کراچی: عزیزآباد میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
کراچی:
عزیزآباد کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس مقابلہ یاسین آباد قبرستان کے قریب الخلیج ٹاور، بلاک 8 عزیزآباد کے علاقے میں پیش آیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت تیمور ولد سکندر علی کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرا ملزم عظیم ولد انور بغیر کسی چوٹ کے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز، ایک موٹر سائیکل، ایک چھینا ہوا موبائل فون اور دو استعمال شدہ موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور ملزمان کے ماضی کے ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ساہیوال، پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،فائرنگ سے کانسٹیبل زبیرزخمی
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)نواحی گاؤں 92 سکس آر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل زبیر بھی زخمی ہو گیا۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن عامر فاروق نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ 92 سکس آر روڈ پر ناکہ بندی کی۔
جیسے ہی ڈاکو ناکہ بندی پر پہنچے انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت انیل عرف نیلو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زخمی ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔واقعے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل زبیر کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔