لاہور: ورکشاپ مالک نے 12 سالہ ملازم کو آگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور کے علاقے گلبرگ میں ورکشاپ مالک نے مبینہ طور پر 12 سال کے ملازم کو آگ لگادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کام کے دوران بچے پر پیٹرول گر گیا تھا، بچے نے ورکشاپ کے مالک کو بتایا تو اس نے ماچس کی جلتی ہوئی تیلی اس پر پھینک دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ورکشاپ مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے بچے کا جسم جھلس گیا، اسے فوری مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: سی سی ڈی کے ایک دن میں 4 مبینہ مقابلے، 6 ملزمان ہلاک
لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔
جیو نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق نشتر میں ناکے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور 2 ملزم ہلاک ہوئے جبکہ گرین ٹاؤن زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوئے اور 2 فرار ہوگئے جبکہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔