2025-10-30@22:49:56 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«ملین ڈالر کا اضافہ»:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 24 اکتوبر 2025 تک 14.47 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 19.69 ارب ڈالر ہیں۔ Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$19.69 billion as of October 24, 2025. For details: https://t.co/WpSgomnd3v #SBPReserves pic.twitter.com/aRQv0SeRlx — SBP (@StateBank_Pak) October 30, 2025 مذکورہ ذخائر میں سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر 5.22 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 اکتوبر 2025 کو...
اسٹیٹ بینک نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ملکی معیشت کی مضبوطی کا مظہر ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی، ستمبر 2025 میں اس شعبے میں 87 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مالیاتی خدمات اور خوراک کے شعبوں میں بالترتیب 66.58 اور 25.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جس کے بعد ستمبر 2025 کے دوران پاکستان میں کل غیر ملکی سرمایہ کاری 185.62 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی یعنی جولائی تا ستمبر 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 594 ملین ڈالر رہا، جو اگست کے 110 ملین ڈالر سرپلس کے برعکس ہے۔ یہ خسارہ بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث ریکارڈ ہوا، جن میں سال بہ سال 8.3 فیصد اضافہ کے ساتھ حجم 15.4 ارب ڈالر تک جا پہنچا، جبکہ برآمدات صرف 6.5 فیصد بڑھ کر 7.9 ارب ڈالر رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر رہا‘ اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری اسی مدت کے دوران خدمات کے شعبے میں بھی 931 ملین ڈالر خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ Pakistan's current account deficit...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی عمران آصف نے کہا ہے کہ درآمدات میں اضافہ بذات خود تشویش کی بات نہیںاصل مسئلہ برآمدات کا ایک سطح پر بر قرار رہنا یا اس میں کمی ہے جس کے باعث ستمبر میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،خام مال اور انڈسٹری سے متعلقہ درآمدات معیشت میں تحرک کو ظاہر کرتی ہیں لیکن ہم برآمدات کیوں نہیں بڑھا پا رہے یہ سب سے بڑا سوال ہے۔اپنے بیان میں علی عمران آصف نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم ویلیو ایڈیشن کی طرف توجہ مرکوز کر رہے ہیں نہ برآمدی فہرست میں اضافہ کیا جارہا ہے، پاکستان آج بھی روایتی برآمدات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-01-7اسلام آباد (اے پی پی) زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں21 ملین ڈالر کے اضافے کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق26 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.400 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.396 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ خبر ایجنسی
پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم ملاقات ہوئی۔پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کے مطابق پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نئے شعبوں میں شراکت داری کی خواہش ظاہر کی ہے۔میسیج پسارسکی نے اعلان کیا کہ...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2025 کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 4.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، جاپان اور ترکیہ نمایاں رہے تاہم چین 90.3 فیصد اضافے کے ساتھ سرِفہرست رہا۔ مالی سال 2025 میں چین نے 1224.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ نیا سنگ میل عبور کیا۔ ہانگ کانگ نے توانائی، انفرا اسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں 496.9 ملین ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جبکہ جنوبی کوریا کی جانب سے 96.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ پاکستان کو مالی سال 2024-25 میں مجموعی طور پر 2.45 بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کو چین سے 1.22 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری موصول ہوئی، چین کی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 90 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ سرمایہ کار دوست ماحول کی بدولت چین پاکستان کی کل سرمایہ کاری میں 49.9 فیصد کے ساتھ نمایاں شراکت دار رہا۔ ہائیڈل پاور میں نمایاں حصے کے ساتھ توانائی کے شعبے کو سب سے زیادہ 1.17 بلین ڈالر کی...
جون 2025 میں ترسیلات زر 3.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، مالی سال کے دوران 26.6 فیصد اضافہ ریکارڈ۔ یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کا ہدف عبور، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کا تاریخی اضافہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جون 2025 کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنوں کی جانب سے 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان آئیں۔ رپورٹ کے مطابق جون میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 7.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 38.3 ارب ڈالر موصول ہوئے، جبکہ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ رقم 30.3 ارب ڈالر تھی۔ اس طرح رواں مالی سال میں ترسیلات...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2026ء کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی ڈالی۔...
کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے سیال ذخائر میں گزشتہ ہفتے 167 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی سیال ذخائر کا حجم 11,675.6 ملین ڈالر ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 6 جون 2025 کو 16,875.0 ملین ڈالر تھے، اسی طرح جن میں مرکزی بینک کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر 11,675.6 ملین ڈالر ہیں۔ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے سیال ذخائر 5,199.4 ملین ڈالر ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 6 جون 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 167 ملین ڈالر اضافے سے 11,675.6 ملین ڈالر ہو گئے ہیں۔
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چھئن نے ایک پریس کانفرنس میں حالیہ عرصے میں تجارت کے شعبے میں اہم امور کی تفصیلات پیش کیں اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔جمعرات کے روز ترجمان نے بتایا کہ 2025 کے جنوری سے اپریل تک، ملک کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 57.54 بلین ڈالر رہی، جو کہ 7.5 فیصد کی سالانہ نمو ہے۔ اس میں غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 51.04 بلین ڈالر ہے، جو کہ 5.6 فیصد کی سالانہ نمو ہے، بی آر آئی ممالک میں غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 12.78 بلین ڈالر رہی، جو کہ 16.4 فیصد کی سالانہ نمو ہے۔جنوری سے اپریل تک، ملک کا بیرونی کنٹریکٹ انجینئرنگ کا کاروبار 47.11...
گرین ہاؤس گیسز سے درجہ حرارت میں اضافہ، پاکستان کو سالانہ 4 ملین ڈالر کا نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ارمان یوسف) چیئرمین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سینیٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا،این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں این ڈی ایم اے حکام نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور 2025 میں شدید موسمیاتی تبدیلیاں ریکارڈ کی گئیں۔ حکام نے آگاہ کیا کہ ان تبدیلیوں کے باعث سالانہ...
غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے سے منافع کی منتقلی بھی تیز ہوگئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایک ارب 70 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 82 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منافع کی منتقلی میں...
5 برس میں برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیارکیاگیاہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، وزیرتجارت جام کمال خان کا قومی اسمبلی میں جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) قومی اسمبلی کوبتایا گیا ہے کہ 5برسوں میں برآمدات کو 60ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے، برآمدات میں اضافہ اورتجارتی خسارہ میں کمی کیلئے وزارت تجارت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت کے دیگر ادارے اور محکمے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرناپاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کاحجم 60ہزارٹن سے دولاکھ ٹن تک بڑھایا جا رہاہے۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سحرکامران کے سوال پر وزیرتجارت جام کمال خان نے ایوان کوبتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ملک میں تجارتی خسارہ ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 27 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 28 فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 11.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔یہ بات جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔ ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 15.87 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.62 ارب ڈالر رہے۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 28 فروری 2025 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ہزار 249.5 ملین ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 21 ملین...
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے۔ مالی سال 2024ء میں ایف ڈی آئی میں 25 فیصد اضافہ ہوا جس کے سبب سال کا اختتام 2.5 بلین ڈالر پر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مالی سال 2025ء کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2025ء کے پہلے نصف سال میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوا۔ پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے آگے رہا۔ مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ چین مالی سال 2025ء کے پہلے...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دوسری مرتبہ صدارت کا حلف لے رہے ہیں مگر حلف برداری سے 2 روز پہلے لانچ کیے گئے ان کے کرپٹو کرنسی ٹوکنز نے ان کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی رات $TRUMP کے نام سے میم کوائن کرپٹو کرنسی کے اجرا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جلد ہی اس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 12 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی ٹریڈنگ کا حجم 40 ارب ڈالرز سے زیادہ رہا۔ اس کرپٹو کرنسی کےایک ٹوکن کی قیمت جمعے کے روز 10 ڈالرز تھی مگر اتوار کی صبح تک دیکھتے ہی دیکھتے اس کی قیمت 70 ڈالرز تک پہنچ...