Daily Pakistan:
2025-11-06@23:04:54 GMT

وزیراعظم لندن سے نیویارک روانہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

وزیراعظم لندن سے نیویارک روانہ

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرِاعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیرِاعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل کے شہر بیلم میں کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی بار 30 لاکھ افراد کو گھر گھر مالی امداد فراہم کی گئی، مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں پنجاب کے فلیگ شپ پروجیکٹس پر بریفنگ دیں گی۔

مریم نواز شریف ستھرا پنجاب اور ای موبلٹی کے بارے میں شرکا کو آگاہ کریں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈرشپ کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گی۔

مزید پڑھیے: بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

کوپ30 اجلاس کے شرکا کو پنجاب میں وائلڈ لائف ریفارمز کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بیلم میں کوپ 30 کانفرنس کے دوران اہم اور نمایاں شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گی۔

مزید پڑھیں: گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

مریم نوا زشریف کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک  اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔

مریم نواز شریف ورلڈ بینک کلائمیٹ چینج اور گلوبل گرین انسٹیٹیوٹ ڈائریکٹر زسے ملاقات کریں گی اور یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے عہدیداروں سے بھی ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ برازیل ماحولیات کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کوپ 30 اجلاس مریم نواز برازیل روانہ مریم نواز بیلم روانہ مریم نواز کی کوپ 30 میں شرکت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات;دیرینہ و مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ
  • شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ق) وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • وزیراعظم شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی قیادت کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات
  • 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیکر کو اہم ٹاسک دیدیا
  • صدر زرداری کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور