data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یورپی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ ایران پابندیوں کے باوجود چین کی مدد سے میزائل پروگرام دوبارہ فعال کر رہا ہے۔

یورپی انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کی حالیہ پابندیوں کے باوجود چین کی مدد سے اپنا بیلیسٹک میزائل پروگرام تیزی سے بحال کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین سے ایران کی بندر عباس بندرگاہ پر ’سوڈیم پرکلوریٹ‘ کی کئی کھیپ پہنچی ہیں، جو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے ٹھوس ایندھن کی تیاری میں استعمال ہونے والا اہم کیمیائی مادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق 29 ستمبر سے اب تک تقریباً 2,000 ٹن مواد ایران پہنچ چکا ہے، جو اسرائیل سے حالیہ جھڑپوں کے بعد چین کے سپلائرز سے تباہ شدہ میزائل ذخائر کی بحالی کے لیے خریدا گیا تھا۔ پابندیاں دوبارہ عائد ہونے کے بعد اس قسم کی 10 سے 12 کھیپوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین ایران کا قریبی اقتصادی اتحادی ہے اور پابندیوں کے باوجود خفیہ نیٹ ورکس کے ذریعے ایرانی تیل کی خریداری اور حساس مواد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اگرچہ سوڈیم پرکلوریٹ باضابطہ طور پر ممنوعہ فہرست میں شامل نہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امونیم پرکلوریٹ کی تیاری کا بنیادی جز ہے جو بین الاقوامی طور پر بیلیسٹک میزائلوں میں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورت حال ظاہر کرتی ہے کہ تہران پابندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی اسلحہ سازی کی رفتار بڑھا رہا ہے، جب کہ بیجنگ قانونی ابہام کا فائدہ اٹھا کر ان برآمدات کو ’خودمختار تجارتی فیصلہ‘ قرار دے رہا ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق رہا ہے

پڑھیں:

جامعہ پشاور میں کم داخلوں کے باعث 9 شعبے بند کردیے گئے

جامعہ پشاور میں کم داخلوں کے باعث 9 شعبے بند کردیے گئے۔جامعہ پشاور کے اعلامیے کے مطابق رواں سال بی ایس پروگرام میں داخلے کم رہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض شعبوں میں صرف ایک یا 2 طلبہ نے داخلہ لیا، 15 سے کم داخلوں والے شعبہ جات کے انڈر گریجویٹ پروگرامز کو ختم کردیا گیا ہے۔جامعہ پشاور کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ شعبہ جیوگرافی، تاریخ، ہوم اکنامکس ، جیالوجی، اسٹیٹسٹکس کو بند کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز، سوشل اینتھروپولوجی، لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین اینالیٹکس اور ہیومن ڈیولپمنٹ کے شعبے بھی موجود ہیں۔یونیورسٹی کے مطابق طلبہ متبادل اکیڈمک پروگرام کے لیے انتظامیہ سے رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی پابندیوں کا شاخسانہ، روسی نیفتھا بردار جہاز بھارتی ساحل پر پھنس گیا
  • امریکا نے بھارت کو چابہار بندرگاہ پر 6 ماہ کی پابندیوں سے چھوٹ دیدی
  • اپنے بے بنیاد خیالات کے اظہار سے پرہیز کرو، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا رافائل گروسی کو جواب
  • آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس درست معلومات فراہم نہیں کرتے،تحقیق میں انکشاف
  • معاشرے کی ترقی خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر ممکن نہیں،احمد ادریس چوہان
  • جامعہ پشاور میں کم داخلوں کے باعث 9 شعبے بند کردیے گئے
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے ترقی کا وفد ملاقات کررہا ہے
  • روس کا ماسکو پر داغے گئے 34 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
  •  شمالی کوریا کے آئی ٹی ماہرین دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگے