2025-09-27@23:31:14 GMT
تلاش کی گنتی: 19840

«اور عملی»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (این این آئی)صوبائی محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریز کی میڈیکل ٹیم نے زخمی اونٹنی “چاندنی” کا کامیاب آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی تفصیلی رپورٹ سیکرٹری کاظم جتوئی نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صالح پٹ ضلع سکھر سے لائی گئی 18 ماہ کی مادہ اونٹنی “چاندنی” 19 ستمبر کو سی ڈی آر ایس میں داخل کی گئی تھی۔ اونٹنی کے جبڑے اور پچھلی دائیں ٹانگ پر کلہاڑی کے وار سے شدید زخم اور فریکچر تھے جبکہ وہ لاغر اور کمزوری کی حالت میں تھی۔ میڈیکل بورڈ نے جمعہ 26 ستمبر کو دو بڑے آپریشنز کیے 1 جبڑے لوئر جبڑاکی ہڈی کو بون پننگ ٹیکنیک کے ذریعے درست کیا...
    یورپ کے کئی ممالک نے حالیہ دنوں میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ محض سفارتی کارروائی نہیں بلکہ ایک بڑے انسانی ضمیرکی آواز ہے جو برسوں سے دبائی جا رہی تھی۔ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، پرتگال، بیلجیم، لکسمبرگ اور مالٹا جیسے ممالک نے یہ تسلیم کر کے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی زمین اور اپنی ریاست کے جائز حق دار ہیں لیکن انھی دنوں اٹلی نے اس کے برعکس موقف اختیارکیا اور فلسطین کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔ اس انکار نے پورے اٹلی کو ہلا کر رکھ دیا۔ گلیاں چوراہے اور بڑے بڑے شہر احتجاج کی آواز سے گونج اُٹھے۔ طلبہ، مزدور، خواتین اور عام شہری ایک ہی بات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (جسارت نیوز) عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف)نے حکومت سے بجلی چوری روکنے، نقصانات اور کیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز طلب کرلیں۔میڈیارپور ٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے صوبائی حکومتوں کے سرپلس بجٹ اہداف میں کمی کی وجوہات اور لائن لاسز سمیت بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے بھی تجاویز مانگ لیں۔وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو گردشی قرض چھ سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔حکومتی ٹیم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مغربی دنیا نے مذہب کے خلاف بغاوت کی اور مذہب کو سیاست سمیت زندگی کے تمام دائروں سے نکال باہر کیا۔ مغرب اس تجربے کو خود تک محدود رکھتا تو اس پر کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا تھا مگر مغرب نے ایسا نہیں کیا۔ مغرب چاہتا ہے کہ دنیا کے تمام مسلمان بھی سیاست کو مذہب سے بے نیاز کردیں۔ بدقسمتی سے مسلم معاشروں میں مغرب کے ایجنٹوں کی کمی نہیں، چنانچہ وہ ذرائع ابلاغ کی قوت کو بروئے کارلاتے ہوئے مسلمانوں کو مشورہ دیتے رہتے ہیں کہ مذہب اور سیاست کو باہم مربوط کرنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن مسلمان ابھی تک مذہب سے اتنے جڑے ہوئے ہیں کہ ان میں اس طرح کے مشوروں کے خلاف شدید...
    علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کرنے کیلیے اسٹیج پر پہنچے تو پنڈال میں موجود کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ کا خطاب سننے سے انکار کیا۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کیا اور پھر پنڈال میں بوتلیں اچھالنی شروع کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں عمران خان کی ہدایت پر منعقد کیا جانے والا پی ٹی آئی کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کرنے کیلیے اسٹیج پر پہنچے تو پنڈال میں موجود کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ کا خطاب سننے سے انکار کیا۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کیا اور پھر پنڈال میں بوتلیں اچھالنی شروع کردیں...
    اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم نے آئین کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے، اس آئینی ترمیم کو ختم کئے بغیر ملک میں جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی، پاکستان کا آئین فوج کو سیاسی مداخلت سے دور رکھنے کا حکم دیتا ہے۔ جب جعلی مینڈیٹ کے حامل حکمران بن جائیں تو کبھی بھی ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت کی حیثیت سے ملی و...
    گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ اسکلز ایجوکیشن سنٹر کا قیام تعلیم اور عملی مہارتوں کے درمیان موجود خلا کو ختم کرنے اور نوجوانوں کو مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ترقی دینے کے لیے ایک وژنری اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ہنرمندی کی تعلیم کے ذریعے طلبہ میں ملازمت، کاروباری صلاحیت اور تخلیقی مہارتیں بڑھائی جائیں گی تاکہ وہ نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈال سکیں بلکہ بیروزگاری کم کرنے اور اپنی کمیونٹی میں پائیدار ترقی کے فروغ میں بھی کردار ادا کریں۔ گورنر بلوچستان ژوب کے ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میں یونیسف اور یورپی یونین کے تعاون سے قائم “اسکلز ایجوکیشن سنٹر” کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریر میں بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ آئین کے مطابق انصاف فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو انصاف دیا جائے، اور جب تک تمام ادارے آئین کے دائرے میں رہ کر کام نہیں کریں گے، ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ’’فیلڈ مارشل صاحب! آپ 25 کروڑ عوام کے سپہ سالار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق پوری...
    پنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیلاب سروے مہم کے رضاکاروں سے حلف لیا اور خطاب میں کہا کہ آپ سیلاب زدگان کے نقصانات کا تخمینہ لگانے نہیں انسانیت کی خدمت کیلئے جارہے ہیں، دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب آیا، 25 کے قریب شہر متاثر ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ خواجہ سلمان رفیق نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دن رات ایک کردیا، مریم اورنگزیب نے مظفر گڑھ کے گاں میں ڈیرے ڈالے، 18، 18 گھنٹے کام کیا،...
    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ایک ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جب خطاب کر رہے تھے تو کارکنوں کی جانب سے اسٹیج کی طرف بوتلیں پھینکی گئیں اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر جلسے کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور عدلیہ کو پیغام دیا کہ وہ آئین کے تحت انصاف فراہم کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ، رہنماؤں اور کارکنوں کو انصاف دیا جائے اور ادارے آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل صاحب آپ 25...
    شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) روایتی طب فورم میں روایتی چینی ادویات(ٹی سی ایم) پویلین میں ہدایت دی گئی کہ ’’اپنا چہرہ آلے کی طرف کریں اور زبان باہر نکالیں‘‘۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی طالبعلم عبداللہ حسیب ایک کیپسول نما آلے کے سامنے جھکے جہاں چمکتی ہوئی روشنیوں نے اشارہ دیا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نظام ان کے چہرے اور زبان کے ڈیٹا کا تجزیہ کر رہا ہے۔ یہ ان کا ٹی سی ایم اور اے آئی کا پہلا عملی تجربہ تھا۔ حسیب نے پرجوش انداز میں کہا کہ یہ تو بالکل سائنس فکشن فلم جیسا ہے!۔ وہ چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کی نان چھانگ یونیورسٹی کے میڈیکل پوسٹ گریجویٹ طالبعلم...
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں۔؟ جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے جلسہ گاہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف نعرے لگنے پر ہنسنے والے اموجی بھی شیئر کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا تحریک انصاف کے جلسے پر طنزیہ ردعمل سامنے آگیا۔ عظمیٰ بخاری نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے منعقدہ جلسے میں پی ٹی آئی کارکنوں کے علی امین گنڈا پور کیخلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالنے پر کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا۔؟ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی پر ردعمل دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے منعقد کیے جانے والے جلسے میں پی ٹی آئی کارکنان کے وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالنے پر کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں؟ جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوگئی ہے۔ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں میں،جوتیوں میں دال بٹنی شروع بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزا تو آرہا ہوگا ???????????? pic.twitter.com/5DjYnJHqOV — Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 27, 2025 انہوں نے لکھا کہ ساری صوبائی حکومت، پورے پاکستان سے...
    اپنے ایک خطاب میں حزب الله كے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصر الله ایک متاثر کن رہنما تھے۔ انہوں نے امام خمینی رہ اور امام سید علی خامنہ ای کی ولایت کو اپنے لئے رول ماڈل بنا کر بہت سی نسلوں کو نجات دلائی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" كے سابق سیكرٹری جنرل شہید "سید حسن نصر الله" كی پہلی برسی بیروت میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز مزاحمتی شخصیات شریک ہوئیں۔ اس تقریب میں حزب الله كے سیكرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے خطاب کرتے ہوئے شہید سید حسن نصر الله اور دیگر مزاحمتی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے جدوجہد کے راستے کو جاری رکھنے كے اپنے عزم پر...
    امریکی ریاست منیسوٹا کے ایک کاؤنٹی میں ایک غیرمعمولی خبر نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایک پالتو بوب کیٹ (جنگلی بلی) اپنے مالک کے گھر سے فرار ہوگئی ہے اور اب علاقے میں آزاد گھوم رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری روزاؤ کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق ریاستی ڈپارٹمنٹ آف نیچرل ریسورسز کو اطلاع ملی کہ وار روڈ کے علاقے میں ایک بوب کیٹ قید سے نکل بھاگی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شہری اس جانور کو دیکھے تو ہرگز قریب نہ جائے اور فوراً محکمہ جنگلات یا شیرف آفس کو اطلاع دے۔ دلچسپ بات یہ ہے...
    اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے۔ پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی حکومت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا...
    بھارت پراکسیز کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلا رہا: پاکستان کا یواین میں دو ٹوک جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس )اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے۔پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی حکومت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے، ساتھ ہی بھارت کے اندر اقلیتوں کو منظم جبر و تشدد کا سامنا...
    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں عمران خان کی ہدایت پر منعقد کیا جانے والا پی ٹی آئی کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کرنے کیلیے اسٹیج پر پہنچے تو پنڈال میں موجود کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ کا خطاب سننے سے انکار کیا۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کیا اور پھر پنڈال میں بوتلیں اچھالنی شروع کردیں جبکہ اس دوران کارکنان گنڈا پور نامنظور اور تقریر نہیں نہیں کے نعرے لگاتے رہے۔ کارکنوں کے احتجاج کے باوجود وزیراعلی کی تقریر جاری رکھی جبکہ اس بدنظمی کے دوران مرد کارکنان خواتین کے پنڈال میں گھس آئے اور پولیس انہیں روکنے میں ناکام رہی۔ پنڈال میں...
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عدلیہ کو پیغام دیتے ہیں کہ آئین کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلے کرے آئین کی پاس داری اس ملک میں سب پر فرض ہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کی جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، آج ہم اس عدلیہ کو ہدایت کرتے ہیں کہ آپ انصاف کے مطابق فیصلے کریں، آئین کی پاس داری اس ملک میں سب پر فرض ہے، ہم نے آئین کے لیے آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہیں گے، اس ملک میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ...
    سٹی 42 : جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کو کرارا جواب دے دیا۔ صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی جھوٹ فیکٹری ہے، بھارت واحد ملک ہے جو اندرون و بیرونِ ملک ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو پالیسی کے طور پر اپنائے ہوئے ہے، بھارتی پراکسیز ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے پاکستان میں ہزاروں بے گناہوں کی جان لی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قربانیاں عالمی برادری تسلیم کرتی ہے، ہمیں بھارت سے دہشت گردی پر لیکچر کی ضرورت نہیں۔   لداخ کی حقوق کی تحریک کے رہنما پر پاکستان سے روابط کا...
    قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ہے، تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ماضی میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات زیادہ کشیدہ رہے لیکن اس طرح کی مثال کرکٹ میں کبھی سامنے نہیں آئی۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہدف صرف اور صرف ٹائٹل جیتنا ہے، میدان میں اسی مقصد کے ساتھ اتریں گے، باہر لوگ کیا کہتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے،...
    لداخ مظاہروں پر گرفتار سرخیل، سماجی رہنما اور ماحولیاتی تبدیلی کے متحرک کارکن سونم وانگچک کے بارے میں حیران انکشاف سامنے آیا ہے۔ لداخ میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتار ہونے والے ماہر تعلیم اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کوئی عام شخصیت نہیں، بلکہ وہی حقیقی ہیرو ہیں۔  فلم "تھری ایڈیٹس" میں سونم وانگچک کو عامر خان کے کردار "رانچو" کے نام سے دکھایا گیا تھا۔ جو درس و تدریس کے روایتی نظام کو چیلنج کرتا ہے۔ سونم وانگچک ایک انجینئر، ماہرِ تعلیم اور ماحولیات کے سرگرم کارکن ہیں۔ انہوں نے لداخ میں طلبا کے لیے اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ (SECMOL) قائم کی، جو مقامی بچوں کو عملی تعلیم اور جدید تحقیق سے جوڑنے کا منفرد ماڈل ہے۔ یہی ادارہ اور ان کا...
    جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے عارضی انتظام و انصرام کو سابق برطانوی وزیراعظم کے ہاتھ سونپ دیئے جانیکی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے عالمی صارفین کا لکھنا ہے کہ "ایک جنگی مجرم" اس خطے میں واپس پلٹنے والا ہے! اسلام ٹائمز۔ وال سٹریٹ جورنل سمیت معروف عالمی میڈیا نے مغربی ایشیائی خطے میں ٹونی بلیئر کی واپسی کی خبر دیتے ہوئے، مغربی ایشیا کے حوالے سے اس سابق برطانوی وزیر اعظم کے "سیاہ ریکارڈ" کی ایک مرتبہ پھر یاددہانی کروائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے سال 1997 سے لے کر 2007 تک، برطانیہ کی وزارت عظمی کے دوران، سال 2003 میں عراق پر حملے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال یوم سیاحت "سیاحت اور پائیدار تبدیلی" کے عنوان سے منایا جارہا ہے جو ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سندھ کی پہچان موہن جو دڑو، رنی کوٹ قلعہ، گورکھ ہل، ہالیجی، کینجھر و منچھر جھیلیں اور صحرائے تھر جیسے تاریخی و قدرتی مقامات ہیں۔ سندھ کے سمندر، دریا، کارونجھر اور کھیرتھر کے پہاڑی نظارے دھرتی کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت...
    لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ان کی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی کام کریں تاکہ لوگوں کو سہولیات ملیں، کہتے ہیں ہمارا وزیراعلیٰ کیمرے کے سامنے نہیں آتا اور چپ کرکے کام کرتا ہے لیکن جب کام ہوتا ہے تو سرچڑھ کر بولتا ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سروے مہم کا آغاز کرتے ہوئے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے رضاکاروں سےحلف لیا جو سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے وال ےاللہ کے بہترین دوست ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں رضاکاروں کی...
    عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے حکومت سے بجلی چوری روکنے، نقصانات اور کیپسٹی چارجز میں کمی کیلیے تجاویز طلب کرلیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فند(آئی ایم ایف) نے پاکستان سے صوبائی حکومتوں کے سرپلس بجٹ اہداف میں کمی کی وجوہات اور لائن لاسز سمیت بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے بھی تجاویز مانگ لیں۔ وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فند(آئی ایم ایف) کو گردشی قرض چھ سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ حکومتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) وفاقی چانسلر فریڈرش میرس کی قدامت پسند یونین جماعت سی ڈی یو کی ہم خیال باویرین کنزرویٹو پارٹی سی ایس یو سے تعلق رکھنےوالے جرمن وزیر زراعت آلوآ رائنر نے ہفتہ 27 ستمبر کو برلن میں نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ کہ جرمنی یورپی یونین کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، لیکن جرمن معاشرے میں سالانہ جتنی اشیائے خوراک ضائع کر دی جاتی ہیں، اس کے خلاف مؤثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ''جرمنی میں ہر سال تقریباﹰ 11 ملین ٹن خوراک کوڑے کے کنٹینروں میں پھینک دی جاتی ہے اور وسائل کے اس ضیاع کو کم سے کم کر دینے کی...
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جہاں ان کی عدالت میں عدم پیشی کے باعث جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 4 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ ان کے قبضے سے شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ عدالت میں ان کی عدم حاضری پر معزز جج نے برہمی کا اظہار نہیں کیا لیکن وارنٹ کی بحالی یہ ظاہر کرتی ہے کہ عدالت معاملے کو سنجیدگی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55ویں اسٹاف کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاک فوج کے افسران کے ساتھ ساتھ 15 دوست ممالک کے نیول افسران بھی شامل تھے۔ وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وفد کو پنجاب حکومت کے اہم اقدامات، اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ فلسطینی افسران کی شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے مریم نواز نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صحت، تعلیم، زراعت، روزگار، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور سمارٹ گورننس سے متعلق جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن میں1000 بستروں کا جدید کینسر اسپتال (لاہور)سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف...
    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت اپنے اندر اور باہر ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی مالی و عسکری حمایت کو چھپا نہیں سکتا اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی حقیقت عالمی سطح سے پوشیدہ نہیں رہی۔ انہوں نے بھارتی مندوب کے بیانات کے جواب میں کہا کہ بھارت ہر سال اسی پرانے رویے کے ساتھ اس فورم پر آتا ہے — کبھی ’’سب سے بڑی جمہوریت‘‘ کی نقاب کشائی کرتا ہے تو کبھی جھوٹ کی فیکٹری کا چہرہ دکھاتا ہے۔ صائمہ سلیم نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گرد گروپس (ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ وغیرہ) کو سپورٹ کر کے ہزاروں معصوم جانیں...
    فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق سرگودھا سے ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر وہ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی موجودگی کی اطلاع پر جنرل بس اسٹینڈ پر چھاپہ مارا گیا اور تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ این سی...
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اس سال ممبئی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے جان لیوا حملے کے دوران اپنے ذہن میں چلنے والے خیالات کو شیئر کیا ہے۔ سیف کا کہنا ہے کہ اس صدمے کے لمحات میں ان کی پوری زندگی ایک فلم کی طرح ان کی آنکھوں کے سامنے سے گزر گئی۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں اس رات کی تفصیلات بیان کیں جب جنوری کے مہینے میں آدھی رات کے وقت ایک ناگہانی حملہ آور نے ان کے گھر میں گھس کر حملہ کیا تھا۔ 55 سالہ اداکار نے نہ صرف اس خطرناک صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے بچوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی، جو اس المناک واقعے...
    بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار سمیر انجام نے ایک پوڈکاسٹ میں اس وقت کے جذباتی واقعات کا پردہ فاش کیا ہے جب سپر اسٹار سلمان خان اداکارہ ایشوریا رائے سے اپنی علیحدگی کے صدمے سے گزر رہے تھے۔ سمیر انجام نے بتایا کہ فلم ’تیرے نام‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اکثر گانے سنتے ہوئے رو پڑتے تھے۔ یہ واقعہ 2003 کا ہے، جب سلمان خان نے ستیش کوشک کی فلم ’تیرے نام‘ میں ایک دل شکستہ عاشق کا کردار ادا کیا۔ سمیر انجام کے مطابق سلمان خان کا اپنا ٹوٹا ہوا دل ان کی اداکاری کےلیے حقیقی جذبات مہیا کر رہا تھا۔ وہ ہر شاٹ لینے سے پہلے مخصوص گانے سن کر اپنے جذبات تازہ کیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھ کر 2.41 ارب ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ویلتھ پاکستان کو موصول دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ حجم 1.92 ارب ڈالر تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں معاشی روابط ایک مرتبہ پھر تیزی پکڑ رہے ہیں اور پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں نئی جان پڑ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی ان ممالک کو برآمدات بڑھ کر 1.77 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں جبکہ...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چین-پاکستان ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل سینٹر آف ایکسیلنس (سی پی ٹی آئی سی ای ) کے زیر اہتمام بیجنگ میں پاکستان-چین انٹرنیشنل ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل کوآپریشن اینڈ ایکسچینج سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں پاکستان کے اعلیٰ حکام اور چین کے 9 صوبوں و خود مختار خطوں سے تعلق رکھنے والے 11 پیشہ ورانہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فنی و پیشہ ورانہ تعلیم( ٹی وی ای ٹی) میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر کو سی پی ٹی آئی سی ای کے انڈسٹری لِنکیج کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔...
    لاہور: لیسکو نے اپنی غلطی تسلیم کرکے معروف گلوکار جواد احمد سے معافی مانگ لی۔ معروف گلوکار اور چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مقدمہ اور جرمانہ ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیسکو نے تحریری معاہدے میں سازش کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں کلئیرنس سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر بھی خارج کر دی گئی۔ مزید پڑھیں: گلوکار جواد احمد نے بجلی چوری کا الزام مسترد کردیا جواد احمد کا کہنا تھا کہ ان کی لڑائی اداروں سے نہیں بلکہ نظام کی خامیوں سے ہے، انہوں نے...
    میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں علی رضا زاکانی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ڈیفنس کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہمارے لئے یورپ کی باتیں قبول کرنا ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صدارتی امیدوار اور تہران کے میئر "علی رضا زاکانی" نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو كی، جس میں انہوں نے ایران كے میزائل پروگرام اور اس كی رینج سے متعلق امریكہ و یورپ کے خطرناک عزائم پر تبصرہ کیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ یورپ اپنی خواہشات اور آرزووؑں کا اظہار کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے غیر قانونی مطالبے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے نہیں کہ ہم...
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بارے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے الزام میں سرگودھا کے تین شہریوں کو ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق ایف آئی اے فیصل اباد نے جنرل بس سٹینڈ پر چھاپہ مار کر سرگودھا کے تین افراد احمد عباس، بدر زمان اور قاسم علی کو گرفتار کر لیا جن کے موبائل فون قبضے میں لے لیے اور بتایا گیا کہ سرگودھا کے تینوں ملزمان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کا الزام ہے اور ان ملزمان کے خلاف تھانہ ایف...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں ، بشمول خواتین اور معصوم بچوں کے قاتل ’’نیتن ہاہو ‘‘کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب شرمناک اقدام ہے ، اسرائیل نے غزہ میں جس ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کی ہے اس کی مثال دنیا میں بہت کم ملتی ہے ، اسرائیل ایک نا جائز ریاست ہے جس کا وجود عالم اسلام کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے ، دورہ امریکہ کے دوران غزہ کے معاملے جس قوت کے ساتھ آواز اٹھانے کی ضرورت تھی وہ نہیں اٹھائی گئی، پوری دنیا کے مسلمانوں کی نگاہیں مسلم...
    توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے عملی تعاون کی ایک مثال ہے، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ میں روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ مشترکہ طور پر چین۔روس توانائی تعاون کمیٹی کے بائیسویں اجلاس کی صدارت کی۔ہفتہ کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے مساوی، باہمی فائدہ مند اور عملی تعاون کی ایک مثال ہے۔ حالیہ سالوں میں، صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوتن نے متعدد ملاقاتوں اور مذاکرات کے ذریعے گہرے اسٹریٹجک روابط کو فروغ دیا ہے ، جس سے چین۔روس جامع توانائی شراکت...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہفتے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، کہا ہے کہ ریلیف و بحالی کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت سیلابی صورتحال اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر اہم اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی، بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ متاثرہ افراد امدادی کیمپس سے واپس گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ سندھ کے چند کیمپس میں اب بھی لوگ مقیم ہیں۔  مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی...
    اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستانی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم سے ملاقات، خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ نئی دہلی حکومت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے۔ ساتھ ہی بھارت کے اندر اقلیتوں کو منظم جبر و تشدد کا سامنا ہے اور انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کرنے کا حق تک نہیں دیا جاتا۔   صائمہ سلیم نے یاد دلایا کہ اقلیتوں کو دبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی...
    سٹی42: پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدام "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اب تک مستحق خاندانوں کو 102 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم فراہم کی جا چکی ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، 85,500 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ جات دیے جا چکے ہیں، جبکہ صوبہ بھر میں 17,957 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ...
    بیروت ائیرپورٹ پر صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید حسن نصر الله کی دہائیوں پہلے کی گئی باتوں پر جو ممالک یقین نہیں کرتے تھے آج وہ سب پر عیاں ہو گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا کہ آج سب پر عیاں ہو گیا کہ صیہونی رژیم کسی ملک پر رحم نہیں کرتی۔ قطر کے واقعے نے اس حقیقت کو خوب واضح کر دکھایا۔ اس لئے آج مختلف ممالک باہمی تعاون کے طریقہ کار کو ظاہر کرنے کی کوشش میں ہیں اور یہ ایک صحیح راستہ ہے جس کی ہم تائید کرتے ہیں۔ علی لاریجانی نے ان خیالات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ نہ تو درد کم کرنے والی دوا ٹائلینول اور نہ ہی ویکسین 'آٹزم' مرض کا سبب بنتی ہیں۔ ادارے نے یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اصرار کیا تھا کہ چونکہ ٹائلینول آٹزم کا سبب ہے اس لیے حاملہ خواتین کو اس سے بچنا چاہیے۔ صدر ٹرمپنے بچوں کو دی جانے والی معیاری ویکسینز پر بھی سوال اٹھایا اور اس میں بھی بڑی تبدیلیوں پر بھی زور دیا۔ طبی گروپ طویل عرصے سے ٹائلینول کے بنیادی اجزا ایسیٹامنفین، یا پیراسیٹامول کا حوالہ دیتے ہوئے حمل کے دوران لینے...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو زخمی اونٹنی ’’چاندنی‘‘ کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ یہ رپورٹ سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی کی جانب سے ارسال کی گئی، جس میں اونٹنی کی صحت کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چاندنی کا کامیاب آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ آپریشن کے دوران جبڑے کی ہڈی کو درست کیا گیا جبکہ پچھلی دائیں ٹانگ کاٹنی پڑی۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ تین گھنٹے طویل سرجری خون بہے بغیر مکمل کی۔ سرجری ڈاکٹر جاوید کھوسو، ڈاکٹر ذوالفقار اوٹھو اور ڈاکٹر علی گوپان نے انجام دی۔ یہ خبر بھی پڑھیے: بااثر وڈیرے نے اپنے کھیت میں پانی پینے پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی؛ وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس سیکریٹری لائیو اسٹاک نے وزیراعلیٰ کو...
    7اکتوبر کوسڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف احتجاج اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اسٹیبلشمنٹ کی من پسند جماعتیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں،پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قومی و بین الاقوامی صورتحال میں امریکی سرپرستی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی، فلسطینیوں کی نسل کشی اور مسئلہ فلسطین سب سے بڑا مسئلہ ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کو مزید تیز کیا جائے گا۔ 4اکتوبر کو لاہور اور 5اکتوبر کو کراچی میں عظیم الشان ”غزہ ملین مارچ“...
    اسلام آباد: یکم جنوری سے31 اگست 2025 تک منشیات کے خلاف وفاقی پولیس کے اقدامات کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔  جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پولیس سے رواں سال کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی پیش کردہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں اور گردونواح سے 22 منشیات فروش گرفتار کرکے 22 مقدمات درج کیے گئے، تعلیمی اداروں کے گردونواح سے 18 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور ساڑھے تین کلو گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کارروائیاں کی گئیں ان میں اسلام آباد کی اہم جامعات...
    بالی وُڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے دلچسپ مگر کٹھن تجربات یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ہفتے کے صرف 1000 روپے کماتے تھے اور یہ رقم لینے کے لیے انہیں خاتون پروڈیوسر کی انوکھی شرط پوری کرنا پڑتی تھی—ہر بار پیسے ملنے پر دس بار گال پر بوسہ دینا۔ سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ابتدائی فلمی زندگی اور اس دوران درپیش مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اسکوائر انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ اگرچہ وہ ایک مراعات یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن فلمی سفر ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ 21...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پہلا ایئرکوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کر لیا گیا، جدید ترین نظام پنجاب بھر میں موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی پیش گوئی کرے گا۔ لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی اور فضائی آلودگی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری ہوگی ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق ایئر فورکاسٹنگ سسٹم ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور جدید سائنسی ماڈلز کا امتزاج ہے، جدید نظام’’ونڈی‘‘،’’یورو‘‘ جیسے انٹرنیشنل ماڈلز، عالمی فضائی انڈیکس اور مقامی ضروریات کے مطابق کام کرتا ہے، ائیر کوالٹی فورکاسٹنگ سسٹم میں رواں سال لگائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں سیشن کے دوران بھارتی مندوب کے بیان کا زبردست اور مفصل جواب دیتے ہوئے پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت جو خود کو سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، اب وہ اپنی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور علاقائی طاقت کے ناجائز استعمال کو دنیا سے چھپا نہیں سکتا۔صائمہ سلیم نے فورم پر بھارت کے دعووں کو حقائق کے برعکس قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اب عالمی برادری خاموشی اختیار نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ...
    سٹی42: توانائی کے شعبے میں غیر معیاری مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے عوام کو بچانے اور بجلی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے پنجاب حکومت نے نئی حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔ اس سلسلے میں صوبے میں توانائی کی بچت کے لیے ایک جدید لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مارکیٹ میں غیر معیاری پنکھوں، بیٹریز اور سولر مصنوعات کی بھرمار ہے جو نہ صرف کم کارکردگی کا باعث بنتی ہیں بلکہ صارفین کے بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ نئی لیبارٹری کے قیام سے ان مصنوعات کے معیار کی مؤثر جانچ ممکن ہو سکے گی۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار بیٹری اور...
    اسمبلی میں پیش بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے باعث امدادی رقم میں اضافہ کیا جائے اور ترمیمی بل کو فوری طور پر نافذ العمل کرایا جائے۔ رکن اسمبلی ایاز احمد نے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا، جس کے بعد اسپیکر نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کا ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کے ترمیمی بل 2025 میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ زخمی شہریوں کی...
    ویب ڈیسک :دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فے کا سلسلہ جاری ہے،  اوباڑو کے قریب ور والو اسٹاپ کے مقام پر ڈہر کینال سے گزرنے والی پل اچانگ گر  گیا۔   تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فے کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹے میں 12 ہزار کیوسک کے اضافہ سے پانی کا بہاؤ بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔    اوباڑو کے قریب ور والو اسٹاپ کے مقام پر ڈہر کینال سے گزرنے والی پل اچانگ گرگیا  جس سے متعدد دیہات کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ زمینی رابطہ منقطع ہو نے کی  وجہ سے  طلبہ سکول جانے سے...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے غزہ کے رہائشیوں اور حماس کے ارکان کے ٹیلی فونز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اقوام متحدہ سے کیا جانے والا ان کا خطاب انہی ٹیلی فونز کے ذریعے براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر یرغمالیوں کو واپس کر دیا جائے، حماس کو غیر مسلح کر دیا جائے اور غزہ کی پٹی کو عسکریت پسدوں سے خالی کیا جائے تو جنگ فوری طور پر ختم ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے ارکان کا واک آؤٹ، ہال خالی ہوگیا...
    پشاور میں عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری اور ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی جلسہ رنگ روڈ موٹروے چوک پر بے نظیر اسپتال گراؤنڈ میں منعقد ہو رہا ہے، جسے پی ٹی آئی بڑا اور تاریخی اجتماع قرار دے رہی ہے۔ جلسے کے لیے کنٹینرز سے اسٹیج بنایا گیا ہے، کارکنوں کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی پشاور آمد عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین پشاور پہنچ...
    خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی پر مبینہ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ محکمہ خوراک کے 2 اعلیٰ افسران نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے اور...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کیلئے ایڈمشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیز کے بچوں کیلئے 20ہزار ڈالر فیس مقرر کی گئی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں فیس جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی حتمی لسٹ آنے کے بعد متعلقہ کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کرے گی۔ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا حتمی میرٹ لسٹ آنے پر...
    عرب ممالک کا کہنا ہے کہ وہ صرف اسی صورت امن فورس میں حصہ ڈالیں گے، جب فلسطینی ریاست کے قیام کا واضح اور ناقابل واپسی روڈمیپ دیا جائے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ ٹونی بلیئر کا منصوبہ فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ نہیں کھولتا بلکہ اسرائیل کے لیے نرم قبضے کا ایک نیا ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا غزہ میں حکومت کی تبدیلی اور نئی انتظامیہ کے قیام سے متعلق ایک نیا اور حیران منصوبہ سامنے لایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اس منصوبے کی سربراہی برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے سپرد کر رہا ہے۔ جسے غزہ انٹرنیشنل ٹرانزیشنل اتھارٹی (جیٹا) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پانچ سال تک غزہ کی اعلیٰ سیاسی اور قانونی اتھارٹی کے...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم  نے جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  موجودہ قومی و بین الاقوامی صورتحال میں امریکی سرپرستی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی، فلسطینیوں کی نسل کشی اور مسئلہ فلسطین سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کو مزید تیز کیا جائے گا۔ 4اکتوبر کو لاہور اور 5اکتوبر کو کراچی میں عظیم الشان ’’غزہ ملین مارچ‘‘  منعقد کیے جائیں گے۔ 7اکتوبر کو عالمی احتجاج کے دن ملک بھر میں سڑکوں پر نکل کر ایک گھنٹے تک اسرائیل کے خلاف احتجاج اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا جائے...
    تہران: ایران اور روس نے توانائی کے شعبے میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 25 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان میں چار نئے ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔ عالمی ممیڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے میں ہے کہ  ایٹمی تنصیبات شہر سیرک میں 500 ہیکٹر رقبے پر قائم کی جائیں گی اور مجموعی طور پر 5 گیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھیں گی،  منصوبے کی تعمیر روس کی سرکاری ایٹمی توانائی ایجنسی روس ایٹم (Rosatom) کے تعاون سے کی جائے گی۔ خیال رہےکہ فی الحال ایران کے پاس صرف ایک فعال ایٹمی بجلی گھر ہے جو جنوبی شہر بوشہر میں واقع ہے،  یہ بھی روس ہی کی تعمیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 63 لطیف آباد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حیدرآباد بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد اور ضلع انتظامیہ کی غفلت کے باعث ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا شہر کے نجی وسرکاری اسپتال مریضوں سے بھر گئے، ڈینگی کے نتیجے میں اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے لیکن اس کے سدباب کیلیے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں، اس حوالے سے اخبارات اور میڈیا کے ذریعے سے آگاہ کیا جا رہا ہے لیکن ہٹ دھرمی اور نا اہلی کی بے انتہا ہوتی ہے نا اہل انتظامیہ مئیر اور یو سی چیئرمین اور کونسلر بھی صرف کرپشن میں مصروف عمل ہے جبکہ اس دفعہ بلدیاتی نمائندوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-8-3 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)فلسطین کے دو ریاستی حل کو تسلیم کرنا درحقیقت ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے قبضہ کو تسلیم کرنا ہے۔ گریٹر اسرائیل کے منصوبہ سے عرب ممالک کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے مسلم ممالک کا اتحاد ناگزیر ہے۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کئی مغربی ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ دوسری طرف بعض مسلم ممالک کے سربراہان بھی زور دے رہے ہیں کہ تمام مسلم ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں، جس کی حیثیت اسرائیل کی ایک کالونی سے زیادہ نہیں ہوگی۔ حقیقت یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مریم نواز میری  سیاسی طریقے سے بات کریں، خود داری یا ایمان داری کا سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت سے نہیں لینا، عوام جانتے ہیں کہ کون کس صوبے کی حالت بہتر رکھتا ہے اور الیکشن کیسے جیتتا ہے،  بلاول زرداری نے بی آئی ایس پی والی بات بھی پنجاب حکومت سے نہیں وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہی تھی، ہم وفاق سے بات کرتے ہیں تو پنجاب کو اعتراض ہوتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کو مدد فراہم کررہی ہے اور گندم کے کسانوں کو سپورٹ کررہی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کو سپورٹ کیا، کل بلاول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-16 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی بارش سے متاثرہ اندرونی سڑکوں کی فوری مرمت و تعمیر نو کی جائے اور ساتھ ہی ایسا نکاسی آب کا مؤثر نظام قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں سڑکوں کو نقصان نہ پہنچے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حالیہ مون سون بارشوں سے شہر کی اندرونی سڑکوں کو پہنچنے والے بڑے پیمانے پر نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-14 کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران ڈرامائی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فاتح قرار دے دیا گیا ، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار شہنیلا عامر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ہونے والی دوبارہ گنتی نے ابتدائی نتائج کو مکمل طور پر بدل ڈالا۔ بدھ کو جاری کیے گئے ابتدائی نتیجے میں شہنیلا عامر کو ٹائون میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 چیئر مین کی نشست پر فاتح قرار دیا گیا تھا، جس میں انہوں نے 3 ہزار 801 ووٹ حاصل کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت نے پورے کراچی میں ملیریا اوڈینگی کی وبا سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا آغاز کر دیا ۔ جمعہ کی شام اسپرے مہم کا افتتاح نیو ایم اے جناح روڈ سے چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کیا ۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،سینئر منیجر کمیونٹی سروسز سرفراز شیخ اور دیگر ذمے داران موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب سے خطابکرتے ہوئے نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت پورے شہر میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا ہے ،جب بھی شہر میں مون سون کا سیزن آتا ہے تو بارشوں کے بعد شہر میں مچھر اور مکھیوں کی افزائش سے ملیر یا اور ڈینگی جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ(نمائندہ جسارت) ملک کی طرح نوابشاہ میں بھی میں آٹا، گھی اور چینی سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور عام گھرانے روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 40 کلو آٹے کا تھیلہ 3,943 روپے تک جا پہنچا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ چینی کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران فی کلو 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ خالص گھی 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(آ ئی این پی)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے 8 اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید50بجلی چور پکڑے گئے جن کو78ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 31 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل23153بجلی چور پکڑے گئے جن کو5 کروڑ36لاکھ69ہزارسے زائدڈیڈکشن یونٹس پر مشتمل 2 ارب49 کروڑ59لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ ان بجلی چوروں سے ایک ارب 87کروڑ 75لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نوشہرو فیروز خالد شیخ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے گاؤں پنو سولنگی میں کھلی کچہری منعقد کی اور گاؤں والوں سے مسائل معلوم کیے۔ اس موقع پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ خالد شیخ نے کہا کہ محتسب اعلیٰ کا ادارہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اب تک متعدد افراد کے جائز مسائل حل کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو صوبائی محکموں کے خلاف کوئی بھی شکایت ہے تو وہ سادہ کاغذ پر تحریری طور پر محتسب اعلیٰ کے دفتر میں اپنی شکایات جمع کرا سکتا ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش، روپوش وجرائم پیشہ اور جْواری ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر علی حسن مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت وارہ وگن روڈ سے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم وقار حسین سولنگی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام بھنگ اور سکندر علی کھوسو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیں کلو گرام بھنگ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپیکٹر طفیل احمد احمدانی بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر دوست علی روڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-4 غزالہ عزیزپاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کا ایک اہم معاہدہ ہے اور انوکھا بھی۔ اس معاہدے کے تحت ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ دوحا میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا۔ اس معاہدے کے بعد سعودی وزیر دفاع نے اپنے ایکس پروگرام میں پیغام دیا ’’سعودیہ اور پاکستان… جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک‘‘۔ یہ جامع اور مختصر اظہار ہے۔ دوحا پر حملہ سارے مشرق وسطیٰ کے لیے قابل تشویش تھا۔ اسرائیل اس سے پہلے فلسطین، قطر، ایران، لبنان، شام اور یمن پر حملے کرچکا ہے۔ ہر حملے کے بعد اس نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اثر پذیری اب پاکستان کے سماجی اور تعلیمی منظرنامے کے لیے بھی ایک فوری چیلنج بن چکی ہے۔ انہی موضوعات پر گفتگو کے لیے رائٹرز اینڈ ریڈرز کیفے کے ایک سو پینتیسویں اجلاس کا انعقاد جوش ملیح آبادی لائبریری آرٹس کونسل آف پاکستان میں کیا گیا، جس میں اساتذہ، ادیبوں اور طلبہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ اجلاس کا عنوان تھا: ‘‘مصنوعی ذہانت: ایک علمی انقلاب’’۔مکالمے میں پروفیسر ڈاکٹر شمس حامد، فلسفی، فیوچرسٹ، شاعر اور ہم آر آئی (HUMRI) کے بانی ڈائریکٹرنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تقریباً چونسٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اس لیے لازم ہے کہ انہیں مصنوعی ذہانت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے مختلف شعبوں میں اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور تنظیم نو کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں اسپیشل برانچ کو مکمل طور پر پیپرلیس اور جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ، آئی ٹی، فائنانس اور اسپیشل برانچ سمیت ایس ایس پیز اور اے آئی جیز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شعبہ اس وقت عوامی سہولت کے تحت پاسپورٹ اور اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن آن لائن فراہم کر رہا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ناصر کالونی، کورنگی نمبر 1 میں ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس عوامی فلاحی اقدام کا مقصد شہریوں، دکانداروں اور کاروباری افراد کو براہِ راست متعلقہ افسران تک رسائی دینا، ان کے مسائل سننا اور موقع پر ہی حل نکالنا تھا۔کھلی کچہری کا انعقاد ریجنل آفس ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے کیا گیا، جبکہ اس کی میزبانی اور انتظامی تعاون معروف فلاحی تنظیم مون ویلفیئر سینٹر نے فراہم کیا۔ اس کھلی کچہری میں لانڈھی بابر مارکیٹ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سید راشد علی شاہ اور رکن صادق نے بھرپور شرکت کی اور مارکیٹ میں درپیش مسائل...
    پشاور : گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں،جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ لوگوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-15 انتنانا ریوو (مانیٹرنگ ڈیسک) مڈغاسکر میں پانی اور بجلی کی قلت پر پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس پر حکومت نے دارالحکومت انتناناریوو میں شام سے صبح تک کرفیو نافذ کردیا۔ مڈغاسکر میں بجلی اور پانی کی شدید کمی کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرگئے، ہزاروں نوجوان مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور پلے کارڈ اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جنرل انجیلو راولوناریوو نے کہا کہ کچھ افراد اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کی ملکیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عوام اور ان کی ملکیت کے تحفظ کیلیے سیکورٹی فورسز نے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-12 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور ہائیکورٹ نے ایسے افغان مہاجرین کی پاکستان سے بے دخلی کے عمل کو روکنے کا حکم دے دیا ہے جنہوں نے پاکستانی شہریوں سے شادی کی ہے اور ان کے بچے ہیں۔جسٹس وقار احمد اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتنل بینچ نے متعدد افغان شہریوں کو پاکستان سے بے دخلی کو روک دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں اس وقت درجنوں ایسی درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں افغان باشندوں نے پاکستانی خواتین سے شادی کی ہے اور ان سے ان کے بچے ہیں، ان میں بیشتر درخواستیں ان خواتین نے دی ہیں جنہوں نے افغان مردوں سے شادی کی ہے اور ان کے بچے بھی ہیں، مذکورہ افغان باشندوں نے ہائیکورٹ...
    ایوان صدر میں صدر مملکت کے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی "بنیان المرصوص آپریشن" میں کامیابی کا چین میں کہیں زیادہ جشن منایا گیا ہے اور آنے والے وقتوں میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا اور دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی پاکستان آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو حالیہ دورہ چین کے دوران جدید لڑاکا جے 35 اور بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیاروں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ ایوان صدر میں صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پریس سیکرٹری دانیال گیلانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    امریکا غزہ میں حکومت کی تبدیلی اور نئی انتظامیہ کے قیام سے متعلق ایک نیا اور حیران منصوبہ سامنے لایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اس منصوبے کی سربراہی برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلیئر کے سپرد کر رہا ہے۔ جسے غزہ انٹرنیشنل ٹرانزیشنل اتھارٹی (جیٹا) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پانچ سال تک غزہ کی اعلیٰ سیاسی اور قانونی اتھارٹی کے طور پر کام کرے گا اور فلسطین اتھارٹی کا نعم البدل بھی ہوسکتا ہے جب کہ اس میں حماس کا بھی کوئی کردار نہیں ہوگا۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق یہ ماڈل تیمور لیستے اور کوسوو جیسے خطوں میں بننے والی عبوری حکومتوں سے متاثر ہے۔ ابتدائی طور پر جیٹا کا ہیڈکوارٹر مصر کے شہر العریش میں ہوگا، بعد ازاں یہ اقوام...
    01: پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ 02: مشرقی محاذ سے بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، سات بھارتی طیارے مار گرائے، جنگ جیت لی، اب امن جیتنا چاہتے ہیں۔ 03: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے بڑی جنگ روکی گئی، پاکستان نے امن کی خاطر جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔ 04: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف قرار، پاکستان اپنے آبی حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا۔ 05: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر جلد ختم ہوگا، کشمیری اقوام متحدہ کی نگرانی میں حقِ خودارادیت حاصل کریں گے۔ مزید پڑھیں: بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا، اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی عملے اور پی ٹی آئی کارکنان میں دھکم پیل سے اسٹیج کا وی آئی پی گیٹ ٹوٹ گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رنگ روڈ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔جلسہ گاہ کے مرکزی اسٹیج پر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان بھی موجود تھی۔  علی امین گنڈاپور نے جلسے سے قبل ہی ساڑھے9 کروڑ روپےخرچ کر ڈالےپی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کیلئے دیگرصوبوں کے 3 ہزار سے زیادہ کارکنوں کیلئے رہائش کا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی نو منتخب صدر کو جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی مشکل حالات میں ان کی جراتمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ...