کراچی، موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا اینکر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
کراچی:
ملیر کالا بورڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا اینکر زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ سعودآباد کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سے کار سوار شہری زخمی ہوگیا، جنہیں طبی امداد کے لیے اسٹڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نجی ٹی وی چینل کے اینکر امتیاز میر کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے کار کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں، امتیاز میر کو سینے اور چہرے پر گولیاں لگی ہیں تاہم کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور جائے وقوع سے گولیوں کے دو خول ملے ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان دو تھے، جس میں ایک خاتون بتائی گئی ہے، موٹرسائیکل سوار خاتون اور مرد نے امتیاز میر کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق امتیاز میر کو ٹارگٹ کر کے زخمی کیا گیا ہے، واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹرسائیکل سوار امتیاز میر
پڑھیں:
چارسدہ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے، مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔ اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے، مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔