Jang News:
2025-11-11@16:07:37 GMT

ہم اس ترمیم کا حصہ نہیں، نہ ساتھ دینگے: سلمان اکرم راجہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT

ہم اس ترمیم کا حصہ نہیں، نہ ساتھ دینگے: سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس ترمیم کا حصہ نہیں ہیں، نہ ہم اس حوالے سے ساتھ دیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ریاست آئین اور قانون کا نام ہے، ہم پاکستان کے آئین اور عوام کو مقدم رکھتے ہیں۔

آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے: اپوزیشن رہنماؤں کی تنقید

ان کا کہنا تھا کہ یہ اب وکیلوں کی جنگ نہیں عورتوں، بچوں، بزرگوں، ہر ایک کی جنگ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے سخت رویہ نہیں رکھا، یہاں قانون کے مطابق ملاقات کے لیے آئے ہیں، عدالتیں اپنے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کراتیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک قیدی کا اپنے وکیل سے ملنا اس کا حق ہے، عدالت اگر کسی کو نہیں بلاتی تو عدالت اس میں شامل ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلا لائحہ عمل یہی ہو گا کہ ہم سڑکوں پر نکلیں گے، پورے پاکستان کو نکلنا ہو گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ

پڑھیں:

تحریک شروع، پارلیمنٹ نہیں چلنے دینگے: اپوزیشن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں چیئرمین تحریک تحفظ آئین محمود اچکزئی نے تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کیا اور کہا تحریک شروع ہے۔  نعرہ ہوگا ’’ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے‘‘۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا 27 ویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے۔ آئین کا شخصیات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اشرافیہ اپنے مفادات کیلئے آئین میں ترمیم کررہی ہے۔ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا پارلیمنٹ اور عدلیہ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ اس ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ اچکزئی نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا۔ پاکستان کے بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی 9/11 ہے۔ ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں۔ پاکستان پر بغیر الیکشن کے ٹولہ قابض ہوا ہے۔ ہم اس ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ مجھ سے 5 دفعہ ملک کی آئین کی دفاع کا حلف لیا گیا۔ جھوٹے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں۔ عوام کو غلط تاثر دیا جاتا ہے۔ افغانستان سے خونی، قبائلی اور لسانی رشتہ ہے۔ سکول کے بچے اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے تو آپ گولیاں چلائیں گے؟۔ تحریک لبیک سے اختلاف ہوسکتا ہے لیکن گولیاں کیوں چلائیں؟۔ عمران کے ساتھی تحریک کا کہہ رہے تھے، تحریک شروع ہے۔ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں۔ اعلامیے میں کہا کہ اسی ہفتے اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس بلائی جائے گی۔ 27ویں ترمیم کی منظوری کے اگلے دن ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ عوام سے اپیل ہوگی سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے۔ وکلاء عدالتوں میں کالی پٹیاں پہن کر اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔ قومی مشاورتی اجلاس کے بعد ملک گیر جلسے جلوسوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ہمیں عوامی رائے سازی کا آغاز کرنا ہے جس کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس مشاورت کو صرف اوپر کی سطح تک نہیں رکھیں گے۔ تاجر تنظیموں کو بھی اس مشاورت میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ ہر عوامی رائے ساز سے درخواست ہے کہ اس پر خیالات کا اظہار کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو 300 رنز کا ہدف
  • ہم27وین ترمیم کا حصہ ہیں، نہ ساتھ دینگے: سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر انکی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ روڈ پر علامتی دھرنا، پولیس سے تلخ کلامی
  • یہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے،سلمان اکرم راجا
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر انکی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا
  • بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری
  • ہم پہلے بھی اس ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے،جنید اکبر
  • چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی والدہ کاانتقال
  • تحریک شروع، پارلیمنٹ نہیں چلنے دینگے: اپوزیشن