بحرہند میں اسٹریٹیجک صف بندی کے موضوع پر لاہور میں کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ریٹائرڈ) زبیر محمود حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کیخلاف سمندر کی سمت سے کوئی شرپسندی یا جارحیت کی گئی یا اس کی منصوبہ بندی ہوئی تو اس کے نتائج کی ذمہ داری براہِ راست بھارت کے کندھوں پر ہوگی، اس بارے میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے، پاکستان کا ردِعمل فوری، غیرمتوقع اور مؤثر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیرِاہتمام ’’بحرِہند کے خطے میں اسٹریٹیجک صف بندی ’’ایک سال بعد بدلتے رجحانات کا جائزہ‘‘ کے موضوع پر دوسری کانفرنس پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں بحرِ ہند کے بدلتے اسٹریٹیجک منظرنامے، بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی، ابھرتی ٹیکنالوجی کے اثرات اور پاکستان کی لچکدار حکمتِ عملیوں پر غور کیا گیا۔ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ریٹائرڈ) زبیر محمود حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کیخلاف سمندر کی سمت سے کوئی شرپسندی یا جارحیت کی گئی یا اس کی منصوبہ بندی ہوئی تو اس کے نتائج کی ذمہ داری براہِ راست بھارت کے کندھوں پر ہوگی، اس بارے میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے، پاکستان کا ردِعمل فوری، غیرمتوقع اور مؤثر ہوگا۔ سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر نے بحرِ ہند میں ابھرتے ہوئے سمندری چیلنجز پر بات کرتے ہوئے سفارتی بصیرت، علاقائی تعاون اور کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
قبل ازیں، صدرایم سی ای اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے ابتدائی کلمات میں معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بحرِ ہند کے خطے کی اسٹریٹیجک اہمیت اور بین الاقوامی تنازعات کے تناظر میں موجودہ چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ دیگر مقررین میں مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور سابق ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالد احمد قدوائی، سابق سیکریٹری خارجہ پاکستان اعزاز احمد چودھری، وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) خان حشام بن صدیق، صدر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز وائس ایڈمرل(ریٹائرڈ) احمد سعید، صدر سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز اسلام آباد ایئر مارشل (ریٹائرڈ) جاوید احمد، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر سلمیٰ ملک، ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) سید فیصل علی شاہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹریٹیجک ڈویژن انسٹیٹیوٹ بریگیڈیئر(ریٹائرڈ) ڈاکٹر نعیم سالک شامل تھے۔ کانفرنس میں معروف سفارتکاروں، دفاعی ماہرین، میڈیا کے نمائندگان، سکالرز اور بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سابق ایم این اے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کی نمازجنازہ ادا
ویب ڈیسک : سابق ایم این اے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔
افتخاراحمد کی نمازجنازہ آبائی گاؤں کٹھوہر کلاں وزیرآباد میں ادا کی گئی۔
یاد رہ کہ سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخارچیمہ عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ افتخار احمد چیمہ 3 مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی، کہا کہ مرحوم کی سیاسی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا