کراچی:

کراچی میں پولیس نے مقابلوں اور چھاپوں کے دوران  ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  سرجانی ٹاؤن اور ڈیفنس پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 3 زخمی سمیت 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے پستولیں ، رائفل ، وائرلیس سیٹ ، موبائل فونز نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں ۔

سرجانی ٹاؤن پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51 سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عابد ولد سرور کے نام سے کی گئی جب کہ دیگر 2 گرفتار ملزمان نے اپنے نام سید ریحان ولد بدیع الزمان اور عبدالمنان ولد فاروق بتائے ہیں ۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، ایک رائفل ، موبائل فونز ، وائرلیس سیٹ ( واکی ٹاکی ) ، نقد رقم اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی  ہیں۔ گرفتار ملزمان کا کرائم ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا  ہے۔

اُدھر ڈیفنس پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب قیوم آباد فیز 7 سی آر پٹا سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت سہیل اور زبیر کے ناموں سے کی گئی جب کہ تیسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام عدنان بتایا ۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستولیں معہ گولیاں ، چھینے گئے موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

علاوہ ازیں درخشاں اور بن قاسم پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 9 خواتین سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور آلات قمار بازی برآمد کرلیے۔

درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فحاشی کے اڈوں پر چھاپا مار کر مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق کارروائی کے دوران 5 مرد اور 9 خواتین کو موقع سے گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف بجرم دفعہ 294/34 کے تحت 2 الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

بن قاسم پولیس نے جوا، سٹہ کھیلنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے سندھی گوٹھ نورانی ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ، جن سے جوا اور سٹہ کی مد میں استعمال ہونے والی 70 ہزار روپے نقدی رقم ، 6 موبائل فونز ، ٹوکن اور پرچیاں برآمد کی گئیں ۔

گرفتار ملزمان میں عبداللطیف، فہد ، اکرم ، محمد پھولن اور عبدالستار شامل ہیں ، جن کے خلاف  ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو گرفتار کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان موبائل فونز پولیس نے کے مطابق کی گئی

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار