سندھ پولیس کا ایک اور اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
سندھ کے ضلع کشمور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کشمور میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کشمور فی الفور جملہ پولیس کاروائی سے آگاہ کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس حفاظت خود اختیاری کے تحت گشت،ناکہ بندی، پیٹرولنگ اور دیگر امور کو یقینی بنائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں گھریلو وارداتوں میں ملوث 2 پولیس اہلکار اور ہنی ٹریپ گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں صدر ڈویژن پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد اور ہنی ٹریپ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار علی حیدر، برطرف اہلکار راحت علی اور ان کے ساتھی کو حراست میں لیا ہے۔ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا۔
نواب ٹاؤن پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ میں شہریوں کو پھانسنے والے گروہ کے تین ارکان رضا، خرم اور سلیمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان آن لائن خریداری میں ڈسکاؤنٹ دینے کے بہانے شہریوں کو بلاتے، پھر انہیں برہنہ ویڈیوز بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے اور نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔