امریکا میں فوجیوں کی تنخواہیں امدادی رقم سے اداکرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-19
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت نے شٹ ڈائون کے باعث امریکی فوجیوں کی تنخواہیں امدادی رقم سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس میں جاری ایک تقریب میں صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایک دوست نے 130 ملین ڈالر امریکی فوجیوں کی تنخواہوں کے لیے مختص کردیے۔ رپورٹ کے مطابق ری پبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان نئے بجٹ پر متفق نہیں ہو سکے، جس کے باعث امریکی حکومت یکم اکتوبر سے شٹ ڈاؤن کا شکار ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث ہزاروں وفاقی ملازمین اور فوجی اہلکاروں کی تنخواہ تاخیر کا شکار ہیں، بجٹ نہ بننے کی وجہ سے حکومتی محکمے جزوی بند ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ نے کاشت کاروں کیلیے بڑے پیکیج کا اعلان کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251023-08-22
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کاشت کاروں کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے گندم کی فی من امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کردی، چھوٹے کاشت کاروں کو 1 بوری ڈی اے پی اور 2 بوری فی ایکڑ یوریا کھاد دی جائے گی، زرعی آمدن ٹیکس کا سہ گنا نفاذ موخرکرکے 15 فیصد کی پرانی شرح بحال کردی گئی۔اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزراء شرجیل میمن، سردار بخش مہر اور مخدوم محبوب زمان موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فی من گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی حکومت فصل 2025-26 کے دوران 8 لاکھ سے 12 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔