جماعت اصلاح المسلمین کے تحت محفل نعت کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250928-2-14
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد برانچ جی او آر کالونی کے زیر اہتمام خلیفہ محمد حسن بخشی طاہری کی زیر صدارت عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ و عرس مبارک سوہنا سائیںکا انعقاد کی گیا جس سے حافظ سکندر علی طاہری نے خصوصی خطاب کیا جبکہ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں بلبل اللہ آباد شریف شبیر احمد نیازی طاہری نے نعت و مناقب کے نذرانے پیش کئے۔ اس موقع پر جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کے فنانس سیکریٹری خلیفہ محمد کاشف انصاری طاہری اور پریس سیکریٹری ڈاکٹر مقصود احمد طاہری سمیت خلفا کرام، علما کرام و مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پرڈاکٹر مقصود احمد طاہری کا کہنا تھا کہ یہ محفل جماعت اصلاح المسلمین حیدرآباد کی طاہری میلاد ریلی کے بعد حیدرآباد کی سب سے بڑی محفل ہے جس میں شہر کے ہر علاقے سے احباب شرکت کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اصلاح المسلمین
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔