بھارت بیانیے کی جنگ میں بھی شکست کھا چکا، بھارتی اینکر کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد صرف میدانِ جنگ ہی نہیں بلکہ بیانیے کی جنگ میں بھی شکست کھا چکا ہے۔ یہ بیان بھارتی صحافتی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کا آغاز کر چکا ہے کیونکہ عام طور پر بھارت کی مرکزی دھارے کی میڈیا شخصیات حکومتی پالیسیوں کی حمایت میں بیانات دیتی ہیں۔
پالکی شرما نے کھلے الفاظ میں کہا کہ بھارت کے پاس ٹیلنٹ بھی ہے اور پیسہ بھی، مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ویژن کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو یہ حقیقت تسلیم کرنا پڑے گی کہ جنگیں صرف سرحدوں پر نہیں لڑی جاتیں بلکہ بیانیے کے میدان میں بھی اپنی طاقت دکھانی پڑتی ہے۔ ان کے مطابق بھارت نے مئی کی جنگ کے بعد دنیا کے سامنے اپنا مؤقف بہتر طریقے سے پیش نہیں کیا جس کی وجہ سے عالمی رائے عامہ بھارت کے خلاف گئی۔
پالکی نے مزید کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمت عملی کی بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف سرحدوں، بارڈرز اور روایتی ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے جبکہ میڈیا کو کبھی بھی ایک اسٹریٹیجک ریسورس کے طور پر استعمال نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک میڈیا کو اپنی پالیسی اور عالمی بیانیے کے فروغ کے لیے ایک ہتھیار کی طرح استعمال کرتے ہیں، مگر بھارت ابھی تک اس سمت میں سنجیدہ اقدامات کرنے میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے اپنی اس خامی کو دور نہ کیا تو مستقبل میں بھی کسی بھی تنازع کے بعد عالمی رائے عامہ پر اثرانداز ہونے میں ناکام رہے گا اور اس کے سیاسی و سفارتی نتائج بھارت کے لیے مزید نقصان دہ ثابت ہوں گے۔ پالکی کا یہ بیان نہ صرف بھارتی حکومت کے لیے ایک چیلنج ہے بلکہ خود بھارتی میڈیا کی کمزوریوں کو بھی واضح کرتا ہے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں بھی کہا کہ کی جنگ
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔