دہشتگردی میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 25 لاکھ کرنے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اسمبلی میں پیش بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے باعث امدادی رقم میں اضافہ کیا جائے اور ترمیمی بل کو فوری طور پر نافذ العمل کرایا جائے۔ رکن اسمبلی ایاز احمد نے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا، جس کے بعد اسپیکر نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کا ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کے ترمیمی بل 2025 میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ زخمی شہریوں کی امدادی رقم بھی 5 سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ اسمبلی میں پیش بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے باعث امدادی رقم میں اضافہ کیا جائے اور ترمیمی بل کو فوری طور پر نافذ العمل کرایا جائے۔ رکن اسمبلی ایاز احمد نے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا، جس کے بعد اسپیکر نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسمبلی میں پیش پنجاب اسمبلی کی امداد
پڑھیں:
ٹرمپ ٹیرف سے کھربوں کی آمدنی: امریکی شہریوں میں فی کس 2 ہزار ڈالر تقسیم کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو ٹیرف (تجارتی محصولات) سے حاصل ہونے والی اضافی آمدن میں سے زیادہ تر رقم شہریوں میں ڈیویڈنڈ کی صورت میں تقسیم کی جائے گی۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اتوار کو ایک پوسٹ میں کہا کہ ہر امریکی شہری کو کم از کم 2 ہزار ڈالر دیے جائیں گے، البتہ زیادہ آمدن والے شہری اس اسکیم سے مستفید نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہم کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں اور بہت جلد 37 کھرب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی شروع کریں گے۔ ہر شخص کو (زیادہ آمدنی والے افراد کے علاوہ) کم از کم 2 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔”
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی سپریم کورٹ اس وقت ٹرمپ کی جانب سے نافذ کردہ تجارتی ٹیرف پالیسی کے قانونی جواز کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس سے قبل کئی ماتحت عدالتیں بعض محصولات کو غیر قانونی قرار دے چکی ہیں۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران عوام کو 1 سے 2 ہزار ڈالر دینے کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے نافذ کردہ محصولات سے امریکا کو سالانہ ایک کھرب ڈالر سے زائد آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔