دعوی نہیں کر سکتا پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے . خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے ، کشمیر ایک ایسا زخم ہے جو کئی دہائیوں سے رس رہا ہے، سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کا ردعمل نہیں ، پانچ دہائیوں کے تعلقات کو باضابطہ طور پرمعاہدے کی شکل دی گئی ہے، سعودی عرب میں ہماری ملٹری بھی ہے .
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے مجھے بغیر کسی الزام کے 6ماہ جیل میں رکھا گیا خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ دہائیوں سے جاری تعاون اور تعلقات کا حاصل ہے. وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دفاعی تعلقات 5 سے 6 دہائیوں پر مشتمل ہیں، اس سے پہلے بھی ہماری افواج سعودی عرب میں تعینات ہوتی رہی ہیں اور ایک موقع پر تقریبا 4 ہزار سے 5 ہزار اہلکار تعینات ہوئے تھے اور تاحال سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں. ایک سوال کے جواب میں کہ کیا سعودی عرب پاکستان کی نیوکلیر چھتری تلے ہوگا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ معاہدے کی تفصیل میں جانا نہیں چاہتے خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ معاہدے کا مقصد شراکت داری کو باقاعدہ اسٹرکچر میں ڈھالنا تھا بجائے اس کے کہ کوئی نیا معاہدہ کیا جائے. ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں صرف دفاعی تعلقات کو عملی شکل دی گئی ہے جو ہمارے درمیان طویل عرصے سے قائم تھے، اس سے قبل یہ تعلقات کچھ ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر تھے ایک سوال پر خواجہ آصف نے جوہری ہتھیاروں پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کوئی بھی جوہری طاقت ان ہتھیاروں کے استعمال کے حق میں نہیں ہے. وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے تحمل پر مبنی عالمی اقدار کی پاسداری کےلئے پرعزم ہے پاکستان کے اندرونی معاملات اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری جہموریت عروج پر نہیں پہنچی لیکن ہم اس راستے پر ہیں، میں خود بغیر کسی جرم کے 6 ماہ جیل کاٹ چکا ہوں. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین اور امریکا سے تعلقات پر کہا کہ چین ہمارا پر اعتماد اور بھروسے لائق پڑوسی ہے جب کہ امریکا کے ساتھ لین دین کا سلسلہ دلچسپ رہا ہے وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ ہر ملک کے اندر ڈیپ اسٹیٹ ہوتی ہے کشمیر وہ زخم ہے، جس سے گزشتہ 78 سال سے خون رس رہا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ آصف نے کہ پاکستان وزیر دفاع نے کہا کہ دفاع نے
پڑھیں:
پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں برادرا سلامی مالک کیلئے نعمت ہے، علامہ ریاض نجفی
جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طاقت مکہ اور مدینہ ہے، جس کی حفاظت کیلئے پاکستان کا انتخاب خوش آئند ہے،سعودی عرب نے محسوس کیا ہے کہ دوست اسلامی ممالک میں سے اگر کوئی ارض حجاز مقدس کی حفاظت کر سکتا ہے تو وہ صرف پاکستان ہے، بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کو دونوں برادر اسلامی مالک کیلئے نعمت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب کی طاقت مکہ اور مدینہ ہے، جس کی حفاظت کیلئے پاکستان کا انتخاب خوش آئند اور پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے۔
جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے محسوس کیا ہے کہ دوست اسلامی ممالک میں سے اگر کوئی ارض حجاز مقدس کی حفاظت کر سکتا ہے تو وہ صرف پاکستان ہے، بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ سعودی عرب نے محسوس کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت اور طاقتور ملک ہے جو مقامات مقدسہ کی حفاظت کر سکتا اور سعودی عرب کی ڈھال بن سکتا ہے، اس سے پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔