معاشرے کی ترقی خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر ممکن نہیں،احمد ادریس چوہان
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251029-08-19
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریکے ایک وفد نے صدر محمد سلیم میمن کی ہدایت پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی سربراہی میںاسٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ ایس ایم ای مینٹور شپ پروگرام میں شرکت، جس کا مقصد خواتین کے کاروباری مواقع میں اضافہ، مالی شمولیت اور کاروباری رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام میں خواتین اسٹارٹ اپس اور کاروبار کے آغاز کی خواہشمند خواتین کے لیے تربیتی و رہنمائی سیشنز رکھے گئے، جن میں انہیں آن لائن پلیٹ فارمز کے استعمال، کمپنی رجسٹریشن، ٹیکس کے امور، مالیاتی تیاری، بینکنگ پروڈکٹس اور دیگر متعلقہ موضوعات پر عملی آگاہی فراہم کی گئی۔سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے اپنے خطاب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خواتین کے کاروبار کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی یہ کوششیں خواتین کی معاشی خودمختاری کی جانب ایک مضبوط قدم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرامز نہ صرف آگاہی کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ خواتین کو عملی میدان میں آنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کمرشل بینکوں کو بھی اسی طرز کے تربیتی پروگرامز منعقد کرنے چاہئیں تاکہ خواتین کو مالیاتی نظام تک آسان رسائی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔نائب صدر شان سہگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاروباری طبقہ اور بینکاری شعبہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اور ان دونوں کے اشتراک سے ہی علاقائی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر ہمیشہ اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کی انتظامیہ کو ایسے شاندار پروگرام کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا اور تمام خواتین شرکاء کو ان کے عزم اور کاروباری جذبے پر سراہا۔پروگرام کی میزبانی صبغت اللہ لوناری نے کی، جبکہ اسسٹنٹ چیف منیجر اسٹیٹ بینک پاکستان عدیل ظہور کھوکھر اور ڈپٹی چیف منیجر عبدالغفور نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطابات میں خواتین کو مالی نظام میں شامل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات، ایس ایم ایز کے لیے جاری مختلف سہولتیں اور خواتین کے لیے خصوصی اسکیمز پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ عدیل ظہور کھوکھر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا مقصد خواتین کاروباری طبقے کو مالیاتی نظام میں مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بآسانی قرضہ جات اور دیگر مالی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔پروگرام میںچیمبر کے وفد میں کنوینرز شیخ احمد حسین، یاسین خلجی، ایوب شیخ اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان ، بینک، این جی اوز و دیگر کاروباری خواتین بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک خواتین کے انہوں نے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری 1.2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں منتقل
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے حالیہ قرضہ جائزے کی منظوری دیتے ہوئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی ہے، جو فوری طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی۔ اس قسط کے ساتھ پاکستان کے IMF پروگرام کو روانی میں رکھنے اور ملک کے ذخائر مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے، تیمور سلیم جھگڑا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے حالیہ قرضہ جائزے کی منظوری دے دی ہے اور 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی ہے، جو فوری طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی ہے۔
اس قسط میں ایک ارب ڈالر پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے Extended Fund Facility (EFF) اور 200 ملین ڈالر Resilience and Sustainability Facility (RSF) کے تحت شامل ہیں۔ اس کے بعد دونوں پروگراموں کے تحت اب تک پاکستان کو تقریباً 3.3 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو چکی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے حالیہ سیلابوں کے باوجود مضبوط اصلاحاتی اقدامات کیے ہیں، اور حکومت کو ریونیو بڑھانے اور سرکاری کمپنیوں کی نجکاری میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس فیصلے سے پاکستان کے ذخائر مستحکم ہوں گے اور ملک میں مہنگائی کو قابو میں رکھنے میں مدد ملے گی، جبکہ آئی ایم ایف نے محتاط اقتصادی پالیسیوں اور فوری موسمیاتی اثرات کے خلاف اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک پاکستان قرض کی قسط