سٹی 42 : جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کو کرارا جواب دے دیا۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی جھوٹ فیکٹری ہے، بھارت واحد ملک ہے جو اندرون و بیرونِ ملک ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو پالیسی کے طور پر اپنائے ہوئے ہے، بھارتی پراکسیز ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے پاکستان میں ہزاروں بے گناہوں کی جان لی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قربانیاں عالمی برادری تسلیم کرتی ہے، ہمیں بھارت سے دہشت گردی پر لیکچر کی ضرورت نہیں۔ 

 لداخ کی حقوق کی تحریک کے رہنما پر پاکستان سے روابط کا الزام، لداخی عوام کا احتجاج

 پاکستانی قونصلر نے کہاکہ پہلگام واقعے پر پاکستان کا مطالبہ، آزاد اور شفاف تحقیقات کی جائیں، بھارت کے پاس چھپانے کو بہت کچھ ہے،بھارت نے مئی 2025 میں پاکستان پر بلاجواز جارحیت کی، بے گناہ مرد، عورتیں اور بچے شہید ہوئے، پاکستان نے جنگ سے پہلے، دوران اور بعد میں ذمہ دارانہ رویہ اپنایا تاکہ شہری و ڈھانچے متاثر نہ ہوں، بھارتی جنگی مہم جوئی ناکام ہوئی، غرور کا بلبلہ پھٹ گیا، فوجی طاقت کا افسانہ بکھر گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کا مکروہ کردار اور پانی کو ہتھیار بنانے کی سازش ظاہر کرتی ہے، آر ایس ایس ۔بی جے پی حکومت کے تحت بھارت میں اقلیتوں پر ظلم ریاستی پالیسی بن چکا ہے، گجرات، دہلی اور منی پور کے واقعات بھارت کے خون آلود ریکارڈ کے گواہ ہیں۔ 

ڈکی بھائی کے بعد سوشل میڈیا انفلوائنسر اسد ندیم مغل بھی گرفتار

 پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہاکہ بھارت میں اسلاموفوبیا قانون، سیاست اور میڈیا میں ادارہ جاتی شکل اختیار کر چکا ہے، بھارت ہمسایوں کو ڈراتا ہے، پراکسیز کو فنڈ کرتا ہے، علاقائی امن کو سبوتاژ کرتا ہے، جموں و کشمیر بھارت کا حصہ کبھی نہیں تھا اور نہ ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں واضح ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیر میں 9 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں، جعلی مقابلے، گمشدگیاں اور اجتماعی قبریں معمول ہیں، اگست 2019 کے بعد بھارت نے غیرقانونی آبادیاتی انجینئرنگ سے کشمیریوں کی ڈیموگرافی بدلنے کی کوشش کی۔ 

ہوسکتا ہے ہمارا سب سے بیسٹ اس میچ کیلئے بچا ہو، ایشیا کپ جیتنے کیلئے میدان میں اترینگے؛ سلمان علی آغا

 صائمہ سلیم نے کہاکہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کا حامی ہے مگر جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، آپریشن "بنیان المرصوص" بھارتی مہم جوئی پر پاکستان کا تاریخی جواب تھا، پاکستان بھارت کی منافقت، قبضے اور جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتا رہے گا، کشمیری عوام انصاف، وقار اور آزادی کے حقدار ہیں، ایک دن ضرور آزاد ہوں گے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: صائمہ سلیم نے نے کہاکہ

پڑھیں:

فائنل سے قبل پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی کیساتھ روایتی فوٹو شوٹ ہوگا یا نہیں؟

 پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ تاہم فائنل سے قبل اس بار دونوں کپتان ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں کر رہے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ آج کچھ نہیں ہو رہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دو میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا تھا اور اب فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے، اب دونوں کپتانوں کے ٹرافی کے ساتھ ہونے کے امکانات کم ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ پاکستانی ٹیم دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں شام 7-10 بجے فائنل سے قبل پریکٹس میں بھی حصہ لے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پراکسیز کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلا رہا، پاکستان کا یو این میں دو ٹوک جواب
  • بھارت پاکستان میں دہشت گردی اورمظالم چھپا نہیں سکتا ، صائمہ سلیم
  • بھارت جمہوریت کے لبادے میں سب سے بڑی جھوٹی معلومات پھیلانے والی فیکٹری ہے .پاکستان
  • دعوی نہیں کر سکتا پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے . خواجہ آصف
  • فائنل سے قبل پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی کیساتھ روایتی فوٹو شوٹ ہوگا یا نہیں؟
  • ’ سرحد پار تشدد اور اقلیتوں پر مظالم بے نقاب ‘، اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
  • پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں بھارت کی حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی
  • اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم کا بھارتی الزامات پر کرارا جواب
  • بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی بھسم کر رہے ہیں، مشعال ملک