فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دور جدید اور تیز رفتار تبدیلیوں کا ہے، ترقی اب سینیارٹی نہیں بلکہ کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر ہوگی۔

پنجاب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو نجی شعبے، سول سوسائٹی اور میڈیا سے ہم آہنگی رکھنی چاہیے تاکہ پالیسی سازی میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

احسن اقبال نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے سول سروس اصلاحات دوبارہ شروع کی ہیں اور نیا اسمارٹ سول سروس ماڈل میرٹ، جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس امتحانات میں زیادہ تر امیدوار انگریزی میں فیل ہو جاتے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے گورننس کا نظام مربوط اور ہم آہنگ ہو چکا ہے اور آج کے گورننس سسٹم میں نمایاں تبدیلیاں آ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے باعث آج کا شہری زیادہ آگاہ اور باشعور ہو چکا ہے اور نوجوان ٹیکنالوجی کے استعمال سے بخوبی واقف ہے، پالیسی سازی میں اب مشاورت اور شمولیت کا دائرہ کار وسیع ہو چکا ہے، جس سے فیصلہ سازی کے عمل میں بہتری آ رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

معاشرے کی ترقی خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر ممکن نہیں،احمد ادریس چوہان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251029-08-19
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریکے ایک وفد نے صدر محمد سلیم میمن کی ہدایت پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی سربراہی میںاسٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ ایس ایم ای مینٹور شپ پروگرام میں شرکت، جس کا مقصد خواتین کے کاروباری مواقع میں اضافہ، مالی شمولیت اور کاروباری رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام میں خواتین اسٹارٹ اپس اور کاروبار کے آغاز کی خواہشمند خواتین کے لیے تربیتی و رہنمائی سیشنز رکھے گئے، جن میں انہیں آن لائن پلیٹ فارمز کے استعمال، کمپنی رجسٹریشن، ٹیکس کے امور، مالیاتی تیاری، بینکنگ پروڈکٹس اور دیگر متعلقہ موضوعات پر عملی آگاہی فراہم کی گئی۔سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے اپنے خطاب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خواتین کے کاروبار کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی یہ کوششیں خواتین کی معاشی خودمختاری کی جانب ایک مضبوط قدم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرامز نہ صرف آگاہی کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ خواتین کو عملی میدان میں آنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کمرشل بینکوں کو بھی اسی طرز کے تربیتی پروگرامز منعقد کرنے چاہئیں تاکہ خواتین کو مالیاتی نظام تک آسان رسائی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔نائب صدر شان سہگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاروباری طبقہ اور بینکاری شعبہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اور ان دونوں کے اشتراک سے ہی علاقائی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر ہمیشہ اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کی انتظامیہ کو ایسے شاندار پروگرام کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا اور تمام خواتین شرکاء کو ان کے عزم اور کاروباری جذبے پر سراہا۔پروگرام کی میزبانی صبغت اللہ لوناری نے کی، جبکہ اسسٹنٹ چیف منیجر اسٹیٹ بینک پاکستان عدیل ظہور کھوکھر اور ڈپٹی چیف منیجر عبدالغفور نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطابات میں خواتین کو مالی نظام میں شامل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات، ایس ایم ایز کے لیے جاری مختلف سہولتیں اور خواتین کے لیے خصوصی اسکیمز پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ عدیل ظہور کھوکھر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا مقصد خواتین کاروباری طبقے کو مالیاتی نظام میں مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بآسانی قرضہ جات اور دیگر مالی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔پروگرام میںچیمبر کے وفد میں کنوینرز شیخ احمد حسین، یاسین خلجی، ایوب شیخ اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان ، بینک، این جی اوز و دیگر کاروباری خواتین بھی موجود تھے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو عوامی خدمت پر مبنی جدید سول سروس نظام درکار ہے، احسن اقبال
  • پاکستان کو عوامی خدمت پر مبنی سول سروس نظام کی ضرورت ہے، احسن اقبال
  •  صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح، پائیدار نتائج حاصل کرینگے: شافع حسین 
  • پاکستان اور چین کا کوانٹم ٹیکنالوجی میں اشتراک، نیا تحقیقی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان اور چین کا کوانٹم ٹیکنالوجی میں تعاون، ایس آئی ایف سی کے تحت اہم پیش رفت
  • ٹی20 کرکٹ میں بدترین کارکردگی، آخری 25 میچوں میں بڑی ٹیموں کے خلاف پاکستان کے نتائج کیا رہے؟
  • پاکستانی مشن 2035ء میں چاند پر اترے گا: احسن اقبال  
  • معاشرے کی ترقی خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر ممکن نہیں،احمد ادریس چوہان
  • سپارکو کو پاکستانی مشن چاند پر اتارنے کا ٹاسک دےدیا، احسن اقبال