Nawaiwaqt:
2025-12-15@02:28:19 GMT

لاہور میں کم عمر ملازم کو جلانے والا ورکشاپ مالک گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

لاہور میں کم عمر ملازم کو جلانے والا ورکشاپ مالک گرفتار

گلبرگ ماڈل کالونی میں ورکشاپ مالک نے مبینہ طور پر 12 سالہ ورکشاپ ملازم کو آگ لگا دی جس کے باعث فیضان بری طرح جھلس گیا۔ تفصیلات کے مطابق فوری طبی امداد کے لیے زخمی بچے فیضان کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس لینے پر ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے فرار ہونے والے ملزم بابر کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ زخمی بچے کے والد شاہ محمد کی مدعیت میں ملزم بابر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گلبرگ پولیس کے مطابق 12 سالہ فیضان ماڈل کالونی گلبرگ میں ایک ورکشاپ پر کام کرتا ہے، گاڑی کے کاربوریٹر میں موجود پیٹرول اس پر گر گیا جس سے اس کے کپڑے گیلے ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم بابر کو بتایا تو ملزم بابر نے ماچس کی تیلی جلا کر فیضان پر پھینک دی، جس سے فیضان کو بری طرح آگ لگ گئی اور اس کا جسم جھلس گیا۔ ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کا کہنا ہے کہ ملزم بابر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور: ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور:

ڈی ایس پی عثمان حیدر کی جانب سے اپنی بیوی اور بیٹی کے بہیمانہ قتل کی دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

انویسٹی گیشن ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے دو روز قبل اس سنگین مقدمے کی تحقیقات ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز کے سپرد کی تھیں جس کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

تحقیقات کے دوران خصوصی ٹیم نے دوہرے قتل کے واقعے کو ٹریس کر لیا۔ انویسٹی گیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو اپنی ہی گاڑی میں قتل کیا۔ وقوعے کے وقت بیوی گاڑی کی فرنٹ سیٹ جبکہ بیٹی بیک سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی۔ یہ واقعہ رنگ روڈ کے مقام پر پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد پہلے اپنی بیوی کی لاش کو دفنایا جبکہ بعد ازاں بیٹی کی لاش کاہنہ کے علاقے میلہ رام میں چھپا دی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے 25 ستمبر کو اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا تھا۔

دوہرے قتل کے بعد ملزم نے اپنی گاڑی کو مکمل طور پر صاف کیا اور شواہد مٹانے کی کوشش کی۔ انویسٹی گیشن ذرائع کے مطابق ملزم کا مؤقف ہے کہ اس کی بیوی اور بیٹی اس سے پلاٹ لینے سمیت دیگر مالی مطالبات کر رہی تھیں۔ ملزم کے مطابق اس کے پاس موجود رقم بہن بھائیوں کی شادیوں پر خرچ ہو چکی تھی، جس پر گھریلو تنازع شدت اختیار کر گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوی اور بیٹی کے مسلسل مطالبات پر طیش میں آ کر ملزم نے دونوں کو قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزم تقریباً دو ماہ تک پولیس ٹیموں کو چکر دیتا رہا اور خود ہی بیوی اور بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تاکہ شک اس پر نہ جائے۔

تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے جس سے خون کے نمونے اور دیگر اہم شواہد حاصل ہوئے ہیں۔ شواہد سامنے رکھے جانے پر ملزم زیادہ دیر پولیس کو گمراہ نہ کر سکا اور بالآخر اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مقدمے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • جسارت ڈیجیٹل نیوز کی خبر پر ایکشن: پولیس کی مؤثر کارروائی، خاتون پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: 13 سالہ طالبعلم سے بدفعلی  کی کوشش، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: اورنگی ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد، ملزم گرفتار
  • لاہور: نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار
  • لاہور: 13 سالہ طالبعلم سے بدفعلی کی کوشش ناکام، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
  • راولپنڈی: نوجوانوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والا ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج‘ ملزم گرفتار
  • برطانیہ پلٹ نوجوان کی برہنہ ویڈیو بنانے،بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
  • ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کرکے رقم بٹورنے والا شخص گرفتار