سی پیک صرف ترقیاتی منصوبہ نہیں پاک چین آہنی دوستی کی علامت ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
بیجنگ میں سی پیک کی 14 ویں مشترکہ رابطہ کمیتی (جے سی سی) اختتام پذیر ہوگئی۔مشترکہ ویژن کی از سرنو توثیق کی گئی، سی پیک فیز ٹو ترقی، جدت، روزگار اور علاقائی روابط کی پانچ راہداریوں پر مشتمل ہوگا، سی پیک کو صنعت کاری، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کا مرکز بنانے پر اتفاق ہوا۔اجلاس کا جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ایل ون ریلوے اور قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا، گوادر، خصوصی اقتصادی زونز، جدید زراعت اور سمندری ترقی کو ترجیح دینے پر اتفاق ہوا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک صرف ترقیاتی منصوبہ نہیں پاک چین آہنی دوستی کی علامت ہے، سی پیک فیز ٹو عوام اور نوجوانوں پر مبنی ترقی کا نیا دور ہوگا، خنجراب، طورخم اور گوادر میں بارڈر مارکیٹوں سے تجارت میں اضافہ ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بیوی کی خاطر سب کچھ چھوڑ دیا،احسن خان نے شادی کے بعد کی قربانیاں پہلی بار بتا دیں
پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ایک شو میں اپنی ذاتی زندگی اور خاندانی سفر سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی کے اہم پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔
گفتگو کے دوران احسن خان نے بتایا کہ ان کے خاندان نے ہمیشہ کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہونے کا بڑا فیصلہ کیا جو ان کی اہلیہ کے لیے ایک مشکل اور ہمت طلب قدم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیوی کے کراچی میں نہ کوئی دوست تھے، نہ کزنز اور نہ ہی ان کا کوئی سماجی حلقہ تھا، ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے لاہور میں اپنی سماجی زندگی پیچھے چھوڑ کر کراچی میں کسی قسم کی سماجی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔
احسن خان نے بتایا کہ اپنی بیوی کی سپورٹ کے لیے انہوں نے بھی اپنی سماجی زندگی محدود کردی تاکہ وہ زیادہ وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزار سکیں اور ان کی بہتر تربیت کرسکیں۔
اداکار احسن خان نے بچوں کی تربیت سے متعلق ایک قیمتی اصول بھی بتایا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد سے سیکھا کہ بچوں کو کبھی دوسروں کے سامنے ڈانٹنا یا سزا دینا درست نہیں۔ انہیں اکیلے میں سمجھانا چاہیے تاکہ ان کی ذہنی صحت متاثر نہ ہو۔
احسن خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے تمام بچوں کی پرورش میں یہی اصول اپناتے ہیں اور یہی طرز عمل خاندانی ہم آہنگی اور اعتماد کو مضبوط بناتا ہے۔