سندھ پولیس کا ایک اور اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ایس ایس پی کشمور نے ہدایت کی کہ پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے ضلع کشمور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمور میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے پولیس اہلکار کی جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کشمور فی الفور جملہ پولیس کاروائی سے آگاہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس حفاظت خود اختیاری کے تحت گشت، ناکہ بندی، پیٹرولنگ اور دیگر امور کو یقینی بنائے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری اداروں سے رقم بٹورنے والے دو نوسربازگرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری دفاتر سے رقم بٹورنے والے منظم گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمر طارق اور فہد عرفان کے نام سے ہوئی، ملزمان خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کر کے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتے تھے۔ ملزمان کو علامہ اقبال ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے درخواست گزار سے بٹوری گئی رقم اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کرلئے گئے۔ منظم گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔