کراچی، لیاری گینگ وار کے بھتہ خور پولیس مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ملزمان پر 25 سے زائد بھتے، ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں دو جرائم پیشہ افراد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان لیاری گینگ وار جے صمد کاٹھیاواڑی گروہ کے کارندے تھے۔ ملزمان پر 25 سے زائد بھتے، ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نے 10 روز قبل سہراب گوٹھ میں دکاندار سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا، ملزمان نے بھتے کی طلبی کیلئے ایک شخص کے گھر پر فائرنگ بھی کی تھی۔ ملزمان نے 2020ء میں فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کیا تھا، جبکہ ایک ہلاک ملزم 2021ء میں بارودی مواد رکھنے کے جرم میں گرفتار بھی ہوا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نیو کراچی میں جیولری شاپ پر ڈکیتی، فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی
کراچی:نیو کراچی باڑا مارکیٹ میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔
خواجہ اجمیر نگری تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو سی فور باڑا مارکیٹ بسم اللہ جیولری شاپ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے جبکہ مسلح ملزمان واردات کے دوران طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے۔
زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت غلام یاسین اور عبدالکریم کے ناموں سے کی گئی، واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔
ایس ایچ او خواجہ اجمیرنگری سرفرازراجپوت نے بتایا کہ واردات میں ملوث ملزمان کی تعداد 4 تھی اور وہ 2 موٹر سائیکلوں پرسوارتھے، سیکیورٹی گارڈز ٹانگ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مسلح ملزمان کی جانب سے لوٹے گئے طلائی زیورات کی مالیت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، پولیس نے جائے واردات سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔