بچوں کی تعلیم کیلئے غیر سرکاری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، گلبر خان
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کو تعلیم کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی اور سکول نہ جانے والے بچوں کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے سے ان بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے، جس پر کام کرنے کیلئے غیر سرکاری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے جرمن ادارے KNH کی پروگرام منیجر برائے پاکستان اور انڈونیشیا سلک وورمین (Silk Woermann)، کنٹری ڈائریکٹر شہزادی کرن اور جنرل منیجر جی بی آر ایس پی اشفاق احمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پروگرام منیجر KNH نے گلگت بلتستان میں جی بی آر ایس پی کے تعاون سے بچوں کی صحت، تعلیم اور کم عمری میں محنت مشقت کرنے والے بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے KNH کی جانب سے سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے اور مقامی بھکاریوں کو باعزت اور کارآمد شہری بنانے کیلئے جاری پروگرام کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سوشل ویلفیئر، لیبرڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم بچوں کی تعلیم اور کم عمری میں محنت مشقت کی روک تھام پر کام کر رہے ہیں، ان محکموں کے باہمی تعاون سے کام کرنے سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ سکولوں میں بچوں کو تعلیم کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی اور سکول نہ جانے والے بچوں کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے سے ان بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے، جس پر کام کرنے کیلئے غیر سرکاری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کو سماجی کام کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان خود کو ایک ذمہ داری شہری ثابت کر سکیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اعلی تعلیم کی بچوں کو بچوں کی کی جانب
پڑھیں:
فنانس کی تعلیم کے فروغ کیلئے شرکت داری قائم کرنے کی دستاویزت کا تبادلہ کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-29