نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں نوٹوں کے لیے اخلاقیات کا جنازہ نکل گیا، بینک سے مبینہ منسلک خاتون نے نیم فوجی دستے کے مقروض فوجی اہلکار کو کھری کھری باتیں سُنادیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے نیم فوجی دستے کے مقروض فوجی اہلکار سے کہا کہ تم جاہل ہو، پڑھے لکھے ہوتے تو سرحد پر نہ بھیجے جاتے۔

خاتون نے کہا کہ دوسروں کا مال ہڑپ نہ کرو، اسی لیے تمہارے بچے معذور پیدا ہوتے ہیں۔ اہلکار کے بات کرنے پر خاتون نے کہا کہ تم مجھے کیا سبق سکھاؤ گے میری فیملی کا بھی فوج سے تعلق ہے، تم قرض پہ جی رہے ہو اور مجھے سکھاؤ گے۔

اس تمام معاملے پر بینک کا کہنا ہے کہ خاتون اس کی ملازمہ نہیں تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ بینک ملازمہ نہیں تو اس تک بینک کا ڈیٹا پہنچا کیسے؟

خاتون کی بات سے بھارتی فوج کی جگ ہنسائی ہوئی، جس کے بعد خاتون کی معافی کی آڈیو جاری کی گئی۔

دوسری جانب بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد ٹرمپ نے مودی سرکار کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے بھارت کو ایرانی چابہار بندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران پر دباؤ ڈالنے کیلئے چھوٹ واپس لی گئی۔

چا بہار پر بھارتی آپریٹرز کو امریکی سزاؤں کا سامنا ہو سکتا ہے چھوٹ واپس لینے کا فیصلہ 29 ستمبر 2025 سے مؤثر ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چابہار بھارت کیلئے افغانستان اور وسط ایشیا تک اہم تجارتی راستہ ہے چا بہار پر سرمایہ کاری کرنے والی بھارتی کمپنیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خاتون نے کے مطابق

پڑھیں:

منی لانڈرنگ؛ بھارتی بزنس مین کی 35 کروڑ ڈالر مالیت کی جائیدادیں منجمد

بھارت میں منی لانڈرنگ اور قرضوں کے غلط استعمال سے متعلق ایک تہلکہ خیز مقدمے نے سب کو دنگ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ 2017 سے 2019 کے دوران بھارتی بینک "یس بینک" سے حاصل کیے گئے 568 ملین ڈالر سے زائد قرضوں سے متعلق ہے۔

تحقیقات میں الزام لگایا گیا ہے کہ ری لائنس ہوم فنانس لمیٹڈ اور ری لائنس کمرشل فنانس لمیٹڈ نے یس بینک سے لیے گئے قرضوں کو میوچوئل فنڈز کے ذریعے ایسی کمپنیوں میں منتقل کیا جو دراصل گروپ سے منسلک تھیں۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ رقم مختلف شیل کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کی گئی۔ اس دوران قرض کی شرائط، دستاویزات اور مالی ضوابط کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یس بینک کے بعض عہدیداروں کو رشوت دینے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں تاکہ قرضوں کی منظوری میں آسانی پیدا کی جا سکے۔

بھارت میں مالیاتی جرائم کی تفتیشی ایجنسی نے ارب پتی صنعتکار انیل امبانی کے زیرِ انتظام ریلائنس انیل دھرو بھائی امبانی گروپ کی 30.84 ارب بھارتی روپے (تقریباً 351 ملین ڈالر) مالیت کی جائیدادیں منجمد کر دیں۔

منجمد اثاثوں میں ممبئی، دہلی اور چنئی میں واقع رئیل اسٹیٹ، رہائشی یونٹس اور زمین کے قطعات شامل ہیں۔ ان میں سے بعض جائیدادیں انیل امبانی کے خاندان کی ممبئی میں رہائش گاہ سے منسلک ہیں۔

ای ڈی کے مطابق اس کیس میں قرضوں کے ذریعے حاصل کی گئی رقم کو بار بار مختلف اداروں کے درمیان منتقل کر کے فنڈ ایورگریننگ اور فنڈ ری روٹنگ کے ذریعے عوامی رقم کے غلط استعمال کا جرم کیا گیا۔

مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایجنسی ری لائنس کمیونیکیشن لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنیوں کی بھی چھان بین کر رہی ہے، جہاں 136 ارب روپے (تقریباً 1.55 ارب ڈالر) کے فنڈز کے غلط استعمال کا شبہ ہے۔

اب تک انیل امبانی گروپ کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فلپائن؛ طوفان میں فوجی ہیلی کاپٹر بھی تباہ، 6 اہلکار ہلاک؛ مجموعی تعداد 86 ہوگئی
  • بھارتی جوہری مواد سے تابکاری جاری
  • بھکر میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر مقروض کی 4 سالہ بیٹی کا اغوا
  • بھارت: معروف خاتون صحافی رانا ایوب کو قتل کی دھمکیاں
  • نومبر 1947: جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ باب، بھارت کے ظلم و بربریت کی لرزہ خیز داستان
  • بھارت بیرون ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا‘ تاجکستان کا عینی ائربیس خالی کردیا
  • منی لانڈرنگ؛ بھارتی بزنس مین کی 35 کروڑ ڈالر مالیت کی جائیدادیں منجمد
  • بھارت بیرونِ ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا، تاجکستان کی عینی ائیربیس خالی کردی
  • بھارت تاجکستان میں فضائی اڈے سے بے دخل، واحد غیر ملکی فوجی تنصیب چِھن گئی
  • کراچی، اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے بچہ فروخت