Daily Pakistan:
2025-11-03@12:40:04 GMT

زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 ملین ڈالر کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 ملین ڈالر کا اضافہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 27 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 28 فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 11.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔یہ بات جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔

ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 15.

87 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.62 ارب ڈالر رہے۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 28 فروری 2025 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ہزار 249.5 ملین ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے ذخائر اسٹیٹ بینک ملین ڈالر

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 423,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1115 روپے اضافے کے بعد363,393 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 333,122  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 4,015 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • ہفتے بھر مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان، انڈیکس میں 2,000 پوائنٹس کا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے ذخائر اور قرض
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • بھارتی نژاد بینکم برہم بھٹ پر 500 ملین ڈالر کے فراڈ کا الزام، جعلی ایمیلز سے اداروں کو کیسے لوٹا؟
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا
  • زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی
  • مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ: پاکستان کویت کے درمیان 25 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع