اے آئی مواد سوشل میڈیا کا نیا دور ثابت ہوگا، مارک زکربرگ کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، تاہم اب میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد فیس بک اور انسٹاگرام پر اے آئی مواد کی بھرمار نظر آئے گی۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے تیسری سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ کے موقع پر کہا کہ میٹا اپنے ریکومینڈیشن سسٹم میں مزید اے آئی پر مبنی مواد شامل کرنے جا رہا ہے، جس کے بعد صارفین کے فیڈ پر ایسی پوسٹس کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
مارک زکربرگ کے مطابق سوشل میڈیا اب تیسرے عہد میں داخل ہو رہا ہے۔ پہلے دور میں صارفین اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے مواد سے جڑے رہتے تھے، دوسرے مرحلے میں کریئیٹرز کا مواد غالب آیا، اور اب تیسرا دور اے آئی کے زیرِ اثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ریکومینڈیشن سسٹمز کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے جو اے آئی سے تیار کردہ مواد کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں اور صارفین کے لیے موزوں بناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹا وائبز جیسے فیچرز نے اے آئی کو نئی طرز کا مواد تخلیق کرنے کا موقع دیا ہے اور اس فیچر پر صارفین کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مارک زکربرگ نے یہ بھی بتایا کہ کمپنی کے نئے اے آئی ماڈلز کی تیاری کے بعد مزید اقسام کے مواد کو تخلیق کرنا ممکن ہو جائے گا۔ دوسری جانب میٹا کی چیف فنانشل آفیسر سوزن لی نے انکشاف کیا کہ صارفین اب تک میٹا وائبز کے ذریعے 20 ارب سے زائد تصاویر تیار کر چکے ہیں، جو اس ٹیکنالوجی کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
میٹا کی جانب سے حالیہ مہینوں میں متعدد اے آئی فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے ٹیکسٹ پرومپٹس کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز کی ایڈیٹنگ، جبکہ واٹس ایپ، میسنجر اور انسٹاگرام میں اے آئی چیٹس شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نیا رجحان سوشل میڈیا کے استعمال کے انداز کو بنیادی طور پر بدل دے گا اور تخلیقی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا اے ا ئی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔