کراچی:

بن قاسم پولیس نے 15سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا پر گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔

مغویہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں اور گھریلو ملازمہ ہیں، 19 ستمبر کو ان کی بیٹیاں 15 سالہ مائرہ اور 12 سالہ صبیحہ اسکول گئیں لیکن چھوٹی بیٹی نے اسکول سے واپسی پر بتایا کہ بڑی بہن کو ساڑھے 11بجے کے قریب 4 نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے دیگر شہریوں کے ساتھ مل کر ملزم ساجد پکڑا، جس کے بعد عوام نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر ساجد نے بتایا کہ عبدالرحمان نامی شخص اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ بچی کو اغوا کر کے فرار ہوا ہے۔

مدعیہ نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم ساجد علی اور اس کے ساتھی عبدالرحمان اور دیگر ساتھیوں نے ان بیٹی کو بہلا پھسلا کر اغوا کیا ہے لہٰذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پولیس نے مقدمہ نمبر 390 سال 2025 بجرم دفعہ 365 بی کے تحت نامزد و دیگر نامعلوم کے خلاف درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ مغویہ کے حوالے سے کچھ اہم معلومات ملی ہیں جس پر پولیس کام کر رہی ہے اور انہیں جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بتایا کہ

پڑھیں:

حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، چرس اور مین پوری برآمد، پولیس کے مطابق ایس ایچ او حسین آباد نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر سوہیو خان عرف منیر میسوکو 2 کلو 170 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او بی سیکشن نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر محمد
ارشد یوسف ب زئی کو 300 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او اے سیکشن نے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائر غلام محمد پٹھان کو 100 عدد تیار شدہ مین پوری اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک زیادتی کرنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار
  • لاہور‘ 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
  • لاہور: 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار 
  • حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار
  • لڑکی کے مبینہ اغوا کا ڈرامائی واقعہ
  • کراچی: موبائل چھیننے والے مجرم کو 27 سال قید کی سزا
  • کراچی میں پڑوسی کی دو کم عمر بچوں سے متعدد باربدفعلی
  • کراچی میں پڑوسی کی دو کم عمر بچوں سے متعدد بار بدفعلی