باجوڑ: پاک-افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
باجوڑ: پاک-افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے 29 اور 30 کی درمیانی شب باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنۃ الخوارج کے گروہ کی دراندازی کے خلاف موثر کارروائی کی گئی اور ان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب خارجی امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا، ہلاک ہونے والا خارجی امجد، خوارج کمانڈر نور ولی کا نائب تصور کیا جاتا تھا اور بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خارجی کمانڈر امجد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا جب کہ حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی، ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغانستان میں رہائش پذیر ہونے کے باوجود پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فتنۃ الخوارج کی قیادت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دراندازی کی کوششوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے اندر اپنی موجودگی کا تاثر دینا اور باجوڑ و مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں سے خوارج کا گرتا ہوا حوصلہ بحال کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک بار پھر یہ واضح کیا جاتا ہے کہ عبوری افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے تاکہ افغان سرزمین کو خارجی گروہوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ یہ واقعہ ہمارے اُس مؤقف کی بھی تصدیق کرتا ہے کہ افغان سرزمین مسلسل فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے لیے پاکستان کے خلاف محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں جب کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کیا جا سکے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گی، تاکہ غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے اس ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ سمیت 4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت انتہائی مطلوب خارجی کمانڈر امجد کو ہلاک کیا، سیکورٹی فورسز نے پاکستان کی سالمیت کے دشمنوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو اس انداز میں شکست دیتے رہیں گے جب کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی پاک افغان سرحد سے باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 4 خوارج کو جہنم واصل کیا، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اہم پیشرفت امریکی اور چینی صدر کی ملاقات: ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان کیساتھ دوبارہ مذاکرات پر رضامند علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ، فہرست پر بھی پارٹی میں تضاد سامنے آگیا متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کیخلاف فرد جرم عائد شبلی فراز کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی دراندازی کی کوشش ناکام پاک افغان خوارج کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دومختلف کارروائیوں میں 13خوراج جہنم واصل
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دومختلف کارروائیوں میں 13خوراج جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
راولپنڈی /اسلام آباد (سب نیوز)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں میں،13خوارج ہلاک ہوگئے، ضلع مہمند میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پہلی کارروائی کی گئی جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج کو ہلاک کیا گیا،اِسی طرح سکیورٹی فورسز کی بنوں میں ایک اور کارروائی میں 6 خوارج مارے گئے، شرپسندوں سے بھاری مقدار میں گولہ باروڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے،اِن علاقوں میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق 12 اور13 دسمبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک ہو گئے۔بیان میں کہاگیا کہ خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 6 خوارج کو موثر کارروائی کے ذریعے ہلاک کر دیا۔بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور مہم عزم استحکام کے وژن کے تحت پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔
دوسری طرف صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم سات خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت اولین ترجیح ہے،دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائیگا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے 2 مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر ان کی پذیرائی کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا، ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، رانا مشہود سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا، ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، رانا مشہود پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ فیض حمید کے ساتھ جو بھی شریک جرم رہا قانون کے کٹہرے میں آئے گا، رانا تنویر اسلام آباد، این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، شہریوں سے رقم ہتھیانے ،مالی فراڈ میں ملوث 8رکنی گروہ گرفتار معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کر گئے ایچ ای سی کا بلوچستان کے طالب علموں کیلئے اسکالر شپس کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم