڑہ کا روٹ کے بھی شامل ہے شروع کررہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پچاس بسیں منگوائی گئی ہیں جبکہ مزید 50 بسیں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا 27 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ طاقتور تو پہلے سے ہی طاقتور ہیں، یہ ترمیم کسی کے فائدہ کیلیے لائی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم کے ذریعے آئین اور جمہوریت کو روندا جارہا ہے، جتنے بھی طاقتور لوگ آئے انہوں نے آئین کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی کا  کہنا ہے کہ آپریشن میں کسی کا فائدہ نہیں، پہلے دن سے جب وہ وزیر اعلی بنا تب سے میرے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ میرا لیڈر کہتا ہے کہ ملٹری آپریشن مسائل کا حل نہیں کیونکہ اس میں جزا اور سزا نہیں ہوتی، ملٹری آپریشن اور بند کمروں میں فیصلے نہیں ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بارہ نومبر کو امن وامان کا جرگہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں قبائلی علاقے سے پہلا وزیراعلیٰ ہوں، میری کردار کشی دراصل قبائلی عوام کی کردار کشی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • 27ویں ترمیم آئینی ہے اور نہ ہی جمہوری، یہ کسی کو فائدہ دینے کیلیے ہے، سہیل آفریدی
  • پی آئی اے کا طیارہ ٹیک آف کے دوران ایک طرف جھک گیا، کپتان نے فوری آڑان روک دی
  •  پہلے ہم 26ویں ترمیم کو رو رہے تھے، اب 27ویں ترمیم کو روئیں گے، سارہ علی سید 
  • رضوان نے خود کپتانی چھوڑی، ان کے ہی مشورے سے ٹیم کی قیادت سنبھالی: شاہین آفریدی
  •  پہلے ہم 26ویں ترمیم کو رو رہے تھے اب 27ویں ترمیم کو روئیں گے، ساری علی سید 
  • قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا محمد رضوان سے متعلق اہم بیان
  • ہم پہلے بھی 27ویں ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے: جنید اکبر
  • شادی شدہ پروڈیوسر نے کس کام کیلئے مجبور کیا؟ اداکارہ نے شرمناک راز سے پردہ اٹھادیا
  • ہم پہلے بھی اس ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے،جنید اکبر