اٹک:تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
( و یب ڈیسک )اٹک میں ڈھوک سلطان کے مقام پر تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مطابق ڈھوک سلطان میں 3 کنویں کی کھدائی سے 1400بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہو گا جب کہ روازنہ 2.5 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس اور 15 ٹن ایل پی جی گیس حاصل ہو گی۔
ڈھوک سلطان 3 کنویں میں پی پی ایل 75 فیصد کا حصہ دار ہے۔ قدرتی گیس سوئی ناردرن اور خام تیل اٹک آئل ریفائنری کو فروخت کیا جائے گا۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
پی پی ایل کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت سے ملکی زرمبادلہ کی بڑی بچت ہوگی۔
گزشتہ ماہ صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے ، کنویں سے روزانہ 305 بیرل تیل اور 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔
ماڑی انرجیز لمیٹڈ (MEL) نے صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔
کمپنی نے بتایا کہ ماڑی غزیج CF-B1 ایکسپلوریشن ویل میں یہ نئی دریافت ہوئی ہے، کنویں کی کھدائی 12 ستمبر 2025 کو شروع کی گئی تھی، جو 1,195 میٹر گہرائی تک کامیابی سے سل فارمیشن تک پہنچی۔
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا
ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے روزانہ 305 بیرل تیل اور 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوئی جبکہ ٹیسٹنگ 48/64 انچ چوک سائز اور 225 psi پریشر پر مکمل کی گئی۔
علاوہ ازیں سندھ کے ضلع جامشورو سے کوٹری بلاک ون سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔
پاکستان پیڑولیم نے گیس ذخائر کی دریافت پر پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو خط لکھ کر مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوٹری بلاک میں واقع بارکی ون کنوئیں میں کھدائی کاعمل 21جولائی 25 میں شروع ہوا۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ ۔منگل 04نومبر ، 2025
کنوئیں کی کھدائی 3 ہزار 392 فٹ گہری کی گئی اور ہائیڈرو کاربن امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ کنوئیں میں کمپلیشن انٹیگریٹی ٹیسٹ کے دوران 1.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ذخائر دریافت تیل و گیس کے حاصل ہو
پڑھیں:
پرتعیش شہر لاس ویگاس کے قریب صحرا سے 300 انسانوں کی باقیات دریافت
امریکی ریاست نیواڈا لاس ویگاس کے قریب صحرائی علاقے میں 300 سے زائد انسانی باقیات دریافت کی گئی ہیں۔
یہ باقیات دراصل انسانوں کی راکھ ہے جبکہ دریافت کا مقام بیورو آف لینڈ مینیجمنٹ (بی ایل ایم) ہے جہاں تجارتی پیمانے پر راکھ کا اخراج وفاقی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یہ باقیات ایک مقامی شخص نے دریافت کیں۔ یہ راکھ جلائی گئی انسانی باقیات ہیں یعنی ہڈیوں کا پاؤڈر نہ کہ جلائی گئی لاشیں۔ ابتدائی طور پر “70 پائلز” کی اطلاع تھی بعد میں ان کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی اور تقریباً 315 انسانی باقیات برآمد کی گئیں۔
نیواڈا کی ریاستی قانون کے مطابق ویسے تو ذاتی سطح پر راکھ پھیلانے پر پابندی نہیں ہے لیکن جب یہ تجارتی سطح پر ہو یا وفاقی زمین پر ہو، تو یہ وفاقی قانون اور بی ایل یم کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ فی الحال اس عمل کا کوئی ذمہ دار نامزد نہیں کیا گیا، اور تفتیش جاری ہے کہ کس نے یہ راکھ کس مقصد کے تحت، کس سے، اور کن لوگوں کی وہاں پھینکی۔
مقامی قبرستان کے انتظامی ادارے Palm Mortuaries & Cemeteries نے ان راکھوں کو جمع کر کے مخصوص صراحیوں میں رکھا ہے تاکہ اگر لواحقین ہوں تو اسے آکر لے جائیں۔