خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا، جبکہ باقی ارکان بھی زیر غور ہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے مسلسل دہشت گردی ہو رہی ہے، جس کے باعث شہادتیں ہو رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔