حکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا: ندیم افضل چن
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
حکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا: ندیم افضل چن WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت چینی کے بحران کا بھی حساب لے، کمزورآدمی ہوں پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا۔صوبائی دارالحکومت میں پی پی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی آواز بننا ہمارا فرض ہے، اس میں اہم کردار میڈیا پرسن ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں جس کا اکثر طعنہ ملتا ہے ، حکومتی اتحاد کے وقت ہمارے درمیان چودہ نکات پر معاہدہ ہوا تھا، دکھی لوگوں کی آواز بننا پیپلز پارٹی کا آئین ہے۔سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کرونا آیا تو پی ٹی آئی حکومت نے بارہ سو ارب روپے دیے،مگر کسانوں کو ایک روپہ بھی نہیں دیا گیا، پچھلی بار سیلاب آیا تو کسانوں کو کچھ نہیں ملا ، حق دار کے حق پر آواز اٹھائیں گے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ ہمارا اتحاد اس نکات پر تھا کہ ایک سال میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے،اگر لوکل نمائندے ہوتے تو سیلاب سے یہ حال نہ ہوتا ، کیا آئی ایم ایف نے بلدیاتی انتخابات کروانے سے روکا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بار بار کہا گندم کسان کی بیک بون ہے،
کسان کو پیسے نہ دے کر آج گندم ایمپورٹ کر رہے ہے، انڈیا کسانوں کو بیس ہزار پر ایکڑ دیے رہا، وہاں کھاد سستی، بجلی فری ہے ۔سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ صرف بینظیر انکم سپورٹ کے ڈیٹا کااستعمال بی بی کی فوٹو کی وجہ سے نہیں کر رہے ، ن لیگ انگلیاں توڑنے کی بات کر لے مگر کسان کا سوچے۔ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ لیگی ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ پیکا ایکٹ کے تحت میرے خلاف کارروائی کریں گے، بیوروکریسی کی لڑائی اور ٹرانسفر پوسٹنگ پر اس لئے میں بات نہیں کر پا رہا، پیکا ایکٹ کے تحت چینی کے بحران کا بھی حساب لیں، کمزور آدمی ہوں، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار انسداد دہشت گردی کی عدالت کاعمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو گرفتار کرنے کا حکم پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت؛ بلومبرگ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے پاکستانی محفوظ ہیں، جہاز روانہ ہوچکا، دفتر خارجہ بارہ ممالک کا بڑا اعلان: فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد قائم سی پیک فیز 2 کا باقاعدہ آغاز، پاک چین شراکت داری تاریخی مرحلے میں داخلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن بحران کا نے کہا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نے مساجد میں کتنے باندھنے کا متنازع بیان دیا۔ مقدمے میں سہیل ولد ستار کو براہ راست ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کا مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نے مساجد میں کتنے باندھنے کا متنازع بیان دیا۔ مقدمے میں سہیل ولد ستار کو براہ راست ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق محمد سہیل کے خلاف انکوائری میں سنگین الزامات سامنے آئے، جس نے ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے، گمراہ کن اور توہین آمیز بیانات و الزامات کی ویڈیو پی ٹی آئی کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی اور عنوان لکھا کہ ’وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو‘۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے بیانات ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ انکوائری میں بتایا گیا کہ ملزم سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلا رہا تھا۔ سائبر کرائم وِنگ کے مطابق، مواد عوام میں نفرت، خوف اور بدامنی پھیلانے کی کوشش ہے۔ جس پر پیکا ایکٹ کی دفعات 11، 20 اور اے 26 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور اعلیٰ حکام کی مںظوری کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔