صدر زرداری کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے دوحہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں انہوں نے خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔
صدر مملکت نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں سیکریٹری جنرل کی قیادت اور پاکستان کے لیے ان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
مزید پڑھیں: سماجی ترقی کا خواب غزہ جنگ کو نظرانداز کرکے پورا نہیں ہوسکتا، صدر مملکت کا دوحہ کانفرنس سے خطاب
آصف زرداری نے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے منصفانہ حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
صدر زرداری نے دوحہ پولیٹیکل ڈیکلریشن کو غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے عالمی عزم کے احیا کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سماجی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے فروغ کا کامیاب ماڈل ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی امن، انصاف اور خوشحالی کے فروغ میں اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
صدرِ مملکت نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر خودمختار ریاستِ فلسطین کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ پر پاکستان کا عالمی تعاون، انصاف اور پائیدار ترقی کا عزم
بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارت کی جانب سے معاہدہ منسوخ کرنے اور دریاؤں کے اعداد و شمار روکنے سے پاکستان میں آفات پیدا ہوئیں۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے قطر میں سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری خود مختار فلسطینی ریاست دوحہ ملاقات سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ صدر مملکت وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خود مختار فلسطینی ریاست دوحہ ملاقات سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ صدر مملکت وی نیوز سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان کے صدر مملکت انہوں نے متحدہ کے کے لیے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔